عمدا نماز ترک کرنے والا زانی سے بدتر ہے

🌹🌹🌹 عمدًا نماز ترک کرنے والا زانی سے بھی بدتر ہے، 🌹🌹 یہ بات کہ عمدا نماز ترک کرنے والا کس سے بہتر ہے یا نہیں اس پر مکمل تفصیل سے جاننے کی کوشش کریں گے
💐💐💐💐💐💐💐💐💐💐💐💐

عمدا نماز ترک کرنے والا

بنی اسرائیل کی ایک عورت حضرت موسیٰ علیہ السلام کی خدمت میں آئی اور عرض کیا اے نبی اللہ میں نے بہت بڑا گناہ کیا ہے اور توبہ بھی کی ہے، اللہ تعالیٰ سے دعا مانگئے کی وہ میرے گناہ بخش دے اور میری توبہ قبول فرما لے،
حضرت موسیٰ علیہ السلام نے پوچھا کونسا گناہ کیا ہے؟ وہ کہنے لگی کہ میں زنا کی مرتکب ہوئی اور جو بچہ پیدا ہوا میں نے اسے قتل کردیا ہے, یہ سن کر حضرت موسیٰ علیہ السلام بولے اے بد بخت نکل جا! کہیں تیری نحوست کی وجہ سے آسمان سے آگ نازل ہوکر ہمیں نہ جلا دے !
چنانچہ وہ شکتہ دل 💔 ہو کر وہاں سے چل پڑی ،تب جبریل علیہ السلام نازل ہوئے اور کہا اے موسیٰ علیہ السلام اللّٰہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تونے گناہ سے توبہ کرنے والی کو کیوں واپس کردیا ؟ کیا تو نے اس سے بھی زیادہ برا آدمی نہیں پایا؟ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے پوچھا اے جبریل علیہ السلام اس عورت سے زیادہ برا کون ہے؟ جبریل علیہ السلام بولے کہ اس سے برا وہ ہے جو جان بوجھ کر نماز چھوڑ دے،
(مکاشفتہ القلوب ص 289) یہ عمدا نماز ترک کرنے والا کیسا ہے
🌳🌳🌳🌳🌳🌳🌳 پروردگار عالم ہیمں پنج وقتہ با جماعت نماز ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین یارب العالمین ،
🌲🌲🌲🌲🌲🌲🌲
الفقیر۔۔ محمد جنید عثمانی القادری

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x