غوث پاک کے نام کا تعویز کا کیا حکم ہے

نسخہ جیلانی سے دم کرنا کیسا ہے؟ غوث پاک کے نام سے دم کیا جاتا ہے اس کا کیا حکم مفصل تحریر فرمائیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎!
کیا فرماتے ہیں علما کرام اس مسٸلہ کے بارے میں کہ ایک شخص اعتراض کرتا ہے کہ تسبیح فقط اللہ عزوجل کے نام کی جاٸز ہے۔ آپ لوگ نسخہ جیلانی و بغدادی پر سید غوث اعظم کا نام پڑھ دم کرتے ہو۔ یہ تو شرک ہے غوث پاک کے نام سے۔رہنماٸ فرما دیں۔

ساٸل:توصیف احمد خانیوال پنجاب پاکستان
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نحمده و نصلي علي رسوله الكريم
وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته

غوث پاک کے نام

الجواب بعونه تعالى عزوجل
اسے شرک کی تعریف ہی معلوم نہیں ہے ایسی قوت قدرت ملک صفت اور خاصہ جو اللہ تعالیٰ کے لئے ہی خاص ہے اسے اللہ تعالیٰ کے سوا کسی اور کے لئے ثابت کرنا شرک کہلاتا ہے۔
مثلاً اللہ تعالیٰ کے سوا کسی کو خالق حقیقی جاننا، اللہ تعالیٰ کے سوا کسی اور کے علم و اختیار کو ذاتی سمجھنا، اللہ تعالیٰ کے سوا کسی اور کو عبادت کے لائق سمجھنا یہ سب شرک ہے قرآن حکیم میں ہے
وَاعْبُدُوا اﷲَ وَلَا تُشْرِکُوْا بِه شَيْئًا.
’اور تم اللہ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ
 (النساء، 4 : 36)
اور ظاہر ہے یہ کوئی مسلمان کسی انبیاء و اولیاء کے لیے نہیں ثابت کرتے ہیں اور نہ عقیدہ رکھتے ہیں ۔
تسبیح یعنی سبحان اللہ وغیرہ یہ ذکر ہے ۔اور ذکر رسول بھی ذکر اللہ ہے اس لئے درود شریف بھی تسبیح ہے
اصطلاح میں اللہ کے نام کو بار بار پڑھنا یا کسی وظیفہ کی تکرار کرنا تسبیح کہلاتا ہے ۔
اب رہی بات نسخہ جیلانی سے دم کر سکتے ہیں یا نہیں تو نسخہ جیلانی میں بھی اللہ و رسول کا نام اور ذکر ہے اس لئے اسے پڑھ کر بھی دم کرسکتے ہیں درود شریف پڑھ کر بھی دم کرسکتے ہیں
دم کرنے کے بعد بھی پمارا عقیدہ یہ ہے کہ اللہ ہی شفاء دیتا ہے البتہ اولیا کا توسل اور ان کے مجرب عمل سے ہمیں فائدہ پہنچتا ہے ۔
پر دم کرنے کے باب میں قرآنی آیت اور دعاء ماثورہ ہی سے دم کرنا چاہیے ۔
جیسا کہ حدیث پاک میں ہے جب صحابہ نے سفر میں سانپ کتے کو جھاڑا تو آپ نے
 اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَۙ یعنی سورہ فاتحہ پڑھ کر دم کرنا شروع کیا، وہ شخص بالکل اچھا ہوگیا (بخاری)

اسی طرح تعویذ گنڈے دم درود جھاڑ پھونک اگر قرآنی آیات یا حدیث کی دعاؤں یا بزرگوں کے اعمال سے ہوں تو جائز،ورنہ ممنوع۔(المرأة ج ١ ص ٩٥ مكتبة المدينة)

اسی طرح جو کوئی بعد نماز داہنا ہاتھ سر پر رکھ کر اکیس بار یَا”قَوِیُّ”پڑھ کر
دم کرلیا کرے ان شاء ﷲ اس کا حافظہ قوی ہوگا (المرأة ج ١ ص ٢٥٥ مكتبة المدينة) اسی طرح غوث پاک کے نام

ایک حدیث میں ہے
روایت ہے انہی سے فرماتی ہیں کہ جب کسی شخص کا کچھ دکھتا یا اسے پھوڑا پھنسی اور زخم ہوتا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی انگلی کے ساتھ یوں فرماتے بسم ﷲ ہماری زمین کی مٹی ہمارے بعض کا تھوک ہمارے بیمارکو ہمارے رب کے حکم سے شفا دیتاہے۔(مسلم،بخاری بحوالہ مرات ج ٢ ص ٧٥٦ مكتبة المدينة )

مذکورہ حدیث میں بھی اللہ کے نام سے دم کیا گیا ہے۔ غوث پاک کے نام کا حکم سمجھ میں آگیا ہوگا

والله و رسوله اعلم بالصواب

كتبه محمد مجيب قادري لہان 18خادم دار الافتاء البرکاتی علماء فاونڈیشن شرعی سوال و جواب ضلع سرہا نیپال

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x