میلاد النبی پر اشعار کا بہترین مجموعہ

ماہ ربیع النور کے پرباہر موقع پر میلاد النبی پر اشعار کا بہترین مجموعہ جن کو پڑھ کر آپ کو دلی سکون ملےگا اور ثبوت میلاد پر کتبوں کا ذخیرہ جمع کردیا گیا ہے اس میں مشہور زمانہ نعت ربیع الاول کو اکھٹا کیا گیا ہے اور اس ماہ مبارک میں کافی اس سے فائدہ ملےگا لیجیے یہ چند اشعار پیش خدمت ہے

جشن آمد رسول اللہ ہی اللہ

جشن آمد رسول اللہ ہی اللہ!!
بی بی آمنہ کے پھول اللہ ہی اللہ!!
جب کہ سرکار تشریف لانے لگے!
حور و بھی خوشیاں منانے لگے!!
ہر طرف نور کی روشنی چھا گئی!
مصطفٰے کیا ملے زندگی مل گئی!!
اے حلیمہ تیری گود میں آ گئے!
دونوں عالم کے رسول اللہ ہی اللہ!!
چہرہء مصطفٰے جبکہ دیکھا گیا!
چھپ گئے تارے اور چاند شرما گیا!!
آمنہ دیکھ کر مسکرانے لگیں!
حرا مریم بھی خوشیاں منانے لگیں!!
آمنہ بی بی سب سے یہ کہنے لگیں!
دعاء ہو گئی قبول اللہ ہی اللہ!!
شادیانے خوشی کے بجائے گئے!
شاد کے نغمے سب کو سنائے گئے!!
ہر طرف شور صل علٰی ہوگیا!
آج پیدا حبیب خدا ہو گیا!!
پھر تو جبریل نے بھی یہ اعلان کیا!
یہ خدا کے ہیں رسول اللہ ہی اللہ!!
ان کا سایہ زمیں پر نہ پایا گیا!
نور سے نور دیکھو جدا نہ ہوا!!
ہم کو عابد نبی پر بڑا ناز ہے!
کیا بھلا میرے آقا کا انداز ہے!!
جس نے رخ پر ملی وہ شفاء پا گیا!
خاکِ طیبہ تیری دھول اللہ ہی اللہ

