یہ خصائص نبوی کی فہرست ہے اسے پڑھ کر آپ اپنے نبی کریم کی خصوصیت کو جان پائیں گے اور اس کے ذریعے اپنی نبی پاک کی خصوصیت کو جان پائیں گے اور سمجھیں گے کہ ایک نبی اور عام انسان میں کیا فرق ہوتا ہے
خصائص نبوی
- (۱)آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا پیدائش کے اعتبار سے ”اول الانبیاء” ہونا جیسا کہ حدیث شریف میں آیا ہے کہ کَانَ نَبِیًّا وَّ اٰدَمُ بَیْنَ الرُّوحِ وَالْجَسَدِ یعنی حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم اس وقت شرف نبوت سے سرفراز ہو چکے تھے جب کہ حضرت آدم علیہ السلام جسم و روح کی منزلوں سے گزر رہے تھے۔(1)(زرقانی علی المواہب جلد۵ ص۲۴۲)
- (۲)آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا خاتم النبیین ہونا۔
- (۳)تمام مخلوق آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے لئے پیدا ہوئی۔
- (۴)آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا مقدس نام عرش اور جنت کی پیشانیوں پر تحریر کیا گیا۔
- (۵)تمام آسمانی کتابوں میں آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی بشارت دی گئی۔
- (۶)آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی ولادت کے وقت تمام بت اوندھے ہو کر گر پڑے۔
- (۷)آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا شق صدر ہوا۔
- (۸)آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو معراج کا شرف عطا کیا گیا اور آپ کی سواری کے لئے براق پیدا کیا گیا۔
- (۹)آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم پر نازل ہونے والی کتاب تبدیل و تحریف سے محفوظ کر دی گئی اور قیامت تک اس کی بقاء و حفاظت کی ذمہ داری اﷲ تعالیٰ نے اپنے ذمہ کرم پر لے لی۔
- (۱۰)آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو آیۃ الکرسی عطا کی گئی۔
- (۱۱)آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو تمام خزائن الارض کی کنجیاں عطا کر دی گئیں۔
- یہ خصائص نبوی کا تفصیلا ذکر ہوا
1۔۔۔۔۔۔المواہب اللدنیۃ وشرح الزرقانی،الفصل الرابع مااختص بہ…الخ،ج۷،ص ۱۸۶