میلادالنبی اور علما کی ذمہ داری

میلادالنبیﷺ اور اہلِ علم کی ذمہ داری یعنی کہ اس میلادالنبی اور علما میں خاص طور پر بیان کیا جائےگا
✍️✍️_ اسدالرحمٰن

جس سہانی گھڑی چمکا طیبہ کا چاند
اس دل افروز ساعت پہ لاکھوں سلام

اللہ تعالیٰ نے علم کے ساتھ ساتھ علماء کرام پر امربالمعروف اور نھی المنکر (نیکی کا حکم دینے اور برائی سے روکنے) کا فریضہ سرانجام دینا بھی لازم قرار دیا ہے۔۔۔ اس لیے علماء کرام کو چاہیے کہ میلاد النبیﷺ کے جائز طریقوں کو رائج کریں اور خرافات سے بچنے کی تلقین کریں۔

میلادالنبی اور علما کا کردار

علماء کرام ان چیزوں سے عوام کو منع کریں
میوزک چلانا، ڈھول پیٹنا، باجا بجانا، دھمال ڈالنا، خواتین کا بازاروں اور جلوسوں میں جانا، سجاوٹ دیکھنے کے لیے ٹولیاں بنا کر نکلنا، پہاڑیاں وغیرہ بنانا، مکہ مدینہ کے ماڈل بنانا اور بعد میں ان کی بے حرمتی کرنا، مرد و عورت کا اختلاط کرنا، گلی محلے میں بآوازِ بلند سپیکر چلانا، کھانے لنگر کی بے حرمتی کرنا، جھنڈیاں جھنڈے نیچے گرانا، کسی کے گھر سے بلااجازت بجلی استعمال کرنا، گلی محلے میں عورتوں کا سپیکروں میں نعت خوانی کرنا، مردوں کی مجلس میں عورتوں کا جانا اور نعت خوانی کرنا، مردوں اور عورتوں کا تصاویر والے اشتہارات پرنٹ کروانا، ہلڑ بازی شورشرابا کرنا، کاروباری حضرات کو بلاوجہ تنگ کرنا اور دکانیں بند کروانا وغیرہ۔
حقیقت خرافات میں کھوگئی
یہ امت روایات میں کھوگئی

علماء کرام یہ اعمال کرنے کا عوام کو درس دیں
جلوسِ میلاد میں باوضو جانا، راستے میں درود و سلام کی کثرت کرنا، نعت شریف پڑھنا، حضورﷺ کے اوصاف جمیلہ بیان کرنا، صاف ستھرا لباس پہننا، بوقت جلسہ و جلوس نماز کا خیال رکھنا، عورتوں کی مجالس و محافل کا الگ انعقاد کرنا کروانا اور پردہ کا انتظام ہونا، عورتوں کا لاؤڈسپیکر سے احتراز کرنا، بے شرع پیر نقیب خطیب نعت خواں اور قاری سے میلاد پڑھانا، آدابِ محفل کو ملحوظ رکھنا، قرآن وحدیث کی روشنی میں شان رسالت بیان کرنا، محافل کا بروقت اختتام کرنا تاکہ فجر قضا نہ ہو وغیرہ۔ یہ میلادالنبی اور علما کی اہم ذمےداری ہے جن کا ادا کرنا اشد ضروری ہے

اللہ تعالیٰ میلادالنبیﷺ پر ہمیں آداب ملحوظ رکھنے اور خرافات سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے آمین

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
✍️✍️_ اسدالرحمٰن میلادالنبی اور علما کا خاص خیال رکھیں

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x