منقبت مفتی اعظم میں سے 10 بہترین منقبت سرکار مفتی اعظم ہند پیش خدمت ہے امید ہے پڑھ کر سامعین جھوم جائیں گے کیوں کہ تمام مشہور ومعروف ومقبول منقبت ہیں
منقبت مفتی اعظم
عرس حضور مفتی اعظم ہند علیہ الرحمہ کے موقع پر مرکز الدراسات الاسلامیہ جامعة الرضا بریلی شریف میں منعقد ہونے والے مشاعرے میں کہے گئے منقبت کے چند اشعار
اہل سنن کے دل کی صدا مصطفےٰ رضا
ہیں آپ سنیت کی بقا مصطفےٰ رضا
ہیں زندگی ہمارے لیے آپ بے گماں
دشمن کے واسطے ہیں قضا مصطفےٰ رضا
کس منہ سے ہم بیان کریں شان آپ کی
ہم ہیں زمین ! آپ سما مصطفےٰ رضا
ہیں متقی زمانے میں بہْتیرے اور بھی
لیکن ہیں آپ سب سے جدا مصطفےٰ رضا
چہرے کے رنگ و نور سے ہوتا ہے یہ عیاں
ہیں ہم شبیہ غوث و رضا مصطفےٰ رضا
بہتےہیں جس سےعلم کےدھارےوہی توہیں
بحر علوم و نہرِ شفا مصطفےٰ رضا
عسجد رضا ہوں یا کہ حسام و ہمام ہوں
سب میں ہے آپ ہی کی ضیا مصطفےٰ رضا
بہر رضا ہو مجھ پہ عنایت کی اک نظر
راشد بھی آپ کا ہے گدا مصطفےٰ رضا
سخن آموز
محمد راشد رضا
شاہجہاں پوری
متعلم جامعة الرضا بریلی شریف
ہے رب دو عالم کی عطا