اعلیٰ حضرت امام احمد رضا بریلوی صاحب نے چار زبانوں عربی، فارسی، اُردو اور ہندوی میں یہ نعت لکھی کلام اعلی حضرت کی مثال نہیں ملتی یعنی کہ لَم یَاتِ نَظیرُکَ فِی نَظَر مثل تو نہ شد پیدا جانا جس کو پڑھنے کے بعد طبیعت جھوم جاتی ہے اور اعلی حضرت کی حقیقت معلوم ہوتی ہے
چار زبان والا کلام اعلی حضرت
لَم یَاتِ نَظیرُکَ فِی نَظَر مثل تو نہ شد پیدا جانا
جگ راج کو تاج تورے سر سو ہے تجھ کو شہ دوسرا جانا
آپؐ کی مثل کسی آنکھ نے نہیں دیکھا نہ ہی آپؐ جیسا کوئی پیدا ہوا
سارے جہاں کا تاج آپؐ کے سر پر سجا ہے اور آپؐ ہی دونوں جہانوں کے سردار ہیں
اَلبحرُ عَلاَوالموَجُ طغےٰ من بے کس و طوفاں ہوشربا
منجدھار میں ہوں بگڑی ہے ہوا موری نیّا پار لگا جانا
دریا کا پانی اونچا ہے اور موجیں سرکشی پر ہیں میں بے سروسامان ہوں اور طوفان ہوش اُڑانے والا ہے۔ بھنورمیں پھنس گیا ہوں ،ہوا بھی مخالف سمت ہے، آپ میری کشتی کو پار لگا دیں یہ اعلی حضرت کی شاعری ہی ہے جس کو سمجھنا اتنا آسان نہیں ہے
انا فِی عَطَش وّسَخَاک اَتَم اے گیسوئے پاک اے ابرِ کرم
برسن ہارے رم جھم رم جھم دو بوند ادھر بھی گرا جانا
میں پیاسا ہوں اور آپ کی سخاوت کامل ہے،اے زلف پاک اے رحمت کے بادل ۔ برسنے والی بارش کی ہلکی ہلکی دو بوندیں مجھ پر بھی گرا جائیں
یہ ہے کلام اعلی حضرت جس کی مثال نہیں ملتی