منقبت حضور غوث پاک الشیخ ابوصالح السید عبدالقادر جیلانی البغدادی غوث اعظم کی منقبت محبوب سبحانی شہباز لامکانی ہیکل صمدانی میراں محی الدین قندیل حقانی علیہ السلام یہ
تمام منقبت غوث پاک ملاحظہ فرمائیں
میرے غوث الوری
مرشد صراط مستقیم نوربار بانی تحریک خلافت اسلامیہ ناطق متن قرآن مبین شارح ارشادات دین قویم نقیب الاشراف ابو مسعودپیر سید محمود شاہ محدث ہزاروی قدس اللہ سرہ السامی یہ غوث اعظم کی منقبت اولی تھی
کہتے ہیں قطب و قلندر غوث پاک
*منقبت غوث اعظم رضی اللہ عنہ*
کہتے ہیں قطب و قلندر غوث پاک
آپ ہیں ولیوں کے سرور غوث پاک
چور کو کر دیں ولی اک آن میں
*ہیں ولایت کے سمندر غوث پاک*
ڈوبی کشتی پل میں باہر آ گئی
اک اشارہ تیرا پاکر غوث پاک
میرے خواجہ آپ کے دربار سے
ہند میں آئے ہیں ہو کر غوث پاک
مشکلیں کافور ساری ہو گئیں
جب پکارا نام لیکر غوث پاک
خواب میں اک روز میں بھی دیکھ لوں
آپ کا روئے منوّر غوث پاک
حالِ دِل اپنا سناؤں گا ضرور
آپ کے در پر پہونچ کر غوث پاک
آپ سے جس کا بھی رشتہ جڑ گیا
ہو گیا وہ شخص بہتر غوث پاک
کیسے بہکائے گا مجھ کو نجدیا
ہیں مرے حامی و رہبر غوث پاک
شہرتیں حاصل کروں گا دہر میں
آپ کے نغمے سنا کر غوث پاک
کر گئے مُردوں کو زندہ عسکریؔ
قم بِاِذنِ اللہ کہہ کر غوث پاک
در بدر غوث الوری
کب تلک پھرتا رہوں میں در بدر غوث الوری
کیجئے ہم پر عنایت کی نظر غوث الوری
کہہ رہی ہے یہ ہماری چشمِ ترغوث الوریٰ
کیجٸے ہم پر عنایت کی نظر غوث الوری’
نجدیا کیا سمجھے گا؟ تُو شان ان کی دیکھ لے
ایک ہی ساعت میں ہیں ستر کے گھر غوث الوری’
بھیک پاتے آپ کے در سے ہیں جب شاہ و غنی
غیرکی چوکھٹ پہ کیوں جاؤں میں پھرغوث الوری’
آپ سے بڑھ کر نہیں پیدا ہوا کوٸی ولی
آپ کی ہےشان سب سے معتبر غوث الوری’
کیاضرورت ہے بیاں میں حالِ دل اپنا کروں
جانتا ہوں میں تمہیں ہے سب خبر غوث الوریٰ
سارے عالم میں ہوا چرچاتمہارا ہر طرف
واہ کتنا مرتبہ ہے خوب تر غوث الوریٰ
آپ کےفرمانِ نظرت سے ہےثابت امر یہ
آپ کےہےسامنے ہرخشک و تر غوث الوری
جو کہا تم نے خدا نے کر دیا پورا اسے
ہے زبانِ پاک میں ایسا اثر غوث الوریٰ
کچھ نہ کر پائے گی میرا گردشِ ایام پھر
آپ کی چشم کرم ہوجائے گر غوث الوری
آپ کے نقش قدم سے ملتا ہے لطفِ حیات
ہے ملی مجھ کو ہدایت کی ڈگر غوث الوری’
بیکس و لاچار ہیں رنج و الم نے گھیرا ہے
کیجیے ہم پر عنایت کی نظر غوث الوری’
اپنے داعی کی تمنا کیجئے پوری حضور
لائیے تشریف اک دن میرے گھر غوث الوری
روضے پہ بلواؤ گے داعی کو اپنے ایک دن
ہے مرا کامل بھروسہ آپ پر غوث الوری
*از قلم شیخ عسکرعسکریؔ رضوی بنارسی 7856932585* یہ غوث اعظم کی منقبت
حق غوث الاعظم پیر میرا
حق غوث الاعظم پیر میرا جس پیر دی کوئی مثال نئیں
اوھادی حق دیاں رہواں دا جے دے وچ ضلال وزوال نئیں
نانا نبیؐ والی داداعلیؑ عالی کوئی ساواں وچ خیال نئیں
حق حقدےواسطے والااے جیدےباہجوں قرب وصال نئیں
حق پنجتنؑ پاک شفا والے اکسیر دی کوئی مثال نئیں
سر دے کے تلاوت نیزیاں تے تقریر دی کوئی مثال نئیں
خلافت اصلاحی منصوبہ اے تاثیر دی کوئی مثال نئیں
پاک آلِؑ نبیؐ اولادِعلیؑ تطہیر دی کوئی مثال نئیں
خیرالقرون قرنی دورخلافت دا تنویر دی کوئی مثال نئیں
محمودؑ طریقہ پاکاں دا تقدیر دی کوئی مثال نئیں
کلام حضرت شیخ کبیر قدوۃ الاتقیاءزبدۃ الأصفیاء
خلیفہ غوث الاعظم امام الوقت قطب الاقطاب مجدد دوراں غوث زماں خواجہ خواجگان امام اہل سنت فخرالاحناف
فاتح قادیانیت برہان الحق ماحی بدعت و ضلال مفسر قرآن
فقہیہ ملت اسلامیہ وارث علوم مرتضویہ و غوث پاک