یوں تو حضور غوث اعظم کی کرامات کو علما نے بہت ہی تفصیل سے لکھا ہے لیکن آج غوث اعظم کی بچپن کی 7 سب سے عجیب کرامات جن کو سننے کے بعد آپ محو حیرت م،یں پڑ جائیں گے اور بہت ہی مزہ آئےگا مکمل پڑھیں
غوث اعظم کی بچپن کی 7 سب سے عجیب کرامات کی تفصیل
1( آپ رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ ابھی اپنی ماں کے پیٹ میں تھےاور ماں کو جب چھینک آتی اور اس پر وہ الحمدللہ کہتیں تو آپ رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ پیٹ ہی میں جواباً یرحمک اللہ کہتے)
2( آپ رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ یکم رمضان المبارک بروز پیر صبح صادق کے وقت دنیا میں جلوہ گر ہوئے اس وقت ہونٹ آہستہ آہستہ حرکت کر رہے تھے اور اللہ، اللہ کی آواز آرہی تھی)
3( جس دن آپ رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کی ولادت ہوئی اس دن آپ رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کے دیار ولادت جیلان شریف میں گیارہ سو بچے پیدا ہوئے وہ سب کے سب لڑکے تھے اور سب ولی اللہ بنے۔)
4( غوث الاعظم علیہ رحمۃ اللہ الاکرام نے پیدا ہوتے ہی روزہ رکھ لیا اور جب سورج غروب ہوا اس وقت ماں کا دودھ نوش فرمایا۔ سارا مہینہ آپ رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کا یہی معمول رہا) یہ غوث اعظم کی بچپن کی 7 سب سے عجیب کرامات
5( پانچ برس کی عمر میں جب پہلی بار بسم اللہ پڑھنے کی رسم کیلئے کسی بزرگ کے پاس بیٹھے تو اعوذ اور بسم اللہ پڑھ کر سورہء فاتحہ اور آلحمد سے لے کر اٹھارہ پارے روشن پڑھ کر سنا دئیے۔ اس بزرگ نے کہا، بیٹے اور پڑھئے! فرمایا، بس مجھے اتنا ہی یاد ہے کیونکہ میری ماںکو بھی اتنا ہی یاد تھا۔ جب میں اپنی ماں کے پیٹ میں تھااس وقت وہ پڑھا کرتی تھیں۔ میں نے سن کر یاد کر لیا تھا)
6( جب آپ رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ لڑکپن میں کھیلنے کا ارادہ فرماتے، غیب سے آواز آتی، اے عبدالقادر )رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ(! ہم نے تجھے کھیلنے کے واسطے نہیں پیدا کیا)
7( آپ رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ مدرسہ میں تشریف لے جاتے تو آوازآتی، “اللہ عزوجل کے ولی کو جگہ دے دو۔“ )کتب کثیرہ(
یہ تھے غوث اعظم کی بچپن کی 7 سب سے عجیب کرامات
: آپ کا نام: سید عبدالقادر رضی ﷲ عنہ کنیت: ابو محمد القابات: محی الدین، محبوب سبحانی، غوث اعظم، غوث الثقلین، پیردستگیر
ولادت
470ھ میں بغداد شریف کے قریبی قصبے، قصبہ جیلان میں ولادت ہوئی۔نسب شریف: آپ والد کی نسبت سے حسنی سید ہیں۔ سلسلہ نسب یوں ہے۔ سید عبدالقادر بن ابو صالح موسیٰ جنگی دوست بن سید عبداللہ بن سید یحیی بن سید دائود بن سید موسیٰ ثانی بن سید عبداللہ ﷲ بن سید موسیٰ جون بن سید عبدﷲ محض بن امام حسن مثنی بن سید امام حسن بن علی المرتضیٰ رضی ﷲ عنہموالدہ کی جانب سے آپ حسینی سید ہیں۔ سلسلہ نسب یوں ہے۔ سید عبدالقادربن امۃ الجبار بنت سید عبداللہ موصعی بن سید محمد بن سید جواد بن سیدعلی رضا بن سید موسیٰ کاظم بن سید جعفر صادق بن سید محمد باقر بن سید زین العابدین بن امام حسین بن علی رضی اﷲ عنہم۔
بعض لوگ غوث اعظم رحمۃ اللہ علیہ کے سید ہونے پر اعتراض کرتے ہیں لہذا ہم نے ان کی تسلی کے لئے حضرت غوث اعظم رضی ﷲ عنہ کا نسب شریف تحریر کردیا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ حضرت غوث اعظم رضی ﷲ عنہ حسنی حسینی سید ہیں۔ولادت کی رات بشارتسرکار بغداد رضی ﷲ عنہ کی ولادت کی رات آپ کے والد ماجد نے یہ مشاہدہ فرمایا کہ سرور کائناتﷺ بمع صحابہ کرام اور اولیاء عظام علیہم الرضوان ان کے گھر جلوہ افروز ہیں۔ اور ان الفاظ مبارکہ سے ان کو خطاب فرمایا اور بشارت سے نوازا:
’’یاابا صالح اعطاک اﷲ ابنا وہو ولی و محبوبی و محببوب ﷲ تعالیٰ و سیوکن لہ شان فی الاولیاء والاقطاب کشانی بین الانبیاء و الرسل‘‘
ترجمہ: اے ابو صالح! اﷲ تعالیٰ نے تم کو ایسا فرزند عطا فرمایا ہے جو ولی ہے میرا اور اﷲ تعالیٰ کا محبوب ہے اور عنقریب اس کی اولیاء اﷲ اور اقطابمیں وہ شان ہوگی جو انبیاء و مرسلین میں میری شان ہے )
بحوالہ: تفریح الخاطر