عورت پر شاعری جس کو پڑھنے کے بعد دل باغ باغ ہوجائےگا کیں کہ ان میں ایک سے بڑھ کر ایک بہترین شعر لکھے گئے ہیں امید کرتا ہوں کہ دل سے پسند کریں گے یہ عورت پر اشعار کے حسین مجموعہ کو
عورت پر شاعری
یے عورت ایک پہیلی ہے جو اکثر حل نہیں ہوتی!!
سنو تم نےکبھی ساحل پےبکھری ریت دیکھی ہے؟
سمندر ساتھ بہتا ہے,
مگر اس کے مقدر میں ہمیشا پیاس رہتی ہے!!
سنو تم نے کبھی سحرا میں جلتے پیڑ دیکھے ہیں؟
سبھی کو چھاؤں دیتے ہیں,
مگر ان کوصلے میں دھوپ ملتی ہے!!
سنو تم نے کبھی شاخوں سے بچھڑے پھول دیکھے ہیں؟
وہ خوشبوں بانٹ دیتے ہیں بکھر جانے تلک,
لیکن ہوا کا ساتھ دیتے ہیں!!
عجب ہے المیا انکا بہت ہی شور کرتے ہیں,
مگر اندر سے خالی ہے !!
یہی عورت کا قصا ہے یہی اسکا فسانا ہے