عرس اعلی حضرت 2022 میں اتحاد کیوں عرس اعلی حضرت 2022

م دین وسنّیت کـے علمبـردار ہیں یا اغیار کا شکار ؟ عشق و محبّت،عشق محبّت کا نعرہ لگانے والوں کو، عشقِ نفرت کا بخار چڑھ گیـا عرس اعلی حضرت 2022

حباب اہلسنّت(سنّی حنفی مسلک کے علمبردارو _!!
♻️کیا آپ کے دِلوں میں اہلسنت وجماعت کے فروغ دینے کیلیے بھلائی کا ارادہ ہے؟ اگر ہے تو کیا ہمارے آپسی انتشارو تفریق کی وجہ سے ہماری جماعت کو فائدہ حاصل ہے یا ملت پاش پاش ہوکر خسارے کی طرف جا رہی ہے؟ عرس اعلی حضرت 2022
💠سوشل میڈیا کے اس پرفتن دور میں آئے دن علماء دین وسادات عظام کے خلاف مضامین شائع کرنا بعض فتنہ پرور لوگ اپنا پیشہ اور کارثواب سمجھ بیٹھے ہیں۔

عرس اعلی حضرت 2022


♻️کیا آپکو نہیں معلوم کہ جس شخص نے اپنے کسی مسلمان بھائی کے عیب کی پردہ پوشی کی تو اللّٰہ تعالیٰ قیامت کے دن اسکی پردہ پوشی فرمائےگا۔ ( ابن ماجہ )
ایک دوسری روایت میں ہے کہ“جس نے کسی مسلمان بھائی کا پردہ رکھا اللّٰہ تعالیٰ قیامت اور دنیا میں اس کی پردہ پوشی فرمائےگا“ ( مشکوٰةشریف )
♻️ یاد رکھیں اگر حدیث شریف میں عیب پوشی پر دنیا وآخرت کی خوشخبری سنائی گئی ہے تو دوسروں کی عیب جوئی پر سزا بھی سنائی گئی ہے، مزکورہ بالاحدیث شریف کا دوسرا جزو بھی ملاحظہ فرمائیں
✨جس شخص نے اپنے کسی مسلمان بھائی کے عیب کو ظاہرکیا قیامت کےدن اللّٰہ تعالیٰ اس کے عیبوں کو ظاپر کرےگا اور اس کو گھر بیٹھےرسوا کرےگا ( ابن ماجہ )
💧افسوس کہ
عیب جوئی اور کسی کی کمزوری بیان کرنے کامرض صرف عوام تک ہی محدود نہیں ہے، بلکہ یہ مرض خواص میں بھی پایا جانے لگا(الامان والحفیظ)
اپنے کسی مومن بھائ میں جہاں ذرا سی کوئی برائی دیکھی یا سنی تو بغیرسوچے سمجھے اسے پھیلانا شروع کردیں گے۔ اسکے نتائج پہ غور بھی نہیں کرتے،،
جب کہ ہمیں سوچنا چاہیےکہ علماءکبائر کے عیب جوئ کرکے انکے ہمت وجرأت کو پست کرکے ہماری قبیح حرکت کی وجہ سے مسلک وملت کا کتنا بڑا نقصان ہورہا ہے اور مخالفین(بدعقیدہ جماعت)کو تقویت مل رہی ہے۔ 💧 دوستو ! بظاہر اسطرح کی باتیں چھوٹی معلوم ہوتی ہیں لیکن گناہوں کے اعتبار سے یہ بہت بڑی ہیں، وہ لوگ جنکو نہ اللّٰـہ کا خوف نہ آخرت کی فکر نہ قبر وحشر کا خوف حد تو یہ ہے کہ اکرامِ مسلم اور نہ نسبت رسول کا بھی خیال نہیں !
اگر تمہیں سنّی صحیح العقیدہ آل رسول(سید عالمِ دین) ولی ابن ولی سے اسقدر چڑھ کہ نسبت کا بھی خیال نہیں تو، بروزقیامت اگر رسول اللہﷺ نے گریبان پکڑ لیا تو پھر اوندھے مُنھ وصل جہنم کر دییے جاؤگے۔
✨ کیا ہم اپنے بڑوں کے عیبوں کو تلاش کرکے نفرتیں پھیلانے کیلیے دنیاں میں آئے ناکہ
