نئی منقبت اعلی حضرت – 2022احمد رضا خاں قادری

جواحمد رضا خاں قادری کے شان میں نئی منقبت اعلی حضرت پیش کی جارہی ہے اس کو پڑھیں یقینا دل خوش ہوجائےگا
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
امامِ اہلِ سنت سرکارِ اعلیٰ حضرت شاہ امام احمدرضاخاں قادری بریلوی رضی اللہ تعالی عنہ کے متعلق یوں تو لکھیےنا نے 60 سے زائد مضامین اکھٹا کیا ہے اسی لیے ساتھ میں نئی منقبت اعلی حضرت جو کہ بت مشہور ہورہی ہے اس کو دیکھیں

نئی منقبت اعلی حضرت

  1. نئی منقبت اعلی حضرت کے چنندہ اشعار پیش خدمت ہے
    ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
    آبروئے مومناں احمد رضا خاں قادری
    رنہمائے گمرہاں احمد رضا خاں قادری
  2. علم میں بحر رواں احمد رضا خاں قادری
    دین میں گوہر فشاں احمد رضا خاں قادری
  3. علم کے ہیں گستاں احمد رضا خاں قادری
    باغ دیں کے گلفشاں احمد رضا خاں قادری
  4. حق شناس و حق نما و نائب شمس الضحیٰ
    وارثِ پیغمبراں احمد رضا خاں قادری
  5. باغ دیں میں نغمہ خوان و خوش بیاں شیریں زباں
    طوطی شکر فشاں احمد رضا خاں قادری
  6. جشم ایماں سے اگر دیکھو تو ہیں ایماں کی جاں
    جان جاں روح رواں احمد رضا خاں قادری
  7. تیرا علم وفضل و شان و شوکت و جاہ وحشم
    شش جہت پر ہے عیاں احمد رضا خاں قادری
  8. ہے عرب کے عالموں کا مدح خواں سارا جہاں
    اور وہ ترے مدح خواں احمد رضا خاں قادری
  9. تم سے گلزار شریعت میں کھلے خوشرنگ پھول
    باغ دیں میں گلفشاں احمد رضا خاں قادری
  10. روز افزوں حشر تک یارب ترقی پر رہے
    لہلہاتا بوستاں احمد رضا خاں قادری
  11. صدقہ شاہ عرب یوماً فیوماً ہو بلند
    تیری عزت کا نشاں احمد رضا خاں قادری
  12. دین کا دشمن ہو یا ہو دوست سب کے واسطے
    ہے تری حق گو زباں احمد رضا خاں قادری
  13. تیرے صدقہ میں خدا چاہے تو پائیں گے غلام
    کل وہاں باغ جناں احمد رضا خاں قادری
  14. حق تعالیٰ نے کیے بے حد کمالات و علوم
    تیرے سینے میں نہاں احمد رضا خاں قادری
  15. سیف اعدا کے لیے مومن کے حق میں ہے سپر
    آپ کی حق گو زباں احمد رضا خاں قادری
  16. اہل سنت کے سروں پر دائما رکھے خدا
    تجھ کو با امن و اماں احمد رضا خاں قادری
  17. عالمان مکہ و طیبہ نے لی تجھ سے سند
    ہیں وہ تیرے قدر داں احمد رضا خاں قادری
  18. کیا ستا سکتے ہیں تجھ کو تیرے اعدا مرشدا
    حق ہے تجھ پر مہرباں احمد رضا خاں قادری
  19. پڑ گیا ہے پشت پر اعداء کی اب کیا جائے گا
    تیرے کوڑے کا نشاں احمد رضا خاں قادری
  20. دیکھ کر جلوہ اَشِدَّآء و عَلَی الکُفَّار کا
    ہر عدو ہے بے زباں احمد رضا خاں قادری
  21. چیر کر بد مذہبوں کے دل میں گزری وار پار
    تیرے نیزے کی سناں احمد رضا خاں قادری
  22. آ چکی تھی شیخ نجدی کے بیاباں میں بہار
    بھیج دی تونے خزاں احمد رضا خاں قادری
  23. فتح دی حق نے تجھے اعدائے دیں پر دائما
    تجھ پہ ہے حق مہرباں احمد رضا خاں قادری
  24. حق اسے کہتے ہیں دیکھو رد نہ کوئی کر سکا
    تیرا فتوائے اذاں احمد رضا خاں قادری
  25. کیا ستاتے تجھ کو اعداء تھی یہ حکمت خلق کا
    ہو رہا تھا امتحاں احمد رضا خاں قادری
  26. دعویٰ اعدا حقیقت میں کسوٹی تھا کہ ہوں
    دوست اور دشمن عیاں احمد رضا خاں قادری
  27. تھے وصی احمد محدث رحمۃ اللہ علیہ
    آپ کے اک رتبہ داں احمد رضا خاں قادری
  28. خاندان پاک برکاتیہ کا چشم و چراغ
    کہتے تھے نوری میاں احمد رضا خاں قادری
  29. شاہ پیلی بھیت کے حضرت محمد شیر خاں
    تھے تمہارے مدح خواں احمد رضا خاں قادری
  30. رامپوری صابری چشتی میاں ناصر ولی
    جانتے تھے تیری شاں احمد رضا خاں قادری
  31. حاضر و غائب ترے حق میں دعاؤں کے لیے
    عمر بھر کھولی زباں احمد رضا خاں قادری
  32. آپ کا حامد ہے حامد سید کونین کا
    ہے وہ تیری عزو شاں احمد رضا خاں قادری
  33. محی سنت اور مجدد اس صدی کے آپ ہیں
    اے امام مفتیاں احمد رضا خاں قادری
  34. یاد رکھیں گے قیامت تک غلامان رسول
    تیرے جلسوں کا سماں احمد رضا خاں قادری
  35. اے میرے اچھے کے اچھے مجھ کو بھی اچھا بنا
    صدقۂ اچھے میاں احمد رضا خاں قادری
  36. صدقہ سرکار جیلانی پھلیں پھولیں مدام
    مصطفےٰ حامد میاں احمد رضا خاں قادری
  37. دے مبارکباد ان کو قادری رضوی جمیلؔ
    جن کے مرشد ہیں میاں احمد رضا خاں قادری

یہ بہترین نئی منقبت اعلی حضرت کے چنندہ اشعار اچھے طریقے سے پیش کیے گئے ہیں جو کہ بہت مشہور ومقبول ہے نئی منقبت اعلی حضرت

5 2 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x