رئیس التحریر علامہ یسین اختر مصباحی صاحب بانی دار القلم دہلی ابھی کچھ دیر قبل دار فنا سے دار بقا کو کوچ فرماگئے.. انا للہ وانا الیہ راجعون… اللہ پاک حضرت کو غریق رحمت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام پر فائز فرمائے آمین بجاہ النبی الامین الکریم علیہ وعلی آلہ و اصحابہ افضل الصلاۃ والتسلیم۔
اہل سنت و جماعت کا عظیم خسارہ ۔انا للہ و انا الیہ رجعون
جامعہ اشرفیہ مبارک پور کی مجلس شوریٰ کے رکن اور سابق استاذ رئیس التحریر حضرت علامہ یس اختر مصباحی رحمۃ اللہ علیہ ،اللہ کو پیارے ہوگئے۔انا للہ و انا الیہ رجعون
علامہ یاسین اختر مصباحی خالص پور قصبہ ادری (ضلع مئو، یو۔پی۔ ہند) میں پیدا ہوئے، مدرسہ بیت العلوم خالص پور، جامعہ ضیاء العلوم ادری، جامعہ ضیاء العلوم خیرآباد اور جامعہ اشرفیہ مبارک پور وغیرہ میں تعلیم حاصل کی، آپ ایک سنی صوفی اسلامی اسکالر ہیں جو رضا اکیڈمی اور آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن ہیں۔ انھوں نے ایک اقامتی اسلامی جامعہ (دار القلم) اور نئی دہلی کے ذاکر نگر کے علاقے میں قادری مسجد قائم کی ہے۔ اس سے قبل وہ نئی دہلی سے شائع ہونے والے اسلامی رسالے کنز الایمان کے مدیر اعلیٰ رہے ہیں۔1985ء میں شاہ بانو کیس کے دوران میں، مشہور تنظیم آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ جو شریعت کے تحفظ کے لیے قائم کی گئی ہے، کے نائب صدر منتخب ہوئے۔ وہ علاقائی سیاست میں بھی حصہ لیتے رہے ہیں اور بھارتی مسلمانوں کے حقوق کی حفاظت کے لیے سماجی مظاہروں میں شرکت بھی کرتے ہیں۔
وہ بھارت کے مختلف اسلامی اور مسلم مسائل اور رضویات پر کئی کتابوں کے مصنف ہیں۔ مندرجہ ذیل ان کے کچھ کام کی ایک فہرست ہے۔
علامہ یسین اختر مصباحی کی اہم تصانیف
- کچھ ممتاز علما اور 1857ء میں ان کا کردار
جہاد سے متعلق 24 آیات قرآنی کا درست مفہوم
آر ایس ایس کے ایجنڈے
المدیح النبوی (عربی)
دانش کی نظر میں
خاک جحاز
گنبد خضرا
امام احمد رضا خان کی فقہی بصیرت
امام احمد رضا خان کی محدثانہ عظمت
اصلاح فکر و اعتقاد
جشن میلاد النبی
موئے مبارک
معارف کنزالایمان
مسلم پرسنل لا کا تحفظ
پیغام عمل
امام احمد رضا خان بریلوی اور رد بدعات و منکرات
سواد اعظم
شارح بخاری
تعارف اہلسنت
تعارف الجامعۃ الشرفیہ۔ ( ویکی پیڈیا) - یہ علامہ یسین اختر مصباحی کی کچھ اہم باتیں ہیں اس میں مکمل اور شامل کیا جائےگا
شریک غم
محمد فضل الرحمن برکاتی
مبارک پور