موبائل پر گرمی کے اثرات گرمی میں موبائل کا استعمال کیسا ہے آج کل جوں جوں موسم میں شدت آرہی ہے،دوسرے مسائل اپنی جگہ موبائل گرم ہونے کے حوالے سے ہر کوئی تحفظات کا شکار ہے۔اس میں کوئی درجہ بندی نہیں کہ موبائل نیا ہے یا پرانا۔ہر ایک کے ساتھ یہ مسلہ آ رہا ہے۔
سوائے ان کے جو a c کمرے میں استعمال کرتے ہیں۔ موبائل گرم ہونے کے مسلےء کو ختم تو نہیں کیا جا سکتا ، لیکن کچھ حد تک فرق پڑ جاتا ہے
ہر وقت موبائل کا BRIGHTNESS فل نہ رکھیں ، کم سے کم BRIGHTNESS پر استعمال کریں۔
براہ راست سورج کی روشنی میں کم سے کم استعمال کریں،ایک تو موبائل خود گرم ہوتا ہے اوپر سے دھوپ کی وجہ سے مزید گرم ہو جاتا ہے۔
موسم میں اگر شدت ہو تو اس وقت موبائل استعمال کرتے ہوئے کور اتار دیں۔
گرمی میں موبائل کا استعمال
فالتو ایپ کو ڈیلیٹ کر دیں ۔
اگر فالتو ایپ ڈیلیٹ کرنے کا دل نہیں کرتا تو اس کا mobile data اور battery usage کو بند کر دیں۔ کیونکہ بیک گراؤنڈ میں یہ آپ کا ڈیٹا اور بیٹری استعمال کرتی ہیں جو موبائل گرم ہونے کا باعث ہے۔
چارجنگ کے وقت موبائل کور ہٹا دیں ۔ایک تو موبائل بہت گرم ہو جاتا ہے اور دوسرا بیٹری 🔋 کی کی زندگی پر بھی اثرانداز ہوتا ہے۔
اگر سمجھیں گرمیوں میں شدت ہے تو موبائل کو ایک دفعہ میں مکمل چارج نہ کریں۔ دو تین قسطوں میں وقفہ وقفہ سے کر لیں
ہر وقت موبائل ڈیٹا آن کر کے نہ چھوڑ دیں۔ بلکہ ضرورت کے وقت ڈیٹا استعمال کریں۔
اپنے موبائل میں cool master انسٹال کریں۔ جو فالتو cache کو ختم کرتا ہے۔اوک گاہے بگاہے میموری کو بوسٹ کرتا ہے۔
اگر آپ کھلی دھوپ میں ہیں توکپڑوں کی سائیڈ والی جیب کی نسبت سامنے کی جیب میں موبائل جلدی اور زیادہ گرم ہو جائے گا۔
ساری ایپ اکھٹی کھول کر استعمال نہ کریں بلکہ جو ضرورت ہو تو پہلی کو مکمل طور پر بند کر دیں۔
نوٹ: امید ہے کچھ حضرات اس پر بھرپور اعتراض اور نقطہ چینی کریں گے، لیکن جن کے ساتھ یہ مسلہ ہے وہی ان پر عمل کریں ، انشاء اللہ آپ خود فرق محسوس کریں گے ۔ یہ گرمی میں موبائل کا استعمال کتنا ملہک ہے اسی سے اندازہ لگا سکتے ہیں کہ اس سے ضیائے وقت بہت ہوتا ہے