بہت سے لوگ مولوی اور صوفی میں فرق کیا ہے اس کو نہیں سمجھتے ہیں اس لیے آج کی اس تحریر میں ان دونوں کے درمیان باریک فرق کا اجاگر کرنے کی کوشش کی جائےگی مکمل پڑھیں
مولوی اور صوفی میں فرق کیا ہے تعریف کو سمجھیں
ہم مولوی اور صوفی کا فرق پہلے بتاتے ہیں۔
مولوی
مولوی مولٰی کی طرف نسبت ہے یعنی مولا والا۔ یاۓ نسبتی سے مولا کا الف واٶ بن گیا جیسے کہ عیسیٰ سے عیسوی اور موسیٰ سے موسوی ایسے ہی مولا سے مولوی ۔
صوفی
صوفی صوف سے بنا جس کے معنی ہیں پشمینہ یا اون چوں کہ پچھلے صوفیاۓ کرام کمبل وغیرہ اونی اور سادے کپڑے استعمال کرتے تھے اس لیے ان کا لقب صوفی ہوا یعنی کمبل پوش یا اونی لباس والے۔
یہ تو ان لفظوں کی تحقیق تھی اب ان حضرات میں کیا فرق ہے ملاحظہ ہو۔
🍂 قرآن کریم کے کچھ ظاہری معنی ہیں اور کچھ باطنی راز دیکھو مشکوة کتاب فضاٸل القرآن وغیرہ اس کے ظاہری معنی پر بحث کرنے والا مولوی اور باطنی اسرار سے گفتگو کرنے والا صوفی ہے۔
🍂دینی علم دو ہیں علم ظاہر یعنی شریعت۔ علم باطن یعنی طریقت ۔شریعت کا عالم مولوی اور باطن کو جاننے والا صوفی۔ یہ مولوی اور صوفی میں فرق ہے
🍂 مولوی وہ جو بتاکر سمجھاے اور صوفی وہ جو دکھا کر مسٸلہ حل کردے۔
🍂 مولوی وہ جو جس کی گفتار سے مساٸل حل ہوں صوفی وہ کہ جس کے دیدار سے منازل طے ہوں ۔مگر خیال رہے کہ ولی راہ لی می شناسد۔
🍂 مولوی وہ جس پر اطاعت غالب ہو اور صوفی وہ جس پر عشق غالب ہو۔
🍂 مولوی وہ جو صاحب قال ہو اور وہ جو صاحب حال ہو۔
🍂 حضرت خواجہ فرید الدین گنج شکر علیہ الرحمہ نے فرمایا کہ صوفی وہ ہے جو میلے کچیلوں کو صاف کرے اور خود ان سے گدلا یا میلا نہ ہو۔ (اخبار الاخیار )
خیال رہے کہ تھوڑا پانی گندے کو پاک نہیں کرتا بلکہ اس کی گندگی سے خود گندہ ہو جاتا ہے۔ اور دریا تمام میلوں کو اجلا۔ گندوں کو پاک بنادیتا ہے۔ مگر خود نہ گندہ ہو۔ نہ میلا۔ نہ نجس۔ ان صوفیاۓ کرام میں کوٸی تالاب ہے۔ کوٸی دریا۔ حضور ﷺ سمندر ہیں۔ جہاں سے سارے دریا وہیں گرتے ہیں۔
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
📚 ڈھونگی باباٶں کی حقیقت
📖 42
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
✍🏻 علی حمزہ چشتی
🌸 پیغام حق چشتیہ
دین صوفیوں میں ملتا ہے یہ ہے مولوی اور صوفی میں فرق مذکورہ تحریر سے معلوم ہوگیا
نوٹ اگر آپ اس سے متفق نہیں ہیں تو نیچے اپنی بات رکھ سکتے ہیں