┅┄═✾❁✾ مالی جرمانہ لینے کا حکم✾❁✾═┄┅ سوال:-270 بچوں سے مدرسے یا اسکول کی چھٹی کرنے پر فائن یعنی مالی جرمانہ لینا جائز ہےیا نہیں؟اورجورقم بطورِجرمانہ لے چکے اسے مدرسہ و ادارے کے استعمال میں لاسکتے ہیں یانہیں؟
مالی جرمانہ لینے کا شرعی حکم
جواب:-270 احناف کے نزدیک تعزیر بالمال یعنی مالی جرمانہ کسی پر لگانا یا کسی سے لینا جائز❌ نہیں، خواہ وہ دینی علوم کا طالب علم ہو یا عصری علوم کا طالب علم ہو،
بچہ ہو یا بڑا ، مدرسہ یا اسکول سے کسی دن کی چھٹی کرنے کا معاملہ ہو یا کوئی دوسرا معاملہ ، بہر حال مالی جرمانہ لینا جائز✖️ نہیں کیونکہ یہ تعزیر بالمال ہے اور تعزیر بالمال منسوخ ہے اور منسوخ پر عمل کرنا جائز نہیں۔
التعزیر بالمال کان فی ابتداء الإسلام ثم نسخ، والحاصل المذہب عدم التعزیر بالمال
📚 شامي: ۳/۱۷۹)
👈🏻اور یہ باطل اور غیر شرعی طریقے سے دوسرے کا مال کھانا ہے اور اللہ تبارک و تعالیٰ نے قرآنِ پاک میں ایک دوسرے کا مال باطل طریقے سے کھانے سے منع فرمایا ہے۔
وَ لَا تَاۡکُلُوۡۤا اَمۡوَالَکُمۡ بَیۡنَکُمۡ بِالۡبَاطِلِ; اور تم آپس میں ایک دوسرے کا مال ناجائز طریقے سے نہ کھاؤ البقرہ188)
📌 الحاصل تعزیر بالمال یعنی جرمانہ لینا تو شرعاً جائز نہیں ہے لیکن اگر کسی مقصدِ صالح مثلاً کسی کام سے روکنے کے لئے جرمانہ عائد کیا جائے کہ اگر جرمانہ نہ لیا جائے تو اس کام سے باز نہ آئیں گے تو ایسی صورت میں جرمانہ عائد کرسکتے ہیں لیکن بعد میں وہ روپیہ واپس کرنا لازم ہوگا ۔
بہار شریعت میں ہے :
تعزیر بالمال یعنی جرمانہ لینا جائز نہیں ہاں اگر دیکھے کہ بغیر لیے باز نہ آئے گا تو وصول کرلے پھر جب اس کام سے توبہ کرلے ، واپس دیدے
(بہار شریعت ج/٢ ص/ ٤٠٥ حصہ/٩)
بطور تعزیر لی گئی رقم چونکہ ایک طرح کی امانت ہے اس لیے اس کسی طرح تصرف کا حق نہیں، جرمانہ دینے والے کو واپس کرنا لازم و ضروری ہے ۔
واللہ اعلم بالصواب●●✦✤…..
✍🏻 سیدہ مصباح فاطمی●●✦✤…..
تصدیقات مفتیانِ کرام :
1)حضرت مولانا مفتی انور رضا مصباحی
2)حضرت مولانا مفتی شہباز عالم مصباحی
( استاذ ومفتی شاہ وجیہ الدین علوی گجراتی دارالافتا جامعہ فاطمة الزهرا،
دھوراجی) ✿✦••┈
زیادہ جانکاری کے لیے علماء کرام سے رابطہ کر سکتے ہیں●●✦✤…..
🏤 جامعہ فاطمة الزہرا دھوراجی گجرات●●✦✤…..