علامہ ضیاء المصطفے گھوسی موقف تاج الشریعہ کے مخالف

علامہ ضیاء المصطفے گھوسوی مؤقف تاج الشریعہ کے مخالف علماۓ میراروڈ کے پاس جواب ہے تو جواب دیں ! علامہ ضیاء المصطفے گھوسیکے متعلق ایک الگ پیغام

ڈاکٹر غلام جابر شمس مصباحی پورنوی بطن پروری کے لئے امام احمدرضا سیمینار و کانفرنس تو کبھی فروغ ملت اسلامیہ کے نام پر عشاق اعلیٰ حضرت و مریدان تاج الشریعہ سے چندہ کرتے رہتے ہیں ۔ لیکن زمین پر اگر آپ ان کے کاموں کا جائزہ لیں تو سواۓ بطن پروری کے آپ کو کچھ حاصل نہیں ہوگا ، شہر میراروڈ میں وہ اس کام میں اکیلا نہیں ہیں بلکہ ان کے بہت سے قریبی دوست و احباب ہیں جو ان کے اس کام کا اٹوٹ حصہ ہیں ۔ سب نے الگ الگ ناموں سے اپنا ذاتی ادارہ ، انجمن ، یتیم خانہ ، اور موصوف خود بھی جلسہ و سیمینار کرتے کرتے قوم کے نام ایک نالج سیٹی کا خواب دیکھ رہے ہیں ، یہ بہت اچھی بات ہے کہ آپ خواب دیکھیں مگر خواب کی تعبیر بھی تو ہونی چاہئیے ، صرف خواب دکھا کر قوم سے لاکھوں کروروں روپے چندہ کرکے ہضم کرلینا یہ انصاف و دیانت کا خون کرنا ہے ۔ یہ ہے علامہ ضیاء المصطفے گھوسی پر اہم مضمون
ان کی اسی عادت قبیحہ کو دیکھتے ہوۓ حضرت سید امین میاں مارہروی ان کی دعوت پر آنے سے صاف منع کرتے ہیں ۔
میراروڈ میں مسلک اعلیٰ حضرت کا کام کرنے والے ان تمام اداروں ، انجمنوں اور تنظیموں کو چاہئیے کہ ” امام احمدرضا تعلیمی کنونشن ” کے نام پر جو پروگرام 13/ نومبر 2022 ء کو منعقد ہونے جارہا ہے اس کی بائیکاٹ کریں کہ وہ خالص امام احمدرضا کی عین فکر کی ترجمانی نہیں ہورہی ہے بلکہ محدث کبیر حضرت علامہ ضیاء المصطفےٰ قادری امجدی گھوسوی ، اشرف الصوفیا حضرت علامہ سید محمد اشرف اشرفی جیلانی ممبئی اور مفسر قرآن حضرت علامہ سید شاہ عبدالجلیل رضوی صاحبان کا چہرہ دکھا کر لوگوں سے موٹی رقم اصولنے کا ایک دھندہ ہے جو وہ برسوں سے کررہے ہیں ۔
علماۓ میراروڈ اگر واقعی مسلک اعلیٰ حضرت کا درد رکھتے ہیں تو مؤقف تاج الشریعہ کا اجرا کرکے دکھائیں وہ یہ کہ مسلک اعلیٰ حضرت کے مطابق ڈاکٹر منہاج القادری ( معاذ اللہ ) کافر ہیں تو اسی حکم کفر کا اعادہ حضرت اشرف الصوفیا سید محمد اشرف اشرفی جیلانی صاحب قبلہ ممبئی ، ریڈینٹ جامع مسجد کے امام حضرت مولانا محمد مثنیٰ اشرفی ، محدث کبیر علامہ ضیاء المصطفےٰ قادری گھوسوی اور حضرت سید عبد الجلیل رضوی ممبئی سے تحریرا حاصل کرکے ” امام احمدرضا تعلیمی کنونشن ” میں اعلان عام کریں چونکہ منہاجیوں کا ایک بڑا طبقہ میراروڈ میں سرگرم عمل ہے جس کی روک تھام کے لئے مسلک اعلیٰ حضرت کے مترجمین آخر کیا کام کررہے ہیں وہ سمجھ میں تو آئے ۔

