غوثِ پاک کی شان کے متعلق نہایت ہی یہ اہم مضمون ہے جس کے پڑھنے کے بعد آپ کو غوث پاک کی شان کا اندازہ ہوجائےگا ن کی شان یہ تھی کہ آپ نے 40 سال تک عشاء کے وُضُو سےفجرکی نمازادافرمائی ، غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی شان یہ تھی کہ 15 سال تک نمازِ عشا کے بعد ایک پاؤں پر کھڑا ہوکرقرآنِ کریم ختم کیا۔ غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی شان یہ تھی کہ جب بے وُضُو ہوتےاسی وقت وضو فرما کر 2رکعت نمازنفل پڑھ لیا کرتے تھے۔ ([2]) غوثِ پاک کی شان یہ تھی کہ آپ بہت زیادہ عِبَادَت و رِیاضت اور قرآنِ کریم کی تِلاوَت کرنے والے تھے ، 15سال تک رات بھر میں ایک قرآنِ کریم ختم کرتے رہے۔ ([3])اور روزانہ ایک ہزار رَکْعَت نَفْل ادا فرماتے تھے۔ ([4]) غوثِ پاک کی شان یہ تھی کہ آپ 13عُلوم میں بیان فرمایا کرتے تھے ، آپ کے مدرسۂ عالیہ میں لوگ آپ سے تفسیر ، حدیث اور فِقْہ وغیرہ پڑھتے تھے ، دوپہر سے پہلے اور بعددونوں وقت لوگوں کوتفسیر ، حدیث ، فِقْہ ، کلام ، اُصول اورنَحْو(یعنی عربی گرامر)پڑھاتے تھے اور ظہر کے بعد تجوید و قرأت کے ساتھ قرآنِ کریم پڑھایا کرتے تھے۔ ([5])غوثِ پاک کی شان یہ تھی کہ آپ کے دستِ کرامت پر 500 سے زائد غیر مسلموں نے اسلام قبول کیا اور ایک لاکھ سے زیادہ ڈاکو ، چور ، فاسق ، فسادی اور بڑے بڑے گناہ کرنے والوں نے توبہ کی۔
1] رسالہ منّے کی لاش ، ص۴
[2] بہجة الاسرار ، ذکرطریقه ، ص ۱۶۴
[3] بہجة الاسرار ، ذکرفصول من کلامه… الخ ، ص۱۱۸ملخصاً
[4] غوث پاک کے حالات ، ص۳۲
[5] بہجة الاسرار ، ص۲۲۵ ملخصاً
[6] بہجة الاسرار ، ذکر وعظہ ، ص۱۸۴