کون لوگ نماز نہیں پڑهتے؟⁉️ نماز پر دل دہلانے والا واقعہ
✍🏻 ایک طالب علم نے اپنے نماز
پڑهنے کی یہ وجہ بیان کی کہ بہت آسانی سے میں نمازی بن گیا-
ایک دن میں کلاس میں
بیٹھا ہوا تھا اور میری کلاس
کا مضمون دينی علوم تھا- جب استاد کلاس میں تشریف لائے تو انہوں نے شاگردوں سے سوال کیا کہ۔۔
نماز پر دل دہلانے والا واقعہ
⬅️ آپ کی نظر میں کون لوگ نماز نہیں پڑهتے؟
1۔۔ ایک شاگرد نے بڑی سکون سے کہا: جو لوگ مرگئے ہیں وہ نماز نہیں پڑهتے❗
2۔۔ دوسرے شاگرد نے شرمندگی سے جواب دیا: جن لوگوں کو نماز پڑهنا نہیں آتی❗
3۔۔ تیسرا بچہ اپنی جگہ سے کھڑا ہوا اور نہایت معقول جواب دیا: جو لوگ مسلمان نہیں ہیں وہ نماز نہیں پڑهتے❗
4۔۔ اسی طرح ایک اور بچہ نے جواب دیا: جو لوگ کافر ہیں وہ نماز نہیں پڑهتے❗
5۔۔ اسی ترتيب سے پانچویں
بچہ نے جواب میں کہا: جو لوگ اللہ سے نہیں ڈرتے وہ لوگ نماز نہیں پڑهتے❗
✒️ تمام شاگردوں نے اپنے نظريات بیان کردئیے-
لیکن❗
ایک میں سوچوں میں ڈوب گیا کہ میں ان میں سے کونسا ہوں؟
❓یا میں مرگیا ہوں؟ نہیں تو!
❓کیا مجھے نماز پڑهنا نہیں آتی؟
آتی ہے.
❓یا میں مسلمان نہیں ہوں؟
الحمداللّٰه كہ مسلمان ہوں
❓کیا میں اپنے پروردگار سے
نہیں ڈرتا؟
ڈرتا ہوں۔
❓یا مگر میں کافر ہوں ؟
نعوذباللّٰه
❓پھر میں کیوں نماز نہیں
پڑهتا؟؟؟؟؟؟؟
میں اپنے آپ سے کہنےلگا:
اگر قبر کی پہلی رات مجھ سے سوال کیا گیا كہ: تم زنده تھے. نماز بھی آتی تھی. مسلمان بھی تھے. اللہ سے ڈرتے بھی تھے. پھر بھی تم نے نماز کیوں نہیں پڑهی ⁉️
💧میرے پاس کیا جواب ہے
کیا کہونگا میں آخر؟
💧میرے اندر جھرجھری آگئی اور اسی دن پختہ ارادہ کرلیا کہ اب کبھی نماز ترک نہیں کرونگا. نماز پر دل دہلانے والا واقعہ
Azan khan