فاسق سے میلادشریف پڑھوانا

فاسق سے میلادشریف پڑھواناحرام ھے السلام عليكم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

🖊کیا فرماتے مفتیانِ اسلام اس مسئلہ کے تعلق سے کہ
زید کی داڑھی خسخسی (حدشرع سے کم ہے) ہے۔ اور وہ میلاد شریف میں منبرِ رسول ﷺ پر نعتِ نبی پڑھتا ہے۔ اس کا منبر رسول پر نعت شریف پڑھنا کیسا ہے؟
جو لوگ اسے دعوت دیکر میلاد شریف میں بُلاتے ہیں ان کے بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے؟
قرآن و حدیث کی روشنی میں مفصل جواب عنایت فرمائیں۔ اور عنداللہ ماجور ہوں۔
المستفتی۔
محمد فرمان علی۔ سرکانہی شریف۔ مظفرپور
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
وعلیکم السلام ورحمت اللہ وبرکاتہ

الجواب بتوفیق اللہ التواب

مطابق حدشرع داڑھی رکھناواجب ھےاوراس کےخلاف ناجائزوحرام وموجب فسق ومرتکب کبیرہ ھےاورجوفاسق ھواس سے مجلس ومیلادشریف پڑھوانااورمنبررسول علیہ السلام پربیٹھاناحرام ھے
فتاوی رضویہ میں اس تعلق سےحدیث پاک ھےجومتفق علیہ بھی ھے ”خالفواالمشرکین واوفوااللحی واعفواالشوارب “
مشرکین سےمخالفت کروداڑھیاں پوری اورمونچھیں کم کردو

📚،ج٩ص٢٩مطبوعہ رضااکیڈمی
اوراسی میں ”تبیین الحقائق وفتح اللہ المعین وطحطاوی علی مراقی الفلاح وغیرہا“سےھے ”فی تقدیم الفاسق تعظیمہ وقدوجب علیہم اھانتہ شرعا“ 📚ج٩ص٢١٨
مگرخوداس کایہ فعل مکروہ ھے،

واللہ تعالی اعلم

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
✍ ازقلم
حضرت علامہ مفتی محمدعثمان غنی رضوی مصباحی صاحب قبلہ رئیس التدریس والافتاءدارالعلوم فدائیہ خانقاہ سمرقندیہ دربھنگہ
٢٣محرم الحرام ١٤٤٠ھ
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
المـــــــــرتـب
محمد علیـــــــم جامعـــــی
9935821870

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x