نیپال کا الیکشن اور مسلموں کی بری حالت

ہے وقت کٹھن ہوش میں آ جاؤ عزیزوں یہ نیپال کا الیکشن یہ کوئی کھیل نہیں ہے بلکہ موت وحیات کی بات ہے اسی لیے اس میں سنبھلنے کی ضرورت ہے

وطن عزیز نیپال میں اس وقت الیکشن کا ماحول سر چڑھ کر بول رہا ہے ہر قومیت کے لوگ اپنے رہنما کو ووٹ دینے کی مانگ لیکر گلی گلی کوچے کوچے شہر بہ شہر گردش کر رہے ہیں ہر کوئی اپنے تئیں کوشش میں لگا ہوا ہے کہ ہماری پارٹی سپتا میں آئے اور ہمارا امیدوار الیکشن میں کامیاب ہو تاکہ ہم اپنے منصوبوں کو اپنے طور طریقے سے کامیاب کر سکیں کچھ پارٹیوں کے امیدوار آن کیمرہ آکر پڑوسی ملک بھارت کی طرح لوگوں میں دہشت پھیلانے کا کام کر رہے ہیں ہند و مسلم کے نام پر لوگوں کو بانٹنے کا سلسلہ زور و شور پر ہے کچھ لوگ وطن عزیز کو ہندو راشٹر بنانے کی مانگ کر رہے ہیں اور یہ باتیں کسی بھی دیس باشی سے پوشیدہ نہیں ہیں

نیپال کا الیکشن اس بار اہم کیوں

ابھی حال میں ہے جو ضلع مہوتری کے ایک گاؤں میں معاملہ پیش آیا اور اس معاملے کو جو ٹی وی ڈبیٹ وغیرہ کے ذریعے سے غلط موڑ دینے کی کوشش کی جا رہی تھی ہر انسان جانتا ہے اور سمجھتا ہے
اس لیے وقت رہتے ہوش میں آنے کی ضرورت ہے اس سے پہلے کہ ہم پر فتنہ پرور نفرت انگیز پارٹیاں بد اخلاق رہنما مسلط ہوجائیں
وقت کی ضرورت ہے کہ قوم مسلم کے امیدواروں کو زیادہ سے زیادہ ووٹ دے کر پاور میں لایا جائے تاکہ ہماری باتیں اسمبلی تک آسانی سے پہنچ سکے ہمیں جب کسی رہمنا کی ضرورت ہو تو ہمیں احساس کمتری کا شکار نہ ہونا پڑے کہ ہمارے پاس ہماری رہنمائی کیلئے کوئی بھی مسلم لیڈر یا کوئی بھی مضبوط پارٹی نہیں ہے
اس وقت قوم مسلم کی رہنمائی کیلئے ایک بہترین پارٹی اور بہترین رہنما ہیں نیپال سنگھۂ سماج وادی پارٹی کے ادھیکچھ محمد رضوان انصاری صاحب جو دن رات قوم و ملت کے درد کو دل میں لیکر ہمارے لیے فکر مند رہتے ہیں تو یہ ہمارا فرض منصبی ہے کہ ان کو مضبوط کریں ان کی پارٹی کو مضبوط کریں
ہر نیپالی شہری کو اپنے ووٹ کا حق بہر حال استعمال کرنا چاہیے اور ووٹنگ کے دن گھروں سے باہر ضرور نکلنا چاہیے
ایک دن کی سستی پانچ سالوں تک پریشان کرتی رہے گی
لہذا آپ تمام اہل وطن خاص کر مسلم سماج کے احباب سے گزارش ہے کہ آپ زیادہ سے زیادہ اس الیکشن میں اس پارٹی کا خیال رکھیں تاکہ ایک بہترین پارٹی اور شیر دل رہنما کی رہنمائی ہمیں ہمیشہ مل سکے وہ ہمارے حق کیلئے آواز اٹھا سکیں۔ نیپال کا الیکشن میں مسلمان بڑھ چڑھ کر اپنے بھائیوں کی مدد کریں

نیک خواہشات کے ساتھ
محمد فرقان فیضی
امام احمد رضا لائبریری
برہم پوری سرلاہی نیپال

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x