میلاد النبی پر بیان جو لوگوں کے دل چھولے

جشن عید میلادالنبی(ص) مبارک”💖💖” ہو سبھی کو اس میں میلاد النبی پر بیان کچھ اس طرح سے کیا جاسکتا ہے جس سے مجمع جھوم جائے اور لوگوں کا دل خوش ہوجائے

میلاد النبی پر بیان

حضرت علی نےفرمایا۔۔۔۔۔اللہ سبحانہ نےمحمدﷺ کو اس وقت حق کےساتھ مبعوث کیاجب کہ فنانےدنیاکےقریب

ڈیرےڈال دیئےاورآخرت سر منڈلانےلگی

اس کی رونقوں کااجالا اندھیرےسےبدلنےلگا۔۔۔

اللہ نےان کوپیغام رسانی اور امت کی سرفرازی کاذریعہ قراردیا

اہل عالم کیلئےبہار اور یار و انصارکی رفعت وعزت کا سبب قراردیا

پھرآپ پرایک ایسی کتاب نازل فرمائی میلاد النبی پر بیان اور کریں

جو(سراپا)نورہے جسکی قندیلیں گل نہیں ہوتیں

ایساچراغ ہےجسکی لو خاموش نہیں ہوتی ایسادریا ہےجسکی تھاہ نہیں لگائی جاسکتی

ایسی شاہرہ ہےجس میں راہ پیمائی بےراہ نہیں کرتی

ایسی کرن ہےجس کی چھوٹ مدہم نہیں پڑتی

وہ ایسا(حق وباطل میں) امتیازکرنےوالاہےجس کی دلیل کمزورنہیں پڑتی

ایساکھول کربیان کرنےوالاہے جس کےستون منہدم نہیں کئےجاسکتے

وہ (سراسر) شفاہےجسکے ہوتےہوئے(روحانی) بیماریوں کاکھٹکانہیں

وہ (سرتاسر)عزت وغلبہ ہے جسکےیاومددگارشکست نہیں کھاتے

وہ (سراپا)حق ہےجسکے معین ومعاون بے مدد چھوڑےنہیں جاتے

وہ ایمان کامعدن اورمرکزہے

اس سےعلم کےچشمےپھوٹتے ہیں اوردریابہتےہیں

اس میں عدل کےچمن اور انصاف کےحوض ہیں

وہ اسلام کاسنگ بنیاداوراس کی اساس ہے

حق کی وادی اوراس کاہموار

میدان ہے

وہ ایسادریاہےکہ جسےپانی بھرنےوالےختم نہیں کرسکتے وہ ایساچشمہ ہےکہ پانی الچنےوالےاسےخشک نہیں کرسکتے

وہ ایساگھاٹ ہےکہ اس پر اترنےوالوں سےاس کاپانی گھٹ نہیں سکتا

وہ ایسی منزل ہےکہ جس کی راہ میں کوئی راہرو بھٹکتانہیں

وہ ایسانشان ہےکہ چلنےوالے کی نظرسےاوجھل نہیں ہوتا

وہ ایساٹیلہ ہےکہ حق کاقصد کرنےوالےاس سےآگےگزرنہیں سکتے

اللہ نےاسےعالموں کی تشنگی کیلئےسیرابی فقیہوں

کےدلوں کیلِئےبہار

اورنکیوں کی رہ گزر کیلئے شاہرہ قراردیاہے

یہ ایسی دواہےجس سے کوئی مرض نہیں رہتا

ایسانورہےجس میں تیرگی کاگزرنہیں

ایسی رسی ہےکہ جس کے. حلقےمضبوط ہیں

ایسی چوٹی کہ جس کی پناہ گاہ محفوظ ہے

جواس سےوابستہ ہوا اس کیلئےپیغام صلح وامن ہے

جواس کی پیروی کرےاس کیلئےہدایت ہے

جواسےاپنی طرف نسبت دے اس کیلئےحجت ہے

جواس کی روسےبات کرے اس کیلئےدلیل وبرہان ہے

جواس کی بنیادپربحث ومناظرہ کرےاس کیلئےگواہ ہے

جواسےحجت بناکرپیش کرےاس کیلئےفتح و کامرانی ہے

جواس کاباراٹھائےیہ اس کا بوجھ بٹانےوالاہے

جواسےاپنادستورالعمل بنائے اس کیلئےمرکب (تیزگام)ہے

یہ حقیقت شناس کیلئےایک واضح نشان ہے

جو(ضلالت سےٹکرانےکیلئے) سلاح ہےبندہواس کیلئےسپر ہے

جواس کی ہدایت کوگرہ میں باندھ لےاس کیلئےعلم و دانش ہے

بیان کرنےوالےکیلئےبہترین کلام اورفیصلہ کرنےوالے کیلئےقطعی حکم ہے

(خطبہ196)

یہ میلاد النبی پر بیان کا اہم حصہ پیش کیا گیا

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x