10 منقبت حضرت علی جو سب سےزیادہ پڑھی جارہی ہے

اس ماہ رجب کے پربہار موقع پرمنقبت حضرت علی میں سے 10 ایسی منقبت ہیں جن کو پڑھنے کے بعد طبیعت مچل جاائےگی حضت علی بن ابی طالب کی سوانح پڑھنے پر معلوم ہوگا کہ حضرت علی کی ذاات کیا ہے

🌹🥀منقبت مولیٰ علی مُشکل کُشا🥀🌹

💞یا علیَّ المرتضیٰ مولٰی علی مشکلکُشا
آپ ھیں شیرِ خدا مولٰی علی مشکلکُشا

💞عِلم کا میں شہر ھوں دروازہ اِس کا ھیں علیؓ
ھے یہ قولِ مُصطفےٰ مولٰی علی مشکلکُشا

💞بعدِ خُلفائے ثلاثہ سب صَحابہ سے بڑا
آپ کو رُتبہ ملا مولٰی علی مشکلکُشا

💞قَلعہ خیبر کا دروازہ اُکھاڑا آپ نے
مرحبا! صد مرحبا! مولٰی علی مشکلکُشا

💞حیدرِ کرّار! لے کے آو تیغِ ذُوالفِقار
زورِ دشمن بڑھ چلاٰ مولٰی علی مشکلکُشا

💞از پئے غوثُ الورای ھم کو نَجف بلوائیںے
ھو کرم یا مُرتضیٰ مولٰی علی مشکلکُشا

💞کیجیئے حق سے دُعا ایمان پر ھو خاتمہ
خیر سے عطّاؔر کا مولٰی علی مشکلکُشا

🔸️💠منقبت حضرت علی🔸️💠

وفا ، خلوص کے آئین کی کتاب علی
نبی کے عشق کے دستور کا نصاب علی

قمر ہو تاروں میں جیسے ولی میں ایسے ہیں آپ
اے کائنات کے مولی ابو تراب علی

حسن کے بابا نبی کے داماد زوج بتول
تمھاری نسبتیں ساری ہیں لاجواب علی

چلی ہے بات اگر عقد فاطمہ کیلئے
تو پھر نگاہ نبوت کا انتخاب علی

تمھاری شان نبی نے بیاں یوں فرمائی
ہوں میں مَدٍیْنَةُالعِلْم اور اس کے باب علی

لقب ہے آپ کا یزداں کے شیر ، مرد دلیر
مسلم آپ کی اتنی ہوئی ہے تاب علی

خدا کےگھر میں ولادت خدا کےگھر میں وفات
فضیلتیں ہیں تمھیں ایسی دستیاب علی

درخت فکر مشاہد خزاں سے ہو! آزاد
کھلیں ہمیشہ ترے عشق کے گلاب علی

از: محمد مشاہد رضا قادری

منقبت مولٰی علی ؓ

منظر فضائے دہر میں سارا علی کا ہے‎
جس سمت دیکھتا ہوں نظارہ علی کا ہے‎

مرحب دو نیم ہے سر خیبر پڑا ہوا‎
اٹھنے کا اب نہیں کہ یہ مارا علی کا ہے‎

کُل کا جمال جزو کے چہرے سے ہے عیاں‎
گھوڑے پہ ہیں حسین نظارہ علی کا ہے‎

اصحابی کالنجوم کا ارشاد بھی بجا‎
سب سے مگر بلند ستارا علی کا ہے‎

ہم فقر مست چاہنے والے علی کے ہیں‎
دل پر ہمارے صرف اجارا علی کا ہےِ‎

اہلِ ہوس کی لقمہ تر پر رہی نظر‎
نان جویں پہ صرف گزارا علی کا ہے‎

تم دخل دے رہے ہو عقیدت کے باب میں‎
دیکھو معاملہ یہ ہمارا علی کا ہے‎

اے ارض پاک تجھ کو مبارک کہ تیرے پاس‎
پرچم نبی کا چاند ستارا علی کا ہے‎

آثار پڑھ کے مہدی دوراں کے یوں لگا‎
جیسے ظہور وہ بھی دوبارہ علی کا ہے‎

تو کیا ہے اور کیا ہے تیرے علم کی بساط‎
تجھ پر کرم نصیر یہ سارا علی کا ہے‎

کلام حضرت الشیخ پیر سید نصیر الدین نصیر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ گولڑہ شریف

