پردے کے 22 بڑے فائدے اور بےپردگی کے 14 زبردست نقصانات

پردے کے 22 فائدے__اور بے پردگی کے 14 نقصانات : اس مضمون میں پردے کے 22 بڑے فائدے کے متعلق جانیں گے کیوں کہ اس سے آپ کو ایک بہترین ذہن ملےگا اور بےپردگی کے 14 زبردست نقصانات بھی جاننے کو ملےگا

پردے کے 22 بڑے فائدے

  1. پردہ عورت کی عزت و آبرو کا محافظ ہے۔
  2. پردہ دار خاتون کا نسب محفوظ ہے۔
  3. پردہ سے شرمگاہ اور نظر کی حفاظت رہتی ہے۔
  4. پردہ دلوں کی پاکیزگی اور طہارت کا ذریعہ ہے۔
  5. پردہ نسوانی حسن کا محافظ ہے۔
  6. پردہ عورت کی فطری حیا کا تقاضا ہے۔
  7. پردہ چھوٹے بڑے کئی گناہوں سے رکاوٹ ہے۔
  8. پردہ مسلمان عورت کا شعار ہے۔
  9. باپردہ عورت اللہ کی حفاظت میں ہے۔
  10. باپردہ عورت اپنے رب کے زیادہ قریب ہے۔
  11. پردہ عورت کے لیے افضل ترین اعمال میں سے ہے۔
  12. پردہ شیطان اور اس کے آلہ کاروں سے بچاؤ کا ذریعہ ہے۔
  13. پردہ تقوی کا لباس عزت کا تمغہ اور حیا کی دلیل ہے۔
  14. پردہ عورت کو فاسقوں کی شرارت سے محفوظ رکھتا ہے۔
  15. پردہ انسان نما بھیڑیوں کی تیز نظروں سے بچاتا ہے۔
  16. پردہ عورت کے دل و دماغ کا محافظ ہے۔
  17. پردہ زنا بد نظری اور ناجائز بات چیت سے روکتا ہے۔
  18. پردہ ایسا شرعی حکم ہے جس میں دین و دنیا کا فائدہ ہے۔
  19. پردہ معاشرتی امن کا ذریعہ ہے۔
  20. پردہ دار خاتون کے لیے جنت کے تمام دروازے کھلے ہیں۔
  21. پردہ عورت کے نیک ہونے کی دلیل ہے۔
  22. پردہ دار عورت نیک عورت ستر اولیاء کی عبادت کے برابر اجر کی مستحق ہے۔

یہ تھے پردے کے 22 بڑے فائدے جن کو ابھی آپ نے پڑھا

🔭 بے پردگی کے نقصانات

  1. بے پردگی اللہ تعالیٰ سے بغاوت ہے۔
  2. بے پردگی جاہلیت اور مغربی تہذیب کی تقلید ہے۔
  3. بے پردہ عورت کا تہمت سے بچنامشکل ہے۔
  4. بے پردہ عورت کا نسب اور آبرو کی کوئی گارنٹی نہیں۔
  5. عورت کا بے پردہ ہونا حیاء کی کمی کی دلیل ہے۔
  6. بے پردہ عورت لوگوں کی بری نظروں کا نشانہ بنتی ہے۔
  7. بد نظری کے یہ زہریلے تیر عورت کے جسم و روح کو چھلنی کردیتے ہیں۔
  8. بے پردہ عورت اللہ تعالیٰ کی غیرت کو للکار نے والی ہے۔
  9. بے پردہ عورت آپ عزت کی حفاظت نہیں کر پاتی۔
  10. بے پردہ عورت شیطان کے جال کا بسہولت شکار ہوجاتی ہے۔
  11. بے پردہ عورت باہر نکلتی ہے تو شیطانی حملہ کی زد میں آ جاتی ہے۔
  12. بے پردہ عورت ہر وقت اللہ کی ناراضگی میں ہے۔
  13. بے پردہ عورت پورے معاشرہ اور ماحول کو خراب کرنے میں برابر کی شریک ہے۔
  14. بے پردہ عورت قبر کے عذاب میں مبتلا رہے گی۔

یہ ہیں پردے کے 22 بڑے فائدے اور بےپردگی کے عجیب نقصانات کی داستاں

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x