محبّت اور حکمت کے ساتھ لوگوں کو دین و سنّیت کی طرف راغب کرنے کےلیے۔؟
کیا ہم نے کبھی اپنے اعمال پر غور کیا کہ ہماری زبان سے ہمارے کردار سے کتنا گناہ سرزد ہوتا ہے ؟ ہمارے خود کے گھروں کا اپنے اہل وعیال کا دین کے معاملے میں کیا رجھان ہے غور کیا ؟
💠 دوستو ! کیا جماعت میں انتشار پھیلانے سے تفرقہ پیدا کرنے سے لوگ اہلسنّت و جماعت(مسلک اعلی حضرت) کی طرف آئیں گے یا علماء اہلسنت کے لیے انکے دِلوں میں بدگمانی پیدا ہوں گی۔ یا ہماری بھولی بھال عوام ان سے بدظن اعتماد کھوکر غیروں کی جماعت میں جائیں گے جنکے علماء سوشل میڈیا پر میٹھی میٹھی باتیں کر کے عوام کو اپنے عقائد ونظریات کی طرف راغب کرنے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔
💠 آپ ملکی سطح پر دیکھیں تو تبلیغی جماعت والوں نے کتنے بھولے بھالے سنّیوں کو تبلیغی جماعت میں لے جاکر اپنے گروہ میں شامل کرنے میں کافی کامیاب ہو رہے ہیں۔ کتنے ایسے گاؤں,شہر,قصبہ علاقہ ہے جہاں دیوبندیت کا وجود نہیں تھا,لیکن آج وہاں کی سنّی مسجدیں دیوبندی جماعت والوں کے ہاتھ ہوگیا۔ اور وہاں کی عوام اسے کے سانچے میں ڈھل گئ
💠 ایک طرف تو یہ گستاخ جماعت ہمارے سامنے کامیابی کی راہ پر ہے۔
💠دوسری طرف موجودہ وقت میں دشمنان اسلام طاقتیں ہماری شریعت پر انگشت نمائ کررہے ہیں۔کہیں شان رسالت مآبﷺ میں کھل کر گستاخیاں کی جا رہی ہے۔ کہیں مسلمان کے ساتھ ظلم وستم کے پہاڑ ڈھائے جارہے ہیں۔
کہیں مدارس اسلامیہ بند کرایا جا رہا ہے(آسام میں700 مدارس ومکاتب بند کردیا گیا)
کہیں مسلم لڑکیوں کو بیاہ کرکے ارتدار کے دہانے لانے کہ مہیم چلائ جا رہی ہے۔
یہ تمام معاملات ہمارے سامنے ہیں افسوس کہ !
ایسے ماحول میں بھی ہم صرف اس بات کو زیربحث بنائے ہوئے ہیں اور شہزادگان رضویہ و اشرفیہ کے مابین،کافی پرانی باتوں کو پھیلا کر اختلافات کی راہ قائم کرنے کی ناپاک کوشش کر رہے ہیں۔جبکہ سب کا عقیدہ ایک ہے لیکن دونوں خانوادے کے شہزادوں کے مابین بعض مسائل فرعیہ میں علمی اختلاف کے سبب یا تقریر کے درمیان کسی عالم دین سے سبقت لسانی کی وجہ سے کوئ ایسی بات نکل گئی تو اس بات کو پھیلا کر جماعت اہلسنّت میں نفرتوں کا بازار گرم کیا جارہا ہے۔
♻️ اور پھر اس طرح پوری دنیا میں مسلک اعلی حضرت کے ماننے والے خود اپنے ہی مذہب و مسلک کو پوری دنیا کے سامنے بےنقاب کررہے ہیں ، جس سے نوجوان نسل کے علماء عوام متنفر ہو رہے ہیں، کئی اہلسنت کے علماء کو میں ان باتوں سے پریشان ہوکر متنفر ہوتے ہوئے دیکھا ہے
