موبائل پر اشعار جو دل کو باغ باغ کردے

یہ چنندہ موبائل پر اشعار جس کے پڑھنے سے دل ودماغ معطر ہوجائےگا اور من کو تازگی ملےگی اس میں موبائل کے تمام اشعار جو لکھے گئے ہیں بہت ہی کششدار ہیں

موبائل پر اشعار

موبائل کے فتنے میں سب مُبتلا ہیں

جو پہلے نہیں تھے وہ اب مُبتلا ہیں

مُبلغ ، مُدّرِس ، مُجاہد ، مُقرّر

عَجَب شے کی لَت میں عَجَب مبتلا ہیں

مُصور، مُصنّف، زمیں دار ، دہقاں

میراثی و عالی نَسَب مبتلا ہیں

کتابوں کے شوقین بھی زَد میں آئے

جو سمجھاؤ کہتے ہیں کب مبتلا ہیں

کئی بِیبِیاں ہم سفر ڈھونڈتی ہیں

کئی بِیبِیاں بے سبب مبتلا ہیں

میسنجرسےنکلےتو واٹس ایپ میں ڈُوبے

یوں ہی خوامخواہ روز و شب مبتلا ہیں

مُسلسل موبائل اُٹھائے ہوئے ہیں

عَجَم مُبتلا ہیں عَرَب مُبتلا ہیں

گنواروں پہ تنقید کرتے ہو ہُدہُد

کہ افسوس اہلِ اَدَب مُبتلا ہیں

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x