سوال زید کہتا ہے کہ کیا غوث پاک کا نام ناپاکی حالت میں کوئی لے لیتا تو وہ مر جاتا تھا آپکے زمانہ میں کیا ایسی کوئی روایت ہے جواب ضرور دیں علماء کرام و مفتیان کرام با حوالہ
المستفتی: نسیم اشرف
♦️♦️♦️♦️⚡⚡⚡♦️♦️♦️♦️
📚بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم📚
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
غوث پاک کا نام
📚الجوابـــــــــــ بعون الملک الوھاب📚
صورت مسئولہ میں جواب یہ ہے کہ سیدناشیخ عبدالقادرجیلانی غوث اعظم رضی اللہ تعالی عنہ کی شان جلالت ابتداء میں آپ کو بہت جلال تهااتنا کہ کوئی خوف کے مارے آپ کا نام بلا وضو نہ لیتا تهاکہ فوراً نقصان پہنچ جاتا تهاجس کی طرف نگاہ اٹها کر دیکھ لیتے تهے ختم ہوجاتا تها مگر آپ نے رسولِ کریم ﷺ کی ہدایت پر جلال ترک کر دیا پهر تو یہ حالت تهی کہ ہر وقت شانِ جمالی میں رہتے تهےسب سے خلق وملاطفت سے پیش آتے تهےکسی پر غصہ نہ کرتے تهے روزانہ ہزار ہاافراد آپ کے مرید ہوتے تھے اور دور دور سے آکر آپ کے دست حق پرست پر توبہ کرتے
((📚))سیر الاخیار محفلِ اولیاء صفحہ 213مولف حضرت علامہ شاہ مرادسہروردی تدوین جدید پروفیسرمحمدنصراللہ معینی مکتبہ کتب خانہ امجدیہ مٹیامحل دہلی))
اور تفریح الخاطر میں گلزار معانی کے حوالے سے لکھا ہے کہ ابتداء میں حضرت غوث صمدانی قطب ربانی قدس سرۂ النورانی پر جلالیت کی صفت غالب تھی اس لئے جو شخص جو بغیر وضو آپ کا نام لیتا ہلاک ہوجاتا ایک روز آپ کو حضور دانائے غیوب صلی اللہ علیہ وسلم نے خواب میں فرمایااس حالت کو ترک کر دیجئے کیوں کہ ایک زمانہ ایسا آئے گا کہ لوگ میرا اور خدا کا نام بے وضو لیـں گےپس آپ نے حضور دانائے غیوب صلی اللہ علیہ وسلم کی امت پر رحم کھا کر اس حالت کو ترک کردو کیونکہ ایک ایسا زمانہ آۓ کہ لوگ میرا اور خدا نام بے وضو لیں گے یہ غوث پاک کا نام بے وضو لینے والے کا واقعہ جانیں
بعض علماء کا قول ہے کہ آپ کی جب یہ حالت لوگوں میں مشہور ہوئی اور کوئی شخص موت کے خوف سے آپ کا نام بے وضو نہیں لیتا تھا تو اولیائے بغداد نے آپ کی خدمت حاضرہوکرعرض کی لوگوں پر رحم کیجئےاور انکو اس سختی سے چھڑایئے آپ نے فرمایا میں تو اس حالت کو پسند نہیں کرتا مگر خدا نے مجھے فرمایا ہے کہ تم نے میرے نام کی تعظیم کی تو ہم نے تمھارے نام کی عظمت عطا فرمائی مشائخ کا قول ہے کہ جو شخص آپ کا نام بے وضو لے وہ تنگ دستی و مفلسی میں مبتلا ہوجاتا ہے اور جو آپ کے نام کی نذر مانے اسے فوراً ادا کردینا چاہیئے تاکہ کسی مصیبت میں گرفتار نہ ہوجائے
((📚))تفریح الخاطرفی مناقب سیدعبدالقادرصفحہ 29،مصنف الشیخ عبدالقادر اربلی مترجم عارف نوری، مکتبہ انوارالقرآن پبلی کیشنزاردوبازارلاہور، ھکذاکرامات غوث الاعظم صفحہ 94،مصنف ابوالطیب محمدشریف نقشبندی، مکتبہ ضیٸاالقرآن پبلی کیشنزلاہور کراچی پاکستان))
🌹🌹🌹🌹((کتبہ))🌹🌹🌹🌹
حضرت علامہ و مولانا مفتی محمد اسماعیل خان امجدی رضوی قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالی و النورانی گونڈہ پوپی
رابطہ نمبر 👇🏻
📞9918562794