​‎

منقبت مولی علی

منقبت مولائے کائنات حضرت علی کرم اللہ وجہہ

سبیل عشق کی سب رونقیں علی سے ہیں
طریق رشد کی سب مشعلیں علی سے ہیں

در علوم نبوت ہے ذات مولی کی
تمام علم کی یہ مسندیں علی سے ہیں

على جمال محمد على جلال خدا
یہ کارزار وفا میں صفیں علی سے ہیں

علی ہے باب ولایت علی امام ہدیٰ
کشاد فکر کی سب وسعتیں علی سے ہیں

رموز کن فیکوں ہوں یا راز وحدت کے
ہیں آشکار اگر قربتیں علی سے ہیں

سب آستان ہدایت ہمیں علی سے ملے
یہ خانقاہوں کی سب عظمتیں علی سے ہیں

قسم خدا کی تسسل ہے فیض احمد کا
زہے نصیب اگر نسبتیں علی سے ہیں

علی کی بندہ نوازی حیات ہے میری
نفس نفس میں مری حدتیں علی سے ہیں

میں پنجتن کے غلاموں کا ہوں غلام عدیم
جنم جنم سے مری بیعتیں علی سے ہیں

منقبت حضرت علی

ذکر تیرا ہو زباں پر یاعلی مولا علی
یاد ہو سینے کے اندر یاعلی مولا علی

جس کے مولا ہیں محمدﷺ اس کے مولا آپ ہیں
میرے مولا میرے سرور یاعلی مولا علی

انتخابِ مصطفیﷺ کی بات ہی کچھ اور ہے
کہہ اٹھے سلمان و بوذر یا علی مولی علی

دین و دنیا کی بھلائی چاہتے ہیں آپ سے
ہے ہمارا حال ابتر یاعلی مولا علی

آپ کے در کے بھکاری مانگنے جائیں کہاں
آپ کی چوکھٹ سے اٹھ کر یاعلی مولا علی

دل کی تختی پر ہے لکھا آپ کا اسمِ جلی
ورد جاری ہے زباں پر یاعلی مولا علی

نام کی برکت سے مل جاتی ہے ہر دکھ کی دوا
ہے قرارِ قلبِ مضطر یاعلی مولا علی

جو پڑھے نادِ علی مل جاتی ہے اُس کو شفاء
ہے دوائے قلبِ مضطر یا علی مولی علی

اپنے دستِ پاک سے منگتوں کو اب دے دیجیے
صدقۂ شبیر و شبر یاعلی مولا علی

اس اویسؔ بے نوا کو اپنی رحمت سے کریں
کارِ مدحت پر مقرر یاعلی مولا علی

منقبت حضرت علی

منقبت شریف در شان
۔حضرت علی مولیٰ رضی اللہ تعالی عمہ

نام جس نے بھی غم میں لِیا یا علی
فضل رب ہو گیا وہ رِہا یا علی

میں بیاں کیا کروں آپ کا مرتبہ
آپ ہیں شاہِ کل اولیا یا علی

خلد جانے کا مژدہ ملیگا اسے
آپ کی جو ہے مدحت سرا یا علی

مصطفیٰ جانِ رحمت نے خود آپکو
اپنا بھاٸی کہا مرحبا یا علی

دم میں جب تک ہے دم عافیِ خستہ کا
تیرا نغمہ لکھےگا سدا یا علی

شاعر اہل سنت غلام صمدانی عافی قادری صاحب

منقبت شریف در شان
۔حضرت علی مولیٰ رضی اللہ تعالی عمہ

نام جس نے بھی غم میں لِیا یا علی
فضل رب ہو گیا وہ رِہا یا علی

میں بیاں کیا کروں آپ کا مرتبہ
آپ ہیں شاہِ کل اولیا یا علی

خلد جانے کا مژدہ ملیگا اسے
آپ کی جو ہے مدحت سرا یا علی

مصطفیٰ جانِ رحمت نے خود آپکو
اپنا بھاٸی کہا مرحبا یا علی

دم میں جب تک ہے دم عافیِ خستہ کا
تیرا نغمہ لکھےگا سدا یا علی

شاعر اہل سنت غلام صمدانی عافی قادری صاحب

منقبت ۔۔ حضرت علی کرم اللہ وجہہ

عطائے خالق اکبر علی مولا علی مولا
رسول اللہ کے دلبر علی مولا علی مولا

ابو طالب کے بیٹے ہیں رسول اللہ پر شیدا
لقب ہے آپ کا حیدر علی مولا علی مولا

اعانت مصطفی کی ساتھ ہے ہر ہر قدم انکے
ہوئے جو فاتح خیبر علی مولا علی مولا

ولادت پائی کعبے میں شہادت پائی مسجد میں
فدائے ساقئ کوثر علی مولا علی مولی

ابد تک فاطمہ زہرا کی ہمراہی میسر ہے
ہوئے داماد پیغمبر علی مولا علی مولا

