50 اعلی حضرت پر اشعار کا زبردست مجموعہ جو مجموعہ کو ہلا دے

ماہ صفر میں اعلی حضرت پر اشعارکا ایسا انمول تحفہ جن کو پڑھنے کے بعد عشق رضا میں جھوم جھوم کر دل باغ باغ ہوجائےگا اس میں منقبت اعلی حضرت بھی پیش کیا جا چکا ہے

اعلی حضرت پر اشعار

*لاکھ جلتے رہیں دشمنان رضا* ❤️❤️

*کم نہ ہوں گے کبھی مدح خوان رضا* ❤️❤️

**کہ رہے ہیں سبھی عاشقان رضا۔*❤️

* اعلی حضرت سلامت رہے** ❤️

*نعرہ فیض رضا کا لگاتے رہو* ❤️

*منکروں کے دلوں کو جلاتے رہو* ❤️♥️

*اور کلام رضا تم سناتے رہو* ❤️

*فیض احمد رضا تاقیامت رہے*❤️

اعلی حضرت ہماری جان ہیں

اعلی حضرت ہماری جان ہیں

جان ہیں جان ہیں جان ہیں

میرا احمد رضا ذیشان ہے

ان کے مسلک پہ جاں قربان ہیں

ان کے دیوان کا اک اک حرف

عشقِ احمد کا ایک عنوان ہے

ذکر اُن کا کسوٹی بن گیا

سُنِیت کی بڑی پہچان ہیں

ان کے مسلک پہ رکھ قائم مجھے

تجھ سے میری دعا رحمان ہے

شاعری دیکھئیے تو یوں لگے

جاری حَسَّان کا فیضان ہے

اس نے جو بھی لکھا ایسا لکھا

عقلِ اہلِ قلم حیران ہیں

میں عبیدِ رضا ہوں جان لو

اعلی حضرت میری پہچان ہیں

اعلیٰ حضرت ہماری جان ہیں

اعلیٰ حضرت ہماری جان ہیں

اعلیٰ حضرت ہماری جان ہیں

اویس رضا قادری

عشق کی چہکار ہیں اعلی حضرت

بلبلِ عشق کی چہکار ہیں اعلیٰ حضرت

بزمِ عشاق کی مہکار ہیں اعلیٰ حضرت

ہر طرف ان کی جھلک ، ان کی چمک ، ان کی دمک

نورِ سرکار سے ضوبار ہیں اعلیٰ حضرت

قصرِ باطل کو ہلا دیتا ہے ان کا اک وار

خنجرِ حیدرِ کرار ہیں اعلیٰ حضرت

حشر میں آل رسول اُن کو دکھا کر بولے

دیکھ لو سیدوں کا پیار ہیں اعلیٰ حضرت

ان کی عظمت کا ہے ہر سمت جہاں میں چرچا

نعمتِ سیدِ ابرار ہیں اعلیٰ حضرت

داستاں عشق و وفا کی وہ سناتے ہیں سدا

عشقِ سرکار کے شہکار ہیں اعلیٰ حضرت

خدمتِ دین میں کی زندگی قربان اپنی

بالیقیں صاحبِ ایثار ہیں اعلیٰ حضرت

ہم کو گمراہ نہ کر پائیں گے باطل فرقے

اہلِ سنت کے مددگار ہیں اعلیٰ حضرت

جس کی اونچائی کبھی ناپ نہ پائے گا کوئی

علم و حکمت کا وہ مینار ہیں اعلیٰ حضرت

شکر ہے رب کا اے تفسیر ہوں میں بھی رضوی

میرے دلبر میرے دلدار ہیں اعلیٰ حضرت

از قلم:۔ تفسیر رضا امجدی یہ اعلی حضرت پر اشعار کے مجموعہ مزید ملاحظہ فرمائیں

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x