صدیق اکبر کی شان احادیث کی روشنی میں

شانِ صدیق اکبر رضی اللّٰه عنہ از احادیثِ نبویہ ﷺ🌹 یہ احادیث پاک صدیق اکبر کی شان کو بالکل عیاں کردےگی جس سے شانابوبکر جاننے میں مدد ملےگی

◾حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا اے ابوبکر ! بے شک میری اُمّت میں سے تم پہلے شخص ہو جو جنّت میں داخل ہو گے۔(سنن ابوداؤد ، حدیث: 4652)

صدیق اکبر کی شان

◾حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا جس قوم میں ابوبکر موجود ہوں تو ان کے لئے مناسِب نہیں کہ کوئی اور ان کی امامت کرے۔
(ترمذی شریف ، حد یث: 3693)

◾حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا (اے ابوبکر!) تم آگ سے اللہ تعالٰی کے آزاد کردہ ہو۔
(ترمذی شریف ، حدیث:3699)

◾ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا مجھے کسی کے مال نے وہ نفع نہ دیا جو ابو بکر کے مال نے دیا۔
(سنن ابن ماجہ ،حدیث:94)

◾حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا (اے ابوبکر!) تم میرے حوضِ کوثر اور غار کے ساتھی ہو۔
(ترمذی شریف ، حدیث: 3690)

◾حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا اگر میں کسی کو خلیل بناتا تو ابوبکر کو بناتا لیکن وہ میرا بھائی اور دوست ہے۔
(صحیح مسلم ، حدیث: 6172)

◾حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا ہم نے ابوبکر کے سوا سب کے احسانات کا بدلہ دے دیا ہے البتّہ ان کے احسانات کا بدلہ اللہ کریم قیامت کے دن خود عطا فرمائے گا۔ یہ صدیق اکبر کی شان
(ترمذی شریف ، حدیث:3681)

◾حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا بے شک تمام لوگوں سے بڑھ کر اپنی جان و مال سے میرے ساتھ حسنِ سلوک ابوبکر نے کیا ہے۔
(ترمذی شریف ، حدیث: 3680)

◾حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا جسے دوزخ سے آزاد شخص کو دیکھنا ہو وہ ابوبکر کو دیکھ لے۔
(معجم اوسط، 6/456 ،حدیث: 9384)

◾حضرت سیِّدَتُنا عائشہ صِدّیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے بارگاہِ رسالت میں سوال عرض کیا کہ کیا کسی کی نیکیاں آسمان کے تاروں کے برابر ہیں؟ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا ہاں! عمر (کی نیکیاں آسمان کے تاروں کے برابر ہیں)۔ انہوں نے دوبارہ عرض کی صدیق اکبر کی شان دیکھیں: حضرت ابوبکر کی نیکیوں کا کیا حال ہے؟ سرکارِ نامدار صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: عمر کی تمام نیکیاں ابوبکر