وہیں سب مشکلیں خود مشکلوں میں پڑگئیں یکدم
یکا یک آگیا لب پر علی مولا علی مولا

فقط میرے مکاں پر ہی نہیں ہے تذکرہ ان کا
ہے ان کا تذکرہ گھر گھر علی مولا علی مولا

سوالی ان کی چوکھٹ سے کبھی خالی نہیں لوٹا
سخاوت کے ہوئے پیکر علی مولا علی مولا

عزیز الدین خاکی پنچتن کا نام لیوا ہے
ہیں اس کے حامی و رہبر علی مولا علی مولا

عزیز الدین خاکی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کراچی

منقبت ۔۔ حضرت علی کرم اللہ وجہہ

عطائے خالق اکبر علی مولا علی مولا
رسول اللہ کے دلبر علی مولا علی مولا

ابو طالب کے بیٹے ہیں رسول اللہ پر شیدا
لقب ہے آپ کا حیدر علی مولا علی مولا

اعانت مصطفی کی ساتھ ہے ہر ہر قدم انکے
ہوئے جو فاتح خیبر علی مولا علی مولا

ولادت پائی کعبے میں شہادت پائی مسجد میں
فدائے ساقئ کوثر علی مولا علی مولی

ابد تک فاطمہ زہرا کی ہمراہی میسر ہے
ہوئے داماد پیغمبر علی مولا علی مولا

وہیں سب مشکلیں خود مشکلوں میں پڑگئیں یکدم
یکا یک آگیا لب پر علی مولا علی مولا

فقط میرے مکاں پر ہی نہیں ہے تذکرہ ان کا
ہے ان کا تذکرہ گھر گھر علی مولا علی مولا

سوالی ان کی چوکھٹ سے کبھی خالی نہیں لوٹا
سخاوت کے ہوئے پیکر علی مولا علی مولا

عزیز الدین خاکی پنچتن کا نام لیوا ہے
ہیں اس کے حامی و رہبر علی مولا علی مولا

عزیز الدین خاکی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کراچی

ط

🌹ولادت با سعادت مولودِ کعبہ، مولی الموحدین، یعسوب الدین، مولائے کائنات امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام تمام مومنین کو بہت بہت مبارک ہو۔🌹

🌹 منقبت مولائے کائنات حضرت علی علیہ السلام 🌹

(کلام: ڈاکٹر جواد حیدر ہاشمی)

مشکل کشا علیؑ ہے شیرِ خدا علیؑ ہے
دینِ محمدیؐ کا بس ناخدا علیؑ ہے

تیرہ رجب خدا کے گھر میں ہوئی ولادت
جنّ و بشر میں حق کا وہ لاڈلا علیؑ ہے

احمدؐ کے وہ وصی ہیں اللہ کے ولی ہیں
اللہ اور نبیؐ کا بس آسرا علیؑ ہے

خندق ہو یا کہ خیبر، بدر و اُحُد کبھی ہو
غزواتِ مصطفیؐ کا بس لا فتیٰ علیؑ ہے

حُبِّ علیؑ ہے ایماں اور کفر ہے عداوت
ایمان اور کفر میں بس فاصلہ علیؑ ہے

حُبِ علیؑ نہ ہو تو جنت ملے گی کیسے
جنت میں پہنچنے کا بس راستہ علیؑ ہے

ثقلین میں ہے شامل قرآن و آلِ احمدؐ
قرآنِ کبریا کا ہم مرتبہ علیؑ ہے

قرآن میں خدا نے نفسِ نبیؐ کہا ہے
اللہ کے نبیؐ کا اب آئینہ علیؑ ہے

قرآن اور علیؑ میں رشتہ ہے ایسا گہرا
قرآن کی زباں میں بس بولتا علیؑ ہے

ذکرِ علیؑ سے ہو گا ہر دو جہاں منور
روشن جہاں ہو جس سے بس وہ دِیا علیؑ ہے

حیدرؔ پکار لو گر نامِ علیؑ کبھی بھی
آسان ہو گی مشکل، مشکل کشا علیؑ ہے

🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
دعا گو قاری ضمیر زیدی ۔
انجمن خادمان قران پاکستان

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
1 Comment
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments
trackback
1 year ago

[…] کوشش کی جائےگی اور اس بات کو ذہن میں رکھیں کہ اس منقبت حضرت علی کے اشعار میں سے ایک ایک شعر بہت ہی دمدار ہے اس کو ذہن […]

1
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x