15 اگست پر اشعار کی بھرمار جو انقلاب لادے

یہاں 15 اگست پر اشعار کی بہترین بھرمار جس کو پڑھنے کے بعد آزادی کی حقیقت ظاہر ہوں گی اور معلوم ہوگا کہ ہمارے کابرین نے کیسے آزادی حاصل کی ہیں

15 اگست پر اشعار اداسی کو ختم کرے

میرے وطن کے اداس لوگو!
نہ خود کو اتنا حقیر سمجھو
کہ کوئی تم سے حساب مانگے
خواہشوں کی کتاب مانگے

نہ خود کو اتنا قلیل سمجھو،
کہ کوئی اٹھ کر کہے یہ تم سے
وفائیں اپنی ہمیں لوٹا دو،
وطن کو اپنے ہمیں تھما دو

اٹھو اور اٹھ کر بتا دو ان کو
کہ ہم اہل ایمان سارے
نہ ہم میں کوئی صنم کدہ ہے
ہمارے دل میں تو اک خدا ہے

میرے وطن کے اداس لوگو!
جھکے سروں کو اٹھا کے دیکھو
قدم تو آگے بڑھا کے دیکھو
ہےاک طاقت تمہارے سر پر
کرے گی سایہ جو ان سروں پر
قدم قدم پر جو ساتھ دے گی
اگر گرئے تو سنبھال لے گی

میرے وطن کے اداس لوگو!
اٹھو چلو اب وطن سنبھالو!!!

آزادی پر دعائیہ اشعار

خدا کرے میری ارض پاک پر اترے
وہ فصلِ گل جسے اندیشہء زوال نہ ہو

یہاں جو پھول کھلے وہ کِھلا رہے برسوں
یہاں خزاں کو گزرنے کی بھی مجال نہ ہو

یہاں جو سبزہ اُگے وہ ہمیشہ سبز رہے
اور ایسا سبز کہ جس کی کوئی مثال نہ ہو

گھنی گھٹائیں یہاں ایسی بارشیں برسائیں
کہ پتھروں کو بھی روئیدگی محال نہ ہو

خدا کرے نہ کبھی خم سرِ وقارِ وطن
اور اس کے حسن کو تشویش ماہ و سال نہ ہو

ہر ایک خود ہو تہذیب و فن کا اوجِ کمال
کوئی ملول نہ ہو کوئی خستہ حال نہ ہو

خدا کرے کہ میرے اک بھی ہم وطن کے لیے
حیات جرم نہ ہو زندگی وبال نہ ہو

احمد ندیم قاسمی

آزادی کی حقیقت پر شاعری

موجیں لگی ہوئی ہیں

چوروں کی ڈاکووں کی

مذہب کے تاجروں کی

رقبوں کے مالکوں کی

انساں کے قاتلوں کی

موجیں لگی ہوئی ہیں .. !

دعویٰ محافظی کا

پیشہ ” بشر کشی” کا

یہ ظلم ! یہ اذیّت!

یہ ننگی بربریّت!

آزادیاں انہیں کی

آبادیاں انہیں کی

یہ شاہ، ہم رعایا

آزاد ہیں تو یہ ہیں

آباد ہیں تو یہ ہیں

ہم سے غریب کَیا ہیں

اُٹّھیں تو ظلم اٹھائیں

بولیں تو مارے جائیں

ڈنڈے بھِی کھائیں ان کے

جھنڈے بھِی ہم لگائیں!

یہ جا بسیں گے مکّے

پر ہم کدھر کو جائیں؟

ہاں یہ منائیں خوشیاں

ہم کیا خوشی منائیں؟

ہم کیوں خوشی منائیں؟

سینے جھلس رہے ہیں

آنکھیں تپی ہوئی ہیں

موجیں لگی ہوئی ہیں ..!!

چوروں کی ڈاکووں کی

مذہب کے تاجروں کی

رقبوں کے مالکوں کی

انساں کے قاتلوں کی

موجیں لگی ہوئی ہیں۔۔۔!!

شاعری : علی زریون

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x