علامہ ضیاء المصطفے گھوسی

میراروڈ کے بارے میں یہ بات مشہور ہے کہ وہاں جو علما خود کو ترجمان مسلک اعلیٰ حضرت کہتے ہیں ان کا ملنا جلنا منہاجیوں ، الیاسیوں ، مدنیوں ، ہاشمیوں اور دیگر مخالف تاج الشریعہ سے ہے بلکہ بعض ان میں ایسے بھی ہیں جو اعلانیہ ھدیوں کے جامعات میں جاتے ہیں ، ان کی حمایت میں بیان دیتے ہیں ، جلسہ میں ان کی تائید و نصرت کرتے ہیں ، انہیں سنی کہتے ہیں جن کے خلاف آج چودہ برسوں سے محدث کبیر صاحب کے خلفاۓ کرناٹکا آواز بلند کئے ہوۓ ہیں اور میراروڈ کا ایک مولوی بھی ان کے پاس جاکر یہ پوچھنے کی ہمت نہیں کرپاتے ہیں کہ جب ھدیٰ نے آج تک طواغیت اربعہ کی شخصی تکفیر نہیں کی ہیں تو آپ انہیں سنی کیونکر کہتے ہیں ، ان کے پروگرام میں کیوں جاتے ہیں جبکہ یہ صاحب بھی خود کو مسلک اعلیٰ حضرت کا داعی بتاتے ہیں ۔
مالیگاؤں کے دینی پروگرام میں بار بار حضرت محدث کبیر علامہ ضیاء المصطفے گھوسی صاحب کے بارے میں یہ لکھا جاتا ہے کہ آپ کو ساٹھ ہزار صحیح احادیث کریمہ اسناد کے ساتھ یاد ہے جس پر اشرفی علما کی طرف سے بہت مرتبہ دعویٰ بھی کیا جاچکا ہے کہ اگر انہیں ساٹھ ہزار احادیث کریمہ حفظ ہے تو یہ بات محدث کبیر خود ہی اپنی زبان سے کہہ کیوں نہیں دیتے کہ الحمد للہ ! ہمیں ساٹھ ہزار احادیث کریمہ حفظ ہے تاکہ معترضین کو ہمیں جواب دینا آسان ہو اور اگر ساٹھ ہزار احادیث یاد نہیں تو ہمارا محدث کبیر سے مطالبہ ہے کہ آپ کی وجہ سے مسلک اعلیٰ حضرت کی جو بدنامی ہورہی ہے اس کا دفاع اپنی زبان اور اپنے قلم سے کیوں نہیں کردیتے ؟؟؟؟ ۔ کہ ہمیشہ کے لئے اشکال جاتا رہے ۔
مزکورہ بالا ان تمام اشکالات کا جواب دینے کے لئے شہر میراروڈ کا یہ پروگرام کافی موزوں و مناسب ہے کہ یہاں سے مالیگاؤں کی دوری بہت زیادہ بھی نہیں ہے اور دونوں شہروں سے لوگوں کا ہمیشہ آنا جانا بھی لگا رہتا ہے ۔
مزکورہ تمام اشخاص ڈاکٹر طاہرالقادری ، مولانا انتخاب قدیری ، مولانا مدنی میاں ، منانی میاں ، مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ اور مولانا ہاشمی میاں وغیرہ نے جو مسلک اعلیٰ حضرت و مؤقف تاج الشریعہ سے ہٹ کر فتویٰ دی ہیں اس تعلق سے آپ تمام حضرات جو پروگرام میں حاضر ہوں وہ ایک وضاحتی نامہ جاری کریں کہ اہل میراروڈ کا عمل کیا ہونا چاہئیے کہ یہاں سب ، سب کے ساتھ ملتے جلتے ہیں ۔ ورنہ ہماری عوام اہل سنت کو گمراہ کرنا بھی بند کریں ! اور حضرت منانی میاں نے اتحاد اہل سنت کا جو نعرہ دیا ہے ہمیں اس نعرہ کے ساتھ زندہ رہنا چاہئیے یا مؤقف تاج الشریعہ پر عمل پیرا ہوکر اپنی زندگی گزارنا چاہئیے اس کا اعلان بھی اس پروگرام میں ضرور کریں تاکہ اصل صلح کلیوں اور حق پسندوں کے درمیان فرق واضح ہوجاۓ ۔ یہ ہے علامہ ضیاء المصطفے گھوسی

طالب دعا : نعمان رضا مصباحی
پوٹھیا گنج ،کشن گنج ، بہار

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x