محفل میلاد منعقد کرنے کی برکات جان کر روزہ میلاد کریں گے

یوں تو ہم لوگ کبھی کبھی نبی کی یاد میں میلاد مناتے ہیں لیکن محفل میلاد منعقد کرنے کی برکات کی جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے لیجیے علمائے عرب وعجم کی کتابوں سے اہم جانکاری میلاد کی شان اور میلاد کی برکت پر

حضرت امام فخرالدین رازی فرماتے ہیں:
محفلِ میلاد منعقد کرنے والا کبھی محتاج نہیں ہوگا اور حضورِ اقدس ﷺ کی برکت سے اسے تنگدستی نہیں ملے گی۔
(انوارِ میلاد النبی،ص48)

محفل میلاد منعقد کرنے کی برکات

امام شمس الدین جزری فرماتے ہیں
محفلِ میلاد پورے سال کے لئے امن و امان اور مقاصد کے حصول کےلئے مجرب ہے۔
(انوارِ میلاد النبی،ص47)

حضرت امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:
جس نے اپنے دوست و احباب کو محفلِ میلاد کے لئے جمع کیا،کھانے کا اہتمام کیا،خیرات و عطیات تقسیم کیے اور میلاد خوانی کرائی تو الله تعالیٰ قیامت کے دن اسے صدیقین،شہدا اور صالحین کے ساتھ اٹھائے گا اور وہ جنت میں داخل ہوگا۔
(نعمة الکبریٰ،ص 25)

حضرت سری سقطی رحمۃ اللّٰہ علیہ فرماتے ہیں:
جس نے ایسی جگہ جانے کا ارادہ کیا جہاں میلاد شریف پڑھا جاتاہے تو گویا اس نے جنت کے باغوں میں سے ایک باغ میں جانے کا ارادہ کیا کیونکہ اس نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلّم کی محبت میں ہی اس جگہ کا ارادہ کیا۔
(نعمةالکبری،ص25)

حضرت سید احمد زین دحلان مکی رحمۃ اللّٰہ علیہ لکھتے ہیں:
حضورِ اقدس ﷺ کی شب ولادت خوشی کرنا،میلاد شریف پڑھنا اور حاضرین مجلس کو کھانا پیش کرنا یہ تعظیمِ رسول صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم میں سے ہے۔
(الدرر السنیہ ،ص18)

علامہ ابنِ جوزی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں:
نبی کریم صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلّم کے سچے عاشق ہی ولادت شریف کی خوشی میں بہت سی دعوتیں کرتے ہیں.
(سبل الھدیٰ والرشاد ٣٢٥/١)

‏‫ امامِ اہلِ سنت کے والدِ ماجد مولانا نقی علی خان رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں :
تَجْرِبۂ کامل(اس بات کا) شاہدِ عادل(یعنی گواہ ہے ) کہ بہت(سے) لوگ جن کے اکثر اوقات مَعاصِی(یعنی گناہوں) و فُضُولِیات میں ضائع و برباد ہوتے ہیں ،
مجلسِ مَوْلِد(یعنی محفلِ میلاد شریف) میں حاضر ہوکر درود و سلام کی کثرت کرتے ہیں ،
تو یہ مجلس کرنا اور اس نیت سے لوگوں کو بلانا ،
بِالْبِداہَۃ(یعنی کھلم کھلا) خیر کی طرف دعوت اور شر سے روکنا ہے ، جس کی تاکید و ترغیب کلامِ الٰہی(یعنی قراٰنِ کریم) میں جابجا(موجود) ہے۔
(اذاقۃ الآثام، ص96)

حضرت مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللّٰہ علیہ لکھتے ہیں:
حضورِ اکرم صلی ﷲ علیہ وسلم کامیلاد شریف پڑھنا جیسے سنت الہیہ اور سنت ملائکہ ہے ویسے ہی سنت رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم بھی ہے۔
(مرآة المناجيح ٢٠/٨)

✍️ تحریر:
محمد ساجد مدنی

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x