تجدیدِ روحانیت صوفی اور عوامی نظریات صوفی کون ہوتا ہے اس مضمون کو پڑھ کر جان لیں گے
دورِ قدیم سے علمائے کرام کی ایک بڑی اکثریت خانقاہوں سے منسلک رہی ہے اور فی زمانہ بھی یہی مشاہدات ہیں جس سے انکار نہیں کیا جاسکتا لیکن دورِ قدیم کے تقابل میں خانقاہی پسِ منظر کو لیکر بعض علماء وہ ہیں جو کسی حد تک اظہارِ کراہت رکھتے ہیں اور اکثریت پھر وہی ناقابل فہم رسوم کے دلداہ کی نظر آتی ہے میں کہتا ہوں کہ آخر وہ خانقاہی پسِ منظر کیا تھا جو بیک وقت میں صوفی خالی صوفی نہیں بلکہ صوفی،
صوفی کون ہوتا ہے
قاری بھی
صوفی عالمِ بینظیر
صوفی قاضی
صوفی غازی
صوفی مجاہد
صوفی خلیفئہ شہر و ملک
صوفی میدان میں
صوفی فقیہ ملت
صوفی ادیبِ کامل
صوفی امام الآئمہ
صوفی مجدد دوراں
صوفی قاضیِ شرع
صوفی امام المنطق
صوفی منجم اعظم
صوفی مفتیِ اعظم
صوفی خطیبِ باکمال
صوفی مصنفِ کتبِ کثیرہ صوفی کون ہوتا ہے
لیکن آج کا صوفی مجھے، سکوت ہے محافلِ سماع پر اگر قائل گروہ کے اقوال پر عامل ہوں، لیکن یہ بھی کیا کہ عوام صرف اور صرف رقص و سرور والوں ہی کو صوفی گرداننے لگے پھر آج کے صوفی کے سرور پر بھی فقیر کو کلام ہے جو پھر سہی
یہ سراسر نسلِ نو اور آنے والی نسلوں کے ساتھ دھوکہ دہی اور فراڈ ہے آخر کیوں نہیں سمجھتی عوام کیا ہوگیا ہے مبصرانِ شخصیات کو کیا اس بات کے منتظر ہیں کہ کل کوئی ہماری اولاد کا درویش کے نام پر مال متاع سلب کرلے کیسی چشم پوشی، کس حد تک یا یہ خوف ستارہا ہے کہ میرا پیر خانہ بدنام نہ ہوجائے
افسوس کہ چند سکوں کی خاطر ہم نقیب و خطیب نیز قلم کار نسل نو اور اپنی آنے والی نسلوں کو ایسے قزاقوں کے سپرد کررہے ہیں جس کی بھرپائی نجانے کب ہوگی
کیا ہم یہی چاہتے ہیں کہ بس اک نرے رقاص کو ہی ہماری نسل اپنا مرشد و رہبر تسلیم کرلے ؟؟
اپنے قلم تھامو اپنی زبانوں پر قفلِ احتیاط لگالو اپنے خطبوں میں عارفین کی تعریفِ منیر پیش کرو تاکہ اولاد کے مستقبل کا جاہل نچیڑوں سے تحفظ رہے
کیا یہ رقعہ ضروری نہیں سمجھتے پھر بتاؤ کہ کس صدی میں ہم خانقاہوں سے مربوط نہ رہے ہیں کیا ہم یہ توقع رکھتے ہیں کہ ہماری اولادیں محفوظ رہیں گے
خانقاہوں پر کلام کیوں
تو سنو خانقاہوں سے منسلک علماء اور علماء سے منسلک عوام؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
مستحقِ خلافت کو خلافت دینے والو نادِ علی یاد رہی تمہیں نادِ علی کا پسِ منظر یاد کیوں نہیں ناد علی کا مکمل عمل تلوار سے مربوط ہے لہذا لازم ہیکہ سالک کو تسبیح کے ساتھ چاندی کی چھوٹی تلوار بھی مرحمت کی جائے فقیر کہتا ہے یہ ضروری ہے ہاں ہاں ضروری ہے اس لیے کہ سارے جن بھوت کے اتار تسبیح ہی سے مربوط نہیں بلکہ کہیں تلوار کی ضرورت بھی پڑتی ہے پھر جن کو تسبیح پر دسترس ہوتی تھی کہ تلوار کی حاجت نہ ہو پھر بھی بشانِ عاملیت وہ اپنے پاس تلوار رکھتے تھے صوفی کون ہوتا ہے اس سے تو سمجھ گئے ہوں گے
(ہر سُنّی صحیح العقیدہ مسلمان واجب الاحترام ہے)
خانقاہِ عشقیہ روحانیہ
سید مظفرحسین فدائی
عشقیؔ رامپوری
23 نومبر 2022