1محرم میں سیاہ سرخ سبز کپڑے پہننا شریعت کی نظر میں کیسا ہے اس کو سمجھنے کی کوشش کریں گے اور اسلام نے منع کیوں کیا ہے اس پر بھی تفصیل سے جاننے کی کوشش کریں گے اور سارے شکوک وشبہات دور ہوجائیں گے
محرم میں سیاہ سرخ سبز کپڑے پہننا
2 تعزیہ بنانا،ماتم کرنا، گھوڑا نکالنا ، سینہ پیٹنا،.محرم میں سیاہ سرخ سبز کپڑے پہننا منع ہے کیوں کہ اس سے مشابہت ہوتی ہے
3 ماتم سوگ اور نوحے کیسا
*الجواب*
محرم کے پہلےدس دنوں میں سیاہ، سبز اور سرخ رنگ کے کپڑے پہننے سے بچنا چاہیے
(فتاوی رضویہ،ج24ص496)
اس مہینے میں تعزیہ بنانا،ماتم کرنا، گھوڑا نکالنا ، سینہ پیٹنا،آہ و زاری کرنا حرام ہے
نوحہ سننا اور پڑھنا حرام ہے
حضورﷺ نےاس سے سختی سے منع فرمایا ہے
(ابوداود،ح3127)
ماتم سوگ اور نوحے کی حرمت میں فرامین محبوبﷺ جس نے رخسار پیٹے کپڑے پھاڑے اور جاہلانہ چیخ و پکار کی وہ ہم میں سےنہیں
(بخاری حدیث1297)
نوحہ کرنے اور سننے والی عورت پر لعنت ہے
(ابوداودحدیث3128)
کسی میت پر تین دنوں سے ذیادہ سوگ کرنا جائز نہیں سواۓ بیوہ عورت کے وہ شوہر کی وفات پر 4ماہ 10دن سوگ کرسکتی ہے
(مسلم حدیث3729)
شہداۓ کربلا کا سوگ منانا حرام ہے
محرم الحرام میں نکاح کرنا جائز ہے شریعت مطہرہ میں کہیں بھی ممانعت نہیں
(فتاویٰ رضویہ)
عوام میں ایک بات مشہور ہے کہ عاشورہ کے دن پانی کم استعمال کریں نہایا نہ جاۓ یہ بات سراسر غلط ہے
شیعہ کی مجالس محرم اور ماتم پر بغرض ثواب یا صرف ان کا تماشا دیکھنے کے لیے جانا حرام ہے
کیونکہ جو کام شرعاً ناجائز ہے اسے تماشے کے طور پر دیکھنے جانا بھی گناہ ہے۔
(فتاوی رضویہ ج24ص499)
[…] محرم میں سیاہ سرخ سبز کپڑے پہننا کیوں منع ہے […]