ماہ شعبان کی اہمیت اورشبِ برات کی حقیقت

💢✨آئیے اپنی اصلاح کیجئے اور ماہ شعبان کی اہمیت کو جان کر حیران ہوجائیں گے

📜💫ماہِ شعبان کی اہمیت اور 🔥شبِ برات کی حقیقت

❓👈بعض مہینوں کی اہمیت اور فضیلت قُرآن و سنّت سے ثابت ہے☝👈 مگرماہِ شعبان کی فضیلت کو کُچھ لوگوں نے اِسقدر بڑھا چڑھا کر بیان کرنا شُروع کردیا ہےکہ اسکے سامنے ماہِ رمضان کی فضیلت کم نظر آنے لگی ہے۔

📘☝شعبان “شعب” سے ہے جِسکے معنی گھاٹی کے ہیں گویا اس گھاٹی کو پار کر کے برکت والا مہینہ رمضان مِلتا ہے۔

🔸📚🌹حضرت عائشہ رضی اللّٰہ فرماتی ہیں کہ نبی کریم رمضان کے علاوہ شعبان کے مہینے میں سب سے زیادہ روزے رکھنا پسند فرماتے تھے۔

ماہ شعبان کی اہمیت سمجھیں

🔸📚🌹حضرت انس رضی اللّٰہ عنہ سے مروی ہے کہ آپ صلّی اللّٰہ علیہ واٰلہ وسلّم سے دریافت کیا گیا کہ رمضان کے بعد کس مہینے میں روزے رکھنا سب سے افضل ہے؟ فرمایا “شعبان میں”۔

📖✨قُرانِ پاک میں شعبان کی فضیلت کے حوالے سے ہمیں کوئی آیت نہیں مِلتی۔

📚✨آپ صلّی اللّٰہ علیہ واٰلہ وسلّم نے اُمت سے فرمایا کہ ۱۵ شعبان تک جتنے چاہو روزے رکھو لیکن ۱۵ شعبان کے بعد نفلی روزوں سے منع فرمایا تاکہ رمضان کیلئے کمزوری نہ ہو۔

⛔❌🔥👇شعبان کے بارے میں چند ضعیف احادیث

⛔❌🔥👈آپ صلّی اللّٰہ علیہ واٰلہ وسلّم نے لمبا سجدہ کیا اور فرمایا کہ یہ شعبان کی ۱۵ویں رات ہے۔

⛔❌🔥👈۱۵ویں شعبان کی رات ۱۰۰ نفل پڑھنا اور ۱۲ رکعات “قُل ھو اللّٰہ احد” کے وِرد کیساتھ پڑھنا۔

⛔❌🔥👈۱۵ویں شعبان کے روزے کو ۱۲۰ سال کے روزوں کے برابر قرار دینا۔
🍃👈اِس رات میں مرنے والوں کے پتے جھڑنا وغیرہ۔

⛔❌🔥👈یہ سب ضعیف احادیث ہیں ۔

📚✨صحیح احادیث سے اِس مہینے میں صرف روزوں کی فضیلت کا پتہ چلتا ہے۔

❓سورہ دُخان کی آیت ۳ اور ٤ کے بارے میں لوگوں نے مشہور کر رکھا ہےکہ یہ ۱۵ شعبان کے بارے میں ہے☝👈حالانکہ یہ آیت مکہ میں واقعہ معراج سے پہلے نازل ہوئی۔

❓اِس آیت میں نزولِ قرآن کا ذکر ہےجو کہ رمضان میں نازل ہُوا تو پھر بھلا یہ رات شعبان ہیں کیسے آگئی؟

⛔❌🔥👈سورہ القدر میں لیلة القدر کوبھی شعبان سے منسُوب کیا جاتا ہے 👈حالانکہ لیلة القدر رمضان کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں موجود ہے۔

⛔❌🔥👈ہمارے ہاں ۱۵ شعبان کی رات ” شبِ برات” کے نام سے مشہور ہے
☝👈حالانکہ اس کا قُران و آحادیث میں کہیں کوئی ذِکر نہیں ملتا۔

🔥👈جبکہ “براءت” کے معنی ” بیزاری” کے ہیں

⛔❌🔥👈اِس رات میں خوب چراغاں اور آتش بازی کی جاتی ہے۔

⛔❌🔥👈حلوہ پکایا جاتا ہےکہ آپ صلّی اللّٰہ علیہ واٰلہ وسلّم کادندان مُبارک شہید ہُوا تھا اور آپ صلّی اللّٰہ علیہ واٰلہ وسلّم نے اس رات حلوہ کھایا تھا۔

☝حالانکہ آپ صلّی اللّٰہ علیہ واٰلہ وسلّم کا دندان مُبارک👈 غزوہ اُحُد میں شہید ہُوا تھا اور غزوہ اُحد شوال میں واقع ہُوا نہ کہ شعبان میں۔

⛔❌🔥👈بعض کے مُطابق شبِ برات کو رُوحیں آتی ہیں حالانکہ قبر کی برزخی زندگی کا دُنیا سے کوئی تعلق نہیں۔

📖کیونکہ قرآن کریم میں ارشاد فرمایا گیا ہے👇

📖ترجمہ: آپکے اور ان مُردوں کے درمیان ایک پردہ حائل ہےجو قیامت تک رہیگا۔

( سورہ المومنون۔ آیت ۱۰۰)

🕋اللّٰہ سبحان وتعالٰی نے مُسلمانوں کو جشن منانے کے صرف دو دن دئیے ہیں۔👇
💖عیدالفطر اور عیدالاضحی

☝👈ہمارا مذہب ہمیں اعتدال سکھاتا ہے نہ کہ ☝🔥آتش بازی اور چراغاں میں پیسہ بہانا۔

🍃مومن خواہشات پر نہیں بلکہ ضرورت پر خرچ کرتا ہے۔

🔸مومن قناعت پسند ہوتا ہے۔

📝✨عمل صرف وہی قابلِ قبول ہے جو قُران وسنت کے مُطابق ہو۔

📛شبِ برات کو آپ صلّی اللّٰہ علیہ واٰلہ وسلّم نے اپنی زندگی میں کبھی نہیں منایا نہ ہی ائمہ کرام سے ایسا کوئی عمل ثابت ہے۔📛

☝🤲مومن تو اپنی بخشش کیلئے تہجد کے سجدوں میں دُعائیں کرتا ہے۔ اُسکی زندگی میں بِدعات کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی۔

🍃📘🍃📘🍃📘🍃

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x