بزرگوں کے اقوال وافعال پر عمل کرنا ہی حقیقت میں بزرگوں کا دامن تھامنا ہے اسی لیے 15 غوث اعظم کے اقوال زریں جن کو پڑھ کر زندگی بدل جائے اس لیے کہ فرامیں غوث پاک میں ایک سے بڑھ کر ایک ہے اسی لیے اسی کو سینے میں جانے دیں
غوث پاک کا قول
حضور سیدنا محی الدین ۔محبوب سبحانی رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں۔ شریعت وہ حکم ہے جس کے قہر کی تلوار اپنے مخالف و مقابل کو مٹا دیتی ہے اور اسلام کی مضبوط رسیاں اس کی حمایت کی مضبوط ڈوری پکڑے ہوۓ ہیں۔ دونوں جہاں کے کاموں کا دارومدار فقط شریعت پر ہے اور شریعت کی ڈوریوں سے ہی دونوں جہاں کی منزلیں وابستہ ہیں۔
📚 تعلیمات سیدنا غوث اعظم
📖 40