❣️لوگوں میں یہ بات کافی مشہور ہے لیکن آج غوث اعظم کا حضرت عزرائیل سے روح کی تھیلی چھیننے کی سچائی جاننے کی مکمل کوشش کریں گے اور سمجھیں گی اس واقعہ کی اصل سچائی کیا ہے اور اسے بیان کرنا کیسا ہے پہلے اصل واقعہ کو سمجھ لیتے ہیں
غوث اعظم کا حضرت عزرائیل سے روح کی تھیلی چھیننا
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیافرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام مسئلہ ذیل میں کہ ایک واقعہ بیان کیا جاتا ہے کہ حضرت غوث اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حضرت عزرائیل علیہ السلام سے روحوں کا تھیلا چھین لیا اور اس دن جتنی روحیں قبض کی گئیں تھیں سب کو آزاد کردیا ۔
اسکی کیا حقیقت ہے شریعت مطہرہ کی روشنی میں وضاحت فرمائیں حضور آپکی بڑی مہربانی ہوگی
المستفتیہ عابدہ نوری دھونرہ بریلی شریف یوپی
غوث اعظم کا حضرت عزرائیل سے روح کی تھیلی چھیننے کی سچائی پر مکمل جواب
الجواب سوال میں مذکور واقعہ غوث اعظم کا حضرت عزرائیل سے روح کی تھیلی چھیننے کے متعلق مجدد اعظم سیدی سرکار اعلیٰ حضرت الشاہ امام احمد رضا خان محدث بریلوی رضی عنہ ربہ القوی فتاوی رضویہ شریف میں ارشاد فرماتے ہیں کہ
” یہ روایت ابلیس کی گڑھی ہوئی ہے اس کا پڑھنا اور سننا دونوں حرام ۔
احمق جاہل بے ادب نے یہ جانا کہ وہ اس میں حضور سیدنا غوث اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی تعظیم کرتا ہے حالانکہ وہ حضور کی سخت توہین کر رہا ہے کسی عالم مسلمان کی اس سے زیادہ توہین کیا ہوگی معاذ اللہ اسے کفر کی طرف نسبت کیا جائے نہ کہ محبوبان الٰہی سیدنا عزرائیل علیہ السلام مرسلین ملائکہ میں سے ہیں اور مرسلین ملائکہ بالاجماع تمام غیر انبیاء سے افضل ہیں کسی رسول کے ساتھ ایسی حرکت کرنا توہین رسول کے سبب معاذ اللہ اس کے لئے باعث کفر ہے اللہ تعالیٰ جہالت و ضلالت سے پناہ دے “اھ
(📒 فتاوی رضویہ شریف جدید ج:29/ص:630/631/ رضا فائونڈیشن جامعہ نظامیہ رضویہ لاہور پاکستان)
اور اسی میں ایک دوسرے مقام پر ارشاد فرماتے ہیں کہ
” زنبیل ارواح ( روحوں کا تھیلا) چھین لینا خرافات مخترعہ جہال سے ہے سیدنا عزرائیل علیہ الصلاۃ والسلام رسل ملائکہ سے ہیں اور رسل ملائکہ اولیاء بشر سے بالاجماع افضل تو مسلمانوں کو ایسے اباطیل واہیہ سے احتراز لازم ” اھ اس سے معلوم ہوا کہ غوث اعظم کا حضرت عزرائیل سے روح کی تھیلی چھیننے والی بات بالکل غلط ہے اسے بیان نہ کیا جائے
(📒 رسالہ: کرامات غوثیہ مشمولہ در فتاوی رضویہ شریف جدید ج:28/ص:418/419/ رضا فائونڈیشن جامعہ نظامیہ رضویہ لاہور پاکستان)
واللہ تعالیٰ اعلم
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
✍🏻کتبــــــــــــــــــــــــــــــــــہ
حضرت مفتی محمد اسرار احمد نوری بریلوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی
۸ ربیع الغوث ۴۴۴١ھ بروز جمعہ
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
✅الجواب صحیح
شہزادۂ حضور فقیہ ملت حضرت مفتی محمد ابرار احمد امجدی برکاتی صاحب قبلہ دام ظلہ العالی مرکز تربیت افتاء اوجھا گنج ضلع بستی یوپی
✅الجواب صحیح
مصنف ،، فتاوی اکرمی ،، حضرت مفتی محمد شہروز عالم اکرمی رضوی صاحب قبلہ دام ظلہ العالی کلکتہ
✅الجواب صحیح والمجیب نجیح :-
حضرت مفتی شان محمد المصباحی القادری صاحب قبلہ فرخ آباد یوپی