اس ماہ مبارک میں عید میلاد النبی (ﷺ) منانا نہ صرف یہ کہ بدعت ہے بلکہ اس میں شرک اور رسول اللہ ﷺ کی توہین بھی کی جاتی ہے اس کے لیے نیچے دی گئی باتیں عرض کیا جائیں گی جس سے معلوم ہوجائےگا کہ عید میلاد النبی منانا غلط کیوں ہے
عید میلاد النبی منانا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حالات مبارکہ اور سیرت پاک کا بیان صحیح روایتوں سے کرنا پڑھنا سننا سنانا بڑے ثواب اور برکت کی چیز ہے اس سے ایمان تازہ ہوتااور بڑھتا ہے اور دین ودنیوی بہت سے فوائد حاصل ہوتے ہیں مگر موجود ہ دور کا مروّجہ عید میلاد النبی منانا بہت سی خرابیوں کے شامل ہونے کی وجہ سے بدعت کہا جاتاہے لوگ بہت سی معصیتیں اس میں شامل کرلیتے ہیں او راس کی مثال ایسی بنادیتے ہیں جیسے کسی کو دودھ دیدیا جاوے مگراس میںایک دوقطرہ پیشاب ملاکر سب کو ناس کردیاجاوے آج کل رسمی میلاد وں میں اکثر موضوع اورجھوٹی روایتیں ملادیتے ہیں اور اس کے علاوہ اور بھی بہت سی گناہ کی باتیں بھی ملادیتے ہیں عید میلاد النبی منانا جن سے عوام کے عقیدے خراب ہوتے ہیںجن کی حفاظت اللہ ورسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے مطابق واجب ہوتی ہے مثلاً اس میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو حاضر وناظر ماننے
لگتے ہیں جو شرک ہے اور حضورؐ کا تشریف لانا کہنے لگتے ہیں جو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین ہے اور پھراس میں قیام کو ضروری کہنے لگتے ہیں بعض لوگ اس وقت واقعی حضور کی ولادت تسلیم کرنے لگتے ہیں وغیرہ وغیرہ ان ہی امور کی وجہ سے محققین علماء اور متبعین سنت مشائخ جو سچے عاشق رسول ہیں منع فرماتے ہیں اگر پوری بحث دیکھنی ہوتواردو میں طریقہ مولودشریف رسالہ منگاکر مطالعہ کرلیجئے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم۔ یہ ہے حقیقت عید میلاد النبی منانا اور اس پر جلوس نکالنا
(نظام الفتاویٰ جلد 1 حصہ 2)