مسلک اعلی حضرت کہنا کیسا

*مسلک اعلی حضرت کہنا کیسا ؟* کیوں کہ اس زمانے میں بہت سارے لوگ مسلک اعلی حضرت کا نعرہ لگاتے ہیں اور بہت سارے منع کرتے ہیں اسی لیے ان باتوں کو سمجھنا ضروری ہے

مسلک اعلی حضرت کہنا

سوال:- ہمارے یہاں ایک مولانا صاحب اور ایک پیر صاحب آتے ہیں جو سنی ہیں مگر وہ *مسلک اعلی حضرت* کہنے پر اعتراض کرتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ مسلک اہل سنت اور مسلک حنفی کہنا کافی ہےمسلک اعلی کہنے کی کوئی ضروت نہیں۔تو ایسے لوگوں کو کیا جواب دیا جائے؟

الجواب :- جو لوگ سنی ہونے کے باوجود *مسلک اعلی حضرت* کہنے پر اعتراض کرتے ہیں مسلک اعلی حضرت کہنا بالکل درست ہے اور جو منع کرتے ہیں وہ *اعلی حضرت عظیم البرکت مجدد دین وملت امام احمد رضامحدث بریلوی علیہ الرحمہ والرضوان* کے حسد میں مبتلا ہیں ۔اور حسد حرام و گناہ کبیرہ ہے۔حدیث شریف میں ہے وہ حسد کرنے والے کی نیکیوں کو اس طرح جلاتا ہےجیسے آگ لکڑی کو جلاتی ہے۔(ابوداود شریف ج٢صفحہ٣١٦)یہ کہنا سراسر غلط ہے کہ مسلک اہل سنت اور مسلک حنفی کہنا کافی ہے۔اس لے کہ دیوبندی اور مودودی بھی مسلک اہل سنت اور مسلک حنفی کے دعویدار ہیں۔ تو دیوبندی مسلک اور مودودی مسلک سے امتیاز کے لئے موجودہ زمانے میں *مسلک اعلی حضرت* بولنا ضروی ہے،یعنی *مسلک اعلی حضرت* دیوبندی،اور مودودی مسلک سے امتیاز کہ لئے بولا جاتا ہے۔ اگر کوئی اپنے کو مسلک اہل سنت اور مسلک حنفی کا ماننےوالا بتاۓ اور یہ کہے کہ *مسلک اعلی حضرت* کا پابند ہوں تو ظاہرنہیں ہوگا کہ وہ سنی ہے یا بد مذہب لہذا مذہب حق اہلسنت وجماعت سے ہونے کو ظاہرکرنے کے لےاس زمانہ میں *مسلک اعلی حضرت* سے ہونےکو بتانا ضروری ہو گیا ہے اس پر اعتراض کرنے والے کو خدائے تعالی صحیح سمجھ عطا فرماۓ۔آمین۔ مسلک اعلی حضرت کہنا کوئی غلط بات نہیں

کتبہ :- فقیہ ملت مفتی جلال الدین احمدامجدی علیہ الرحمہ

ماخوذ :- ماہنامہ اشرفیہ اگست 1998

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x