🌹 قوم مسلم خواب غفلت سےبیدارہوجائیں🌹 ارباب دانش سے گزارش ہے کہ اس پوسٹ میں ناگہانی سکوت طاری کرنے والے جراثیم اور مسلمانوں کے ایمان کو کمزور کرنے والی سازش کا حیرت انگیز انکشاف کیا گیا ہے۔اور مسلمانوں کے جذبۂ ایمانی کو کھوکھلا کر نے کاخطرناک آلہ اور نسخۂ شنیعہ قرار دیا ہے۔گویا آج کے مسلمان ایمان کی حلاوت اور روح کی نفاست و پاکیزگی سے اس لیے عاری ہیں ہے کہ وہ بھوک کی شدت کو حرام غذاؤں اور ناپاک اشیاء سے مٹاتا ہے نتیجتاً جسم بیمار،روح پژمردہ ،باطن گندہ اور عبادت بے مزہ ہو جاتی ہے۔۔۔۔۔۔
قوم مسلم ایک المیہ
جس تیزی کے ساتھ مسلمان اغیار کے مکر و فریب کا شکار ہو رہے ہیں اگر علماء کا حلقہ خاموش رہا اور قوم کو ان مہلک چیزوں کے مضر اثرات سے با خبر نہیں کیا تو بہت جلد جسمانی امراض کے ساتھ وہ روحانی بیماریوں کی زد میں آکر آخرت خراب کر بیٹھیں گے۔ایمان کی حرارت،سجدہ کی چاشنی،بندگی کا سرور ،قلب کا سرور سب کافور ہو جائے گا۔لہذا جملہ علمائے کرام اس چشم کشا تحریر اور اقوال و ارشادات مصطفیٰ کی روشنی میں امۃ مسلمہ کی اصلاح فرمائیں۔۔۔۔۔۔ قوم مسلم پر کچھ مزید سمجھیں
مہلک غذاؤں اس میں شامل بھیانک جراثیم اور اغیار کی ناپاک سازش سے انہیں باخبر فرما کر ان کے جسم و جاں اور روح و ایمان کی حفاظت کا بیڑہ اٹھائیں۔اقوال مصطفیٰ سے منقول مغزیات کی فضیلت بیان فرمائیں۔نسل نو میں پھیلتے مہلک جراثیم سے آشنا کرا کر دشمن کے شکنجے میں پھنسنے سے بچائیں اور ثواب اخروی کا مستحق ٹھریں۔۔۔۔۔
👈 🤲 اللّٰہ تعالیٰ ہم سب کو سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کا مشتاق بناۓ اور رزق حلال سے ظاہر و باطن کو پاک رکھنے کی توفیق رفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین یارب العالمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم۔۔۔۔
یہ مضمون قوم مسلم کے لیے اہم ہے
🖊️ ازقلم: ۔ شاہ الحمید مرکزی
بروز جمعه ١٢/ صفرالمظفر ١٤٤٥ه
٠١/ستمبر ٢٠٢٣ء