💧 اسی میں عرس اعلی حضرت 2022 کی خبریں دیکھ رہے ہیں کیونکہ یہ سوشل میڈیا کا دور ہے اور آج کا بچہ بچہ سوشل میڈیا یوٹیوب ، فیسبک ، انسٹاگرام ، ٹیوٹر ، وائٹ ساپ وغیرہ سے جڑے ہوئے ہیں
✨اور وہاں اپنے حساب سے مولوی سرچ کرکے انہیں سن رہے ہیں تو ظاہر سی بات ہے جو قوم سوشل میڈیا پر کام کرے گی لوگ انہیں کے فالورز ہوں گے، اور پھر ہم کہتے ہیں کہ ہماری قوم بہک رہی ہے۔ عرس اعلی حضرت 2022
💠 ہم آپس میں اسقدر نفرتوں کا شکار ہوگیے کہ کسی کی نسبت کا بھی ہمیں خیال نہیں آتا ! کیا اس طرح کی نفرتیں ہمارے پچھلے اکابرین کے دور میں بھی تھا؟ ہرگز نہیں ! بلکہ حضور مفتی اعظم ہند بریلوی اور حضور محدث اعظم کچھوچھوی کا تو وہ دَور تھا
کہ دونوں ایک دوسرے کے یہاں خصوصی طور پر ملاقات کیلیے آنا جانا کرتے تھے۔
💧ان حضرات کے وصال کے بعد تاج الشریعہ علامہ اختر رضا خان ازہری علیہ الرحمہ ادھر سے شیخ الاسلام علامہ سید مدنی میاں مدظلہ العالی کا جب دور آیا اور دونوں جب مسند افتاء پر بیٹھے تو بعض مسائل فرعیہ میں دونوں حضرات کے مابین اختلاف کی وجہ سے تحریری خط وکتابت کے ذریعے بحث ہوئ۔ وہ اختلاف نفرت میں تبدیل ہوگئی۔ عرس اعلی حضرت 2022 میں دیکھیں
👈 اور قارئین ! غور کریں کہ ایک طرف نواسہ مفتی اعظم ہند ہیں دوسری طرف شہزادہ محدث اعظم ہند ہیں
✨تو یاد رہے کہ بعض چیزیں انسانی فطرت میں داخل ہے, اور یہی ہوا کہ دونوں حضرات( حضور تاج الشریعہ علیہ الرحمہ وحضور شیخ الاسلام مدظلہ العالی) ایک دوسرے سے ملاقات کیلئے جانا خود کو گراں سمجھنے لگے۔کہ ہم مفتئ اعظم ہند کے نواسے ہیں تو ہم محدث اعظم ہند کے بیٹے ہیں۔(یعنی ہم کیوں جائیں انکے یہاں پر) العاقل تکفیہ الاشارة
🌷 معززین ! ان تمام باتوں کو بالاطاق رکھکر ایک دوسرے کیلیے کشادہ دل بنیں۔ کیا ہم دور حاضر کو دیکھتے ہوئے قدم بقدم ہوجائیں تو یہ ہماری جماعت کیلیے باعث مسرت نہیں ہوگی ؟
اللّٰہ تبارک وتعالی اپنے محبوب مکرّم صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقہ و توسّل سے ہم سبھی مسلمانوں کو عیب جوئ گستاخی بےادبی ان امور قبیحہ سے بچاکر دین وسنّیت کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے آمین بجاہ النّبی الامین عرس اعلی حضرت 2022 میں اتفاق واتحاد عطا فرمائے

5 1 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
1 Comment
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments
Manzar khan
Manzar khan
1 year ago

ما شاء اللہ پڑھ کر بہت خوشی ہوئی یہ اللہ کا شکر ہے

1
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x