عید میلاد النبی پر اشعارجو دل کو جھما دے

الحمد للہ ابھی ماہ عید میلاد النبی پر اشعار کو پڑھ کر طبیعت خوش ہوجائےگی اور دوسرے لوگ بھی مچل جائیں گے

عید میلاد النبی پر اشعار

چاند نکلا خوشی مسرت کا

یعنی سرکار کی ولادت کا

بچہ بچہ خوشی سے جھوم اٹھا

آگیا پھر مہینہ رحمت کا

چہچہاتے ہیں شاخ پر بلبل

گیت گاتے ہیں ان کی عظمت کا

جب بھی آتا ربیع الاول ہے

درس دیتا ہے پیار و الفت کا

محفلیں ان کی ہم سجائیں گے

ہے مہینہ یہ خیر و برکت کا

تذکرہ کیجئے عقیدت سے

شاہِ کونین کی فضیلت کا

ساری عیدوں کی عید آئی ہے

کھل اٹھا چہرہ اہلِ سنت کا

خیمہءِ نجد میں اداسی ہے

یہ صلہ ان کی ہے عداوت کا

نور کا راج ہوگا ہر گھر میں

نکلے گا اب جنازہ ظلمت کا

اک خدا کے سوا کسے معلوم

مرتبہ سرورِ رسالت کا

رسمِ بد اب مٹے گی دنیا سے

خاتمہ ہوگا اب جہالت کا

اب خیانت نہ ہو امانت میں

دور آیا ہے جانِ رحمت کا

ہوگی زندہ نہ دفن اب بیٹی

” نور” غمخوار آیا امت کا

یہ تھے عید میلاد النبی پر اشعار

🌹🌻نورالہدیٰ نور مصباح

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x