8 مارچ خواتین کا یوم خواتین 8 مارچ کو ان کے عالمی دن پہ بہت مبارکباد۔دین اسلام نے 1400 سال پہلے ہی عورت کو عزت و احترام دیا شناخت دی اور ان کے باقائدہ حقوق متعین کیے۔ہم اگر عورتوں کے اسلام میں متعین کردہ حقوق خوش اسلوبی سے ادا کرتے رہیں اور اسی طرح عورتیں اپنے متعین کردہ فرائض نبھاتی رہیں تو معاشرے میں اعتدال قائم رہے گا۔ہم جس معاشرے میں رہتے ہیں وہاں ہمارے اردگرد رہنے والی عورتوں کو جو مسائل درپیش ہیں جن سے ہمارہ روز مرہ واسطہ پڑتا ہے۔ ان کے پیش نظر آج کے خاص دن کے موقع پر میں آپ خواتین سے کہنا چاہتی ہوں خواتین کے حقوق ادا کرنے کے معاملے میں خواتین کا ساتھ دیں۔
یوم خواتین 8 مارچ
آج کے دن عہد کریں کہ ہم بحیثیت خاتون کسی دوسری خاتون کے ساتھ نا تو زیادتی کریں گی نا حق تلفی کا حکم دیں گی نا ان کی حق تلفی ہی ہونے دیں گی۔ہم جس بھی مقام پہ ہیں سب سے پہلے اپنے قریبی ترین رشتوں میں خواتین کے حقوق غصب نہیں کریں گی۔ہم ساس ہیں تو اپنی بہوؤں کو انسیکیور نہیں کریں گی۔بہو ہیں تو ساس کے خلاف محاذ نہیں بنائیں گی۔نند ہیں تو بھاوج سے غیر حقیقت پسندانہ توقعات نہیں رکھیں گیبھاوج ہیں تو نند کو بوجھ نہیں سمجھیں گی۔ہم خواتین تہیہ کرلیں کہ ہم جس بھی مقام پہ ہیں اپنے بیٹے بھائی شوہر کے کانوں میں اس کی ماں بہن اور بیوی کے خلاف زہر نہیں بھرئیں گی۔ہم آفس میں ہیں تو ساتھی خواتین کے خلاف سازش نہیں کریں گی۔ہم بہو یا بھابی ہیں تو اپنی اصلاح کریں گی اپنی زمہ داریاں اٹھائیں گی ساس نند یا ماؤں کے مشوروں کو مداخلت نہیں سمجھیں گی۔اپنے بزرگوں کا احترام کریں گی ان کی بات کو اہمیت دیں گی۔ ہم اپنے شوہروں، بیٹوں اور بھائیوں کو بہنوں، بیوی یا بھاوج پہ ہاتھ اٹھانے یا گالم گلوچ پہ شہہ نہیں دیں گی بلکہ بھرپور مخالفت کریں گی۔ہم آج سوچ لیں کہ ہم اپنے ساتھ رہنے بسنے والی دوسری خواتین کی حوصلہ افزائی کریں گی ان کی بے عزتی یا مذاق اڑانا یا نیچا دیکھانا یا مقابلہ کرنا چھوڑ دیں گی۔ہم کسی دوسری خاتون کی شکل ، رنگت، جسامت ، قدامت اس کے باپ کی کمائی اور سٹیٹس، جہیز، شادی بیاہ اور دیگر رسم و رواج کی ادائیگی پہ اعتراضات نہیں کریں گی۔عورت شادی شدہ ہے یا اس کی شادی دیر سے ہوئیطلاق یافتہ ہے یا بیوہ کثیر اولاد والی ہے یا بے اولادکمانے والی ھے یا گھر سنبھالنے والی ہم کسی سے بھی ذاتی اور غیر ضروری سوالات نہیں کریں گی۔ہم کسی بھی خاتون کے لیے آزار کا باعث نہیں بنیں گی۔ یوم خواتین 8 مارچ ہم کسی دوسری خاتون کے شوہر، گھر ، مال و دولت، سٹیٹس، اولاد کی کامیابی سے تقابل اور حسد نہیں کریں گی۔ اس پہ نظر نہیں رکھیں گی۔آئیے خواتین کے عالمی دن کے موقع پہ ہم سب خواتین خود سب سے پہلے خواتین کے حقوق کا احترام کریں۔خواتین کو پروموٹ کریں۔ان کی حوصلہ افزائی کریں۔ان کے ساتھ تعاون کریں۔ان کو سپیس دیں۔ان کا ہاتھ تھام کے ان کو آگے بڑھائیں۔ہم خود خواتین کو پروٹوکول دیں۔خواتین کے حقوق کے لیے سڑکوں پہ نکلنے سے پہلے اپنے گھروں میں ان کے حقوق غصب نا کریں۔تو یقین کریں ہم خواتین کے حقوق کی آدھی جنگ جیت جائیں گی۔یہ ہمارا دائرہ عمل ہے اس کو احسن طریقے سے نبھا لیں تو آگے بڑھیں۔اور معاشرے میں بے کس مجبور و مظلوم عورتوں کی آواز بنیں۔جہاں کہیں عورت کاروکاری کا شکار ہے کہیں ستی کیے جانے کا۔یا مرد کے ہاتھوں ڈومیسٹک وائلینس کایا جائیداد میں حصہ نا دیے جانے کا۔یا ہراسمنٹ کا۔آئیے عورت کے حقوق مانگنے سے پہلے ہم عورتیں خود عورتوں کے حقوق ادا کریں اور ان کا تحفظ کریں۔جویریہ ساجد6 مارچ 2023 یہ یوم خواتین 8 مارچ پر اہم تحریر تھی