یہ بہترین 10 سب سے زیادہ پڑھی گئی منقبت حضرت عمر فاروق اعظم ہیں امیدد کرتا ہوں ضرور پسند فرمائیں گے کیوں کہ تمام منقبت حضرت عمر فاروق ایک سے بڑھ کر ایک ہیںاس سے قبل حضرت عمر پر 50 بہترین اشعار تو پڑھ چکے ہوں گے اب نیچے حضرت عمر پر منقبت بھی پڑھیں
اول منقبت حضرت عمر
جب صفِ اصحاب ؓ میں فاروق ؓ داخل ہو گئے
نامراد و مضطرب سب اہلِ باطل ہو گئے
صحنِ کعبہ گونج اٹھا نعرہِ تکبیر سے
جب نبی کی فوج میں فاروق ؓ شامل ہو گئے
جب عمر ؓ کی شان میں اتریں خدا کی آیتیں
سب عمر فاروق ؓ کے رتبے کے قائل ہو گئے
مصطفیٰ ﷺ کی جو نہ مانا اُس کی گردن کاٹ دی
عدل اُن ؓ کا دیکھ کر حیران عادل ہو گئے
بن گئے ہیں آج کل کے حکمراں فرعون سب
عظمتِ فاروق ؓ سے کیوں لوگ غافل ہو گئے
روضہِ اطہر ﷺ میں بھی فاروق ؓ اُن کے ساتھ ہیں
اللّٰہ اللّٰہ وہ بھی ہمسایوں میں شامل ہو گئے
منقبت اعجاز کہنا اتنا بھی آساں نہیں
شکر ہے اللّٰہ کا بس، اتنے قابل ہو گئے
یکتائے زمن حضرت عمر
منقبت دوم حضرت عمر فاروق
یکم محرام الحرام یومِ شہادتِ سیدنا عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ
منقبتِ عمر فاروقِ اعظم رضی اللہ تعالی عنہ
دعائے سرورِ کون و مکاں فاروقِ اعظم ہیں
کہوں کیا میں کہ وہ رازِ نہاں فاروقِ اعظم ہیں
زمانے تونے ایسی بھی کرامت کیا کہیں دیکھی
ہو دریا جس کے اک خط سے رواں فاروقِ اعظم ہیں
لرز جاتے تھے سُن کر نام سارے دشمنانِ دیِں
شجاعت کا وہ بحرِ بیکراں فاروقِ اعظم ہیں
قرآں کی آیتیں بن کر ارادے جن کے نازل ہوں
ہدایت کا وہ نوری کارواں فاروقِ اعظم ہیں
وہ جن کا ہر قدم اٹھے نبی کی سر بلندی میں
بقائے دین پر وہ جاں فشاں فاروقِ اعظم ہیں
بدل لیتا ہو رستہ آپ اپنا بھی جہاں شیطاں
وہ نامِ نامیِ قوّت نشاں فاروقِ اعظم ہیں
لرز جاتے تھے کفر و شرک کے ایوان بھی یکسر
شجاعت کی اک ایسی داستاں فاروقِ اعظم ہیں
وزیرِ بو بکر تھے اور دامادِ علی بھی وہ
وقارِ صاحبِ عالی جہاں فاروقِ اعظم ہیں
عمل پیرا ہے جس پر خوش دلی سے آج بھی دنیا
اک ایسے معتبر قانون داں فاروقِ اعظم ہیں
وہی منبر سے جن کا الجبل یا ساریہ کہنا
رؤف حق کے وہی تو ترجماں فاروقِ اعظم ہیں
محمد بلال رؤف
مراد مصطفی فاروق اعظم
منقبت سوم حضرت عمر فاروق
منقبت حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ
آسمانِ عدل پہ ارفع ستارہ ہے عمر
حشر تک فتح و ظفر کا استعارہ ہے عمر
مانگ کر جسکو خدا سے لے لیا محبوب نے
حق نے مسلم کی مدد پہ جو اتارا ہے عمر
آ رہی ہے نیل کی لہروں سے اب بھی یہ صدا
ہر جگہ بے چارگی کا اب بھی چارا ہے عمر
رانا عدیل مقبول ایڈووکیٹ ہائی کورٹ
بہترین منقبت حضرت عمر
زمانہ جانتا ہے کہ مرادِ مصطفی وہ ہے
نرالی شان ہے اس کی خلیفہ دوسرا وہ ہے
زہے قسمت خسر حضرت رسول اللہ کا وہ ہے
یہ کیا کم ہے کہ دامادِ علیِ مرتضی وہ ہے
علی بھی جس کا ہوجائے اسے فاروق کہتے ہیں
“جو در کعبے کا کھلوائے اسے فاروق کہتے ہیں”
حدیثِ پاک میں نامِ عمر منقول ہے لوگو!
عمر باغِ رسالت کا حسیں اک پھول ہے لوگو!
عمر سارے زمانے میں بہت مقبول ہے لوگو!
عمر کا نام دشمن کے لیے ترشول ہے لوگو!
منافق جس سے گھبرائے اسے فاروق کہتے ہیں
“جو در کعبے کا کھلوائے اسے فاروق کہتے ہیں”
وہ جس کا رعب چھاجائے اسے فاروق کہتے ہیں
“جو در کعبے کا کھلوائے اسے فاروق کہتے ہیں”
ستاروں کے برابر نیکیاں جس کی بتاتے ہیں
جسے صدیقِ اکبر جانشیں اپنا بناتے ہیں
جسے فاروق کہہ کر پیار سے آقا بلاتے ہیں
جسے دنیا میں جنت کی بشارت بھی سناتے ہیں
نصیبا ایسا جو پائے اسے فاروق کہتے ہیں
“جو در کعبے کا کھلوائے اسے فاروق کہتے ہیں”
[…] منقبت حضرت عمر جو سب سے زیادہ مقبول ومشہور ہوگئی […]