ایک اہم پیغام اس امت مسلمہ کے نام اس مضمون کو ضرور پڑھیں غزلیہ مشاعرہ
گانا کے طرز پہ غزل نہیں پڑھی جاتی ہے
۔ جبکہ اس میں اسکول، کالج کے تربیت یافتہ ہوتے ہیں۔
دینی جلسے
گانا کے طرز پہ نعت رسول ﷺ پڑھی جاتی ہے۔ جبکہ اس میں مدرسہ کے تربیت یافتہ ہوتے ہیں۔
غزلیہ مشاعرہ
غزل پڑھنے والے خود شاعر ہوتے ہیں۔
دینی جلسے۔
اکثر نعت پڑھنے والے خود شاعر نہیں ہوتے۔
غزلیہ مشاعرہ
غزل خواں دوسرے کے کلام میں اپنا تخلص نہیں لگاتے۔
دینی جلسے۔
کچھ نعت خواں دوسرے کے کلام میں اپنا تخلص لگاتے ہیں۔
غزلیہ مشاعرہ ۔
اسٹیج میں بھی چھوٹا بڑے کا ادب کرتا ہے۔
دینی جلسے۔
اسٹیج میں بھی چھوٹا بڑے کا ادب نہیں کرتا ۔
غزلیہ مشاعرہ
غزل خواں جتنا بھی اچھا پڑھے اسٹیج میں پیسہ نہیں دیا جاتا ۔
دینی جلسے۔
نعت جیسی بھی پڑھے پیسہ مانگ مانگ کر لیا جاتا ہے۔
غزلیہ مشاعرہ
غزل خواں سامعین کو تالی مارنے اور واہ واہ کرنے پہ بار بار زبردستی نہیں کرتا۔
دینی جلسے۔
نعت خواں سامعین کو سبحان الله کہنے اور نعرے لگانے پر بار بار زبردستی کرتا ہے۔
غزلیہ مشاعرہ
غزل خوانی کے درمیان ضرورت سے زیادہ باتیں نہیں کرتے۔
دینی جلسے۔
نعت خوانی کے درمیان بلاوجہ کی باتیں بہت زیادہ کرتے ہیں۔
غزلیہ مشاعرہ ۔
صدر مشاعرہ جتنا وقت میں پندرہ شعراء سے غزل پڑھوا سکتا ہے۔
دینی جلسے۔
صدر جلسہ اتنا وقت میں پانچ مداح سے بھی نعت نہیں پڑھوا سکتا۔
غزلیہ مشاعرہ۔
تب بھی یہ دنیا دار کہے جاتے ہیں ۔
دینی جلسے۔
پھر بھی یہ ثواب کے حقدار مانے جاتے ہیں۔
مرتب۔
محمد کلیم الدین قادری
مدرسہ ارشد العلوم عالم بازار کلکتہ
لمحہ فکریہ