غوث اعظم کی مجلس وعظ کی عجیب کہانی

غوث اعظم کی مجلس حضرت سیدنا غوث الاعظم شیخ عبد القادر جیلانی رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کے وعظ و نصیحت کا انداز بہت ہی نرالا اور عمدہ ہوا کرتا تھا۔ آپ کی مجلس وعظ میں مسلم ،غیر مسلم، یہود ونصاریٰ، اولیا و اقطاب اور جنات بھی حاضر ہو کر آپ کے نورانی وعرفانی خطاب سن کر فیضیاب ہوتے۔ اور حضور غوث اعظم کی تقریر کا اثر تمام لوگوں پر ہوا کرتا تھا

غوث اعظم کی مجلس پر محقق دہلوی کا کلام

جیسا کہ حضرت شیخ عبد الحق محدث دہلوی رحمۃ ﷲ تعالیٰ علیہ تحریر فرماتے ہیں کہ

’’ آپ کے ایک ہمعصر بزرگ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں نے جنات کی حاضری کے لیے وظیفہ پڑھا لیکن کوئی جن حاضر نہ ہوا مجھے بڑی حیرانی ہوئی کہ اس تاخیر کا سبب کیا ہے پھر ان میں سے چند جن حاضر ہوئے میں نے تاخیر کا سبب دریافت کیا تو کہنے لگے کہ حضرت شیخ عبد القادر جیلانی رضی اﷲ تعالیٰ عنہ وعظ فرما رہے تھے ہم سب وہاں حاضر تھے

اس کے بعد اگر آپ ہمیں بلائیں تو ایسے وقت نہ بلایا کریں جب حضرت شیخ رحمۃ اﷲ تعالیٰ علیہ وعظ فرما رہے ہوں کیوں کہ لا محالہ ہمیں تاخیر ہو گی۔

میں نے کہا تم بھی ان کی مجلس وعظ میں حاضر ہوتے ہو؟

کہنے لگا آدمیوں کے اجتماع سے زیادہ وہاں ہمارا اجتماع ہوتا ہے۔

ہم میں سے اکثر قبائل ان کے ہاتھ پر ایمان لائے ہیں اور ﷲ تعالیٰ کی طرف متوجہ ہوئے ہیں

جب آپ منبر پر تشریف لاتے تو مختلف علوم کا بیان فرماتے تمام حاضرین آپ کی ہیبت و عظمت کے سامنے بالکل بت بن جاتے۔

بسا اوقات آپ کے اجتماع سے شوق ،ہیبت، تصرف اور جلال کے باعث کئی کئی جنازے نکلتے۔ آپ کے اجتماع میں تمام اولیا جو زندہ تھے وہ اپنے جسموں کے ساتھ اور جو زندہ نہیں تھے وہ اپنی روحوں کے ساتھ موجود ہوتے تھے اسی طرح آپ کی تربیت و تائید کے لیے حضور اکرم صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم بھی تجلی فرماتے تھے۔

اکثر اوقات حضرت خضر علیہ السلام بھی آپ کے اجتماع میں آتے اور حضرت خضر علیہ السلام کی جس ولی سے بھی ملاقات ہوتی وہ اسے آپ کے اجتماع میں حاضر ہونے کی نصیحت فرماتے اور فرمایا کرتے کہ جو اپنی کامیابی چاہتا ہے اسے اس اجتماع میں ہمیشہ جانا چاہیے۔

بے شک شاہین کے سوہنڑے بابا شاہ رفیق پیا ہفتم سلطان الفقر نائبِ غوث الاعظم ہیں

مضامین غوث اعظم

اہم گفٹ

آج تک کا اسلامی دنیا میں سب سے بہترین گفٹ جو کہ اسلامک ایپ کی دنیا میں سب سے بہترین مانا جارہا ہے جس میں آہ ہزروں کی تعداد میں اسلامک اوڈیو جیسے بہترین نعت تقاریر قرا ء ت اور موٹیویشنل اوڈیو اور بھی بہت کچھ اس میں سن سکتے ہیں ایک بار کم از کم ضرور ڈاؤنلوڈ کریں

آپ کی مجلس توحیدِ باری کا سمندر ہے طالب صادق آ اور شاہین کے بابا سے حق کی روشنی حاصل کر لے کہ آپ سرکار بارگاہِ الہٰی کے راز دار فخرِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں میرے بابا جانم شاہ رفیق پیا اپنے ایک کلام میں فرماتے ہیں

کرو ذکر الہی تے رستے پاواں میں

بنڑ طالب صادق تے پھر دیر ناں لاواں میں

کوئی آوے دل والا دل توڑ پہنچاواں میں

دساں نام اللہ جس نوں دل نوری بنڑاواں میں

کدے دل پاویں دل میرے پھر پردے اٹھاواں میں

دل زخمی ہووے تیرا پھر ملماں لاواں میں

کوئی محرم مل جاوے پھر یاری نباواں میں

آوے سب کچھ چھوڑ کے تے پھر نال لے جاواں میں

کرے سچ تے میں دل کھولاں پھر عشق سکھانواں میں

سودا دل دا ہوجاوے پھر لگیاں نباواں میں

آجا دل لے کے آجا توں اگ عشق دی لاواں میں

آجا وکھرے ناں شور مچا تینوں دل وچ پاواں میں

دل باغ بنڑاویں تے رفیقی ویکھنڑ آواں میں

شاہ جیلانیؓ پُھل لاوے رفیقی پانڑیں پاواں میں

حق رفیق یا رفیق

میرے بابا جانی موحدِ واقف الاسرار محبوبِ شاہ جیلانی باھو ثانی

المدد یا ہفتم خاتم السلطان الفقر

آطالبِ مولا ہر دل کو ہے دعوتِ تعلیم العرفان

یہ غوث اعظم کی مجلس

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x