کلام محمد علی قصوری

فَلک خُوبصُورت سَجایا نہ ہوندا

کِسے شَے دا وی اَیتھے سَایہ نہ ہوندا

نہ اے عَرش کُرسی نہ چَن تارے

شَب و روز دے نہ اے ہوندے نظارے

نہ جِن و بَشَر تے نہ کوئی پرِندہ

حیاتی مماتی نہ مویا نہ زِندہ

نہ حُوراں دے قِصّے نہ آدم نہ حَوّا

نہ یعقوب یونس نہ یوسف زلیخاء

نہ تَختاں تے تاجاں دے سُلطان ہوندے

نہ مَحلاں دے والی نہ دَربان ہوندے

نہ مِلدی کِسے نُوں کَدے زِندگانی

ہَوا اے نہ ہوندی نہ ہوندا اے پانی

نہ عَرش و فَرش تے نہ خَاکی نہ نُورِی

زَمانے تے کُجھ وی نہ ہوندا ظہُوری

کِسے چِیز دا ایتھے سایہ نہ ہوندا

جے رَب نے مُحمد بنایا نہ ہوندا

ہر جانب خوشیوں کا ہے سماں میلاد کا موسم ہے آیا

نعتِ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ واصحابہ وسلم

ہر جانب خوشیوں کا ہے سماں میلاد کا موسم ہے آیا

دلہن سے بڑھ کے سجا جہاں میلاد کا موسم ہے آیا

ہر لب پہ ہے مسکان سجی ہر مہکی ہوئی ملتی ہے کلی

چہروں سے ہوتا ہے یہ عیاں میلاد کا موسم ہے آیا

بڑھا شوق ہے دین پہ مرنے کا ناموس کی خاطر لڑنے کا

نئے حوصلے ملتے جذبے جواں میلاد کا موسم ہے آیا

ہوا ورد وظیفہ یانبی ﷺ ہے عشقِ نبی کی ہوا چلی

ہر دل کی دھڑکن بولے زباں میلاد کا موسم ہے آیا

ہر گھر میں شبیر چراغاں ہے ہر جان ظہور پہ شاداں ہے

ہر کوچہ گلی سے ملتا نشاں میلاد کا موسم ہے آیا

شاعر شبیر حسین شبیر

میلاد النبی پر اشعار

نعتِ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ واصحابہ وسلم

بارہ نوں ہویا اے ظہور ساڈے کملی والے دا

مکیا ہنیرا چھایا نور ساڈے کملی والے دا

اللہ نے ظہور دیاں خوشیاں منائیاں نیں

دوجگ منگیاں مراداں تائیوں پائیاں نیں

چرچا ہویا بھرپور ساڈے کملی والے دا

جس گھر ذکر حضور چھڑ جاندا اے

آمدِ حضور دیاں خوشیاں اوہ پاندا اے

محفلاں چہ لبدا سرور ساڈے کملی والے دا

دسدیاں ویکھ لو ہواواں اج ساریاں

خوشبو ناں مہکیاں فضاواں اج ساریاں

آنا ہویا اج ہے ضرور ساڈے کملی والے دا

یُوحیٰ دے لباں وچوں جہیڑے بول نکلے

چنگا جے توں رہنا فیر ہر بول سکھ لے

کہنا کرے رب منظور ساڈے کملی والے دا

ویکھ لے شبیر لوگ بُت سارے چھڈ گئے

آقا پچھے ٹر کے تے رب ول ودھ گئے

ہر پاسے پھیلیا شعور ساڈے کملی والے دا

شاعر شبیر حسین شبیر

مرحبا رحمت۔۔کونین پکاری تھی زمیں

اس لیے زیور۔۔اخلاص سے عاری تھی زمیں

نوشہ۔۔پاک نہ آیا تھا، کنواری تھی زمیں

۔

صبح دم۔۔۔۔۔ پیرکا دن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بارہ ربیع الاول

مرحبا رحمت۔۔کونین پکاری تھی زمیں

۔

در بدر پھرتے ہو اب چھوڑ کے در سرور کا

ورنہ تم عشق کے داعی تھے، تمہاری تھی زمیں

۔

ہم قبیلہ تھے، قبیلوں میں نہیں تھے جب تک

سلسلہ ایک ہی رکھتے تھے ہماری تھی زمیں

۔

ایک ہی رات میں معراج سے واپس آئے

اس قدر عرش کے مہمان کو پیاری تھی زمیں

۔

رب نے اک خاص نمائندہ یہاں بھیجنا تھا

اس لیے پہلے خلاؤں میں اتاری تھی زمیں

۔

خوشبوئیں بانٹتا رہتا ہے مدینہ اب تک

کس نے ممتاز مدینے کی سنواری تھی زمیں۔

شا عر ۔۔ممتازگورم

عید دیہاڑا بارہ والا

نعتِ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ واصحابہ وسلم

عید دیہاڑا بارہ والا آیا فیر مناندے پئے ہاں

سُتے لیکھے سارے ایویں اپنے آپ جگاندے پئے آں

اللہ بالے اسماناں تے چندا سورج لکھاں تارے

اسیں وی روشن ویہڑا کرنا دیوے یار جلاندے پئے ہاں

جس دن سوہنا آیا جگ تے کیتا فضل خدا نیں سب تے

الفت عید مبارک کہہ کے نال حضور ودھاندے پئے ہاں

کافر خوشی منا کے پاندا اک دن چین تے پیڑ مٹاندا

اسیں ہاں امتی تائیوں نعتاں نال درود سناندے پئے ہاں

جتھے ہندا ذکر نبی دا فضل ہندا اے ربِ جلی دا

پک شبیر ہے سوہنے آنا تائیوں نین وچھاندے پئے ہاں

مژدہ اےخلقِ خدا! بارہ ربیع الاوّل

بارہ ربیع الاوّل، صلی اللہ علیہ وسلم

مژدہ اےخلقِ خدا! بارہ ربیع الاوّل

آج خوشیاں ہیں سَوا، بارہ ربیع الاوّل

یوں توتاریخ میں ایّام ہیں کتنےذیشاں!

ہےمگرسب سےجدا، بارہ ربیع الاوّل

موجِ فرحت ہےکہ ہرسمت نظرآتی ہے

لایاہردل کی دوابارہ ربیع الاوّل

ہرطرف کیسااجالاہؤا، اللہ اللہ

منبعِ نورِ ہدیٰ، بارہ ربیع الاوّل

جلوہ گرآج ہؤاآمنہ کےگھرمیں نور

چمک اٹھےدوسرا، بارہ ربیع الاوّل

چمک اٹّھی ہےزمیں، ظلمتیں کافورہوئیں

کہ سراپاہے ضیابارہ ربیع الاوّل

آج صحرائےعرب میں ہےکِھلاکیساگلاب!

مہک اٹھّی ہےفضابارہ ربیع الاوّل

زلزلہ آیاہےکسریٰ کےبھی ایوانوں میں

حق ہؤاجلوہ سرا، بارہ ربیع الاوّل

بجھ گئےصدیوں کےجلتےہوئےآتشکدےبھی

آمدِ شاہِ علا، بارہ ربیع الاوّل

آئےہیں فخرِعرب، فخرِ عجم، فخرِ جہاں

لمحۂ جودوعطا، بارہ ربیع الاوّل

وجہِ خورشیدپہ ہےآج عجب تابانی

کیسادن آج چڑھا، بارہ ربیع الاوّل

سب سے اَولیٰ و اعلیٰ پر خوبصورت تضمین

سب سے اَولیٰ و اعلیٰ ہمارا نبیؐ
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
تِیرگی میں اُجالا ہمارا نبیؐ
روشنی کا حوالا ہمارا نبیؐ
غیب داں، کملی والا ہمارا نبیؐ

سب سے اَولیٰ و اعلیٰ ہمارا نبیؐ
سب سے بالا و والا ہمارا نبیؐ

بحرِ غم میں کنارا ہمارا نبیؐ
چشمِ عالم کا تارا ہمارا نبیؐ
آمنہؓ کا دُلارا ہمارا نبیؐ

اپنے مولیٰ کا پیارا ہمارا نبیؐ
دونوں عالَم کا دُولہا ہمارا نبیؐ

جس کی تبلیغ سے حق نُمایاں ہُوا
بُتکدہ جس کی آمد سے وِیراں ہُوا
جس کے جلووں سے ابلیس لرزاں ہُوا

بزمِ آخر کا شمعِ فروزاں ہُوا
نُورِ اوّل کا جلوہ ہمارا نبیؐ

دَر پہ غَیروں کے زحمت نہ فرمائیے
بِھیک لینے مدینے چلے جائیے
کوئی دیتا ہے تو سامنے لائیے

کون دیتا ہے دینے کو مُنھ چاہیئے
دینے والا ہے سچّا ہمارا نبیؐ

پیشِ داوَر جو ہے عاصیوں کا وکیل
جس کے ہاتھوں سے منظُور ہو گی اپیل
جس کا مکھڑا ہے خُود مغفرت کی دلیل

جس کی دو بُوند ہیں کوثر و سلسبیل
ہے وہ رحمت کا دریا ہمارا نبیؐ

جس کے عرفاں پہ موقُوف عرفانِ ذات
جس کی رحمت کے سائے میں ہے کائنات
جس کے دَر سے نکلتی ہے راہِ نجات

جس کے تلووں کا دھوون ہے آبِ حیات
ہے وہ جانِ مسیحا ہمارا نبیؐ

الله اللہ وہ اُمّی و اُستادِ کُل
مَچ گیا جس کی بَعثت پہ مکّے میں غُل
رہبرِ اِنس و جاں، مُنتہائے سُبُل

خلق سے اولیا، اولیا سے رُسُل
اور رسُولوں سے اعلیٰ ہمارا نبیؐ

جس کے اَذکار کی ہیں سجی محفلیں
دَم قدم سے ہیں جس کے یہ سب رونقیں
بزمِ کونین میں جس کی ہیں تابشیں

بُجھ گئیں جس کے آگے سبھی مِشعلیں
شمع لے کر وہ آیا ہمارا نبیؐ

فرش کو مُہرِ اعزاز جس کے قدم
جس کے ابرُو میں اِک دلرُبایانہ خَم
وہ جمیلُ الشّیَم وہ جلیلُ الحَشَم

حُسن کھاتا ہے جس کے نمک کی قسم
وہ ملیحِ دِل آرا ہمارا نبیؐ

جیسے مہرِ سما ایک ہے، ویسے ہی
جیسے روزِ جزا ایک ہے، ویسے ہی
جیسے بابِ عطا ایک ہے، ویسے ہی

جیسے سب کا خدا ایک ہے، ویسے ہی
اِن کا، اُن کا، تمہارا، ہمارا نبیؐ

کتنے روشن دِیے دَم زدَن میں بُجھے
کتنے سروِ سہی زیرِ گردُوں جُھکے
کتنے دریا یہاں بہتے بہتے رُکے

کیا خبر کتنے تارے کِھلے چُھپ گئے
پر نہ ڈُوبے نہ ڈُوبا ہمارا نبیؐ

زندگی کتنے موتی پروتی رہی
خُود میں رنگِ تغیُّر سموتی رہی
بیج کیا کیا تنوُّع کے بوتی رہی

قَرنوں بدلی رسُولوں کی ہوتی رہی
چاند بدلی کا نِکلا ہمارا نبیؐ

اب نہ دِل پہ کوئی بات لیجے کہ ہے
جامِ کوثر کوئی دَم میں پیجے کہ ہے
اے نصِیرؔ اب ذرا غم نہ کیجے کہ ہے

غمزدوں کو رضاؔ مُژدہ دیجے کہ ہے
بے کسوں کا سہارا ہمارا نبیؐ

تضمینِ نصیؔر بر کلام حضرت مولانا احمد رضاؔ خان فاضل بریلویؒ
علّامۃ العصر، وحیدالدھر، غزالیٔ زماں، شاعرِ ہفت زباں، قبلہ سیّدپِیرنصِیر الدّین نصِیرؔ گیلانیؒ،
رحمتہ الله تعالیٰ علیہ گولڑہ شریف

ہر دل کا ہےقرار جلوسِ محمدی

جلوسِ محمدی صلی اللہ علیہ وسلم

ہر دل کا ہےقرار جلوسِ محمدی
رحمت کا آبشار جلوسِ محمدی

فضلِ خدا سے نکلا ہے نکلے گا شان سے
ہر سال ایکبار جلوسِ محمدی

نکلا ہے ہر اک ملک سے نکلےگا ہمیشہ
ہے عالمی تہوار جلوسِ محمدی

پیدا ہوئے ہیں آج شہنشاہِ دو عالم
اس بات کا اظہار جلوسِ محمدی

دیتا ہے شانتی کا سبق یہ جہان کو
ہے امن کا تہوار جلوسِ محمدی

شانِ وطن ہے اور یہ آنِ وطن بھی ہے
ہر ملک کا وقار جلوسِ محمدی

دل جان و جگر تجھ پہ فدا کرتے رہیں گے
ہم کو ہے تم سے پیار جلوسِ محمدی

تیرے لیے سجایا بڑی دھوم دھام سے
ہر کوچہ و بازار جلوسِ محمدی

پیغامِ امن دیتا ہے عالم کو ہر جگہ
ہر سال ہر اک بار جلوسِ محمدی

رضوی کی التجا ہے کہ امن و سکون سے
نکلو ! نکالو ! یار جلوسِ محمدی

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x