یہ عید پر سب سے زیادہ پسند کیے گئے اشعار کا زبردست مجموعہ ہیں جن کو پڑھنے کے بعد محبت میں رودیں گے یہ وہ اشعار عید ہیں جو اس سال سب سے زیادہ پڑھے گئے اسی لئے ان اشعار عید کو یاد کرلیں
غمناک اشعار
مفلس نے اٹھا کر کوڑا دان سے اک قمیض
کہا شکر خدا میرے بچے کی عید ہو گئی
یہ نظارہ بھول مت جانا
مصیبت کی گھڑی کا یہ نظارہ بھول مت جانا،
دِیا تھا تم کو جس نے وہ سہارا بھول مت جانا،
ہزاروں خرچ کرنا عید پر اپنوں میں تم لیکن،
کسی مفلس، یتیموں کو خدارا بھول مت جانا
اشعار عید
عید کا ذکر نہ کر دوست یوں کہ ہم نے تو
کھو دئے لوگ جو کہ عید ہوا کرتے تھے
زندگی کے اُس حصے میں ہوں جہاں
عید کے کپڑے لینے کو بھی دل نہیں کرتا
یہ مہینہ بھی گزر جائے گا پہلے کی طرح
روزے رکھیں گے مگر عید نہیں آئے گی ۔۔!
عید پر سب سے زیادہ پسند کیے گئے اشعار
مرے خلوص کی گہرائی سے نہیں ملتے!*
یہ جھوٹے لوگ ہیں سچائی سے نہیں ملتے!
*محبتوں کا سبق دے رہے ہیں دُنیا کو…!*
*جو عید اپنے سگے بھائی سے نہیں ملتے!*
*وہ سب سے ملتے ہوئے ہم سے ملنے آتے ہیں!*
ہم اس طرح کسی ہرجائی سے نہیں ملتے!
*ہیں ساتھ ساتھ مگر فرق ہے مزاجوں کا!!*
*مرے قدم مری پرچھائی سے نہیں ملتے!*
*پُرانے زخم ہی کافی ، شمار کرنے کو!!*
*سو،اب کِسی بھی شناسائی سےنہیں ملتے!
ویسے تو بکھرے ہی رہتے ہیں کئی برسوں سے
عید کے دن بھی میں بال نہیں سنواروں گا
[…] ہیں ان کو یاد رکھیں کیوں کہ بہت ہی زیادہ قابل شعرا کے عید پر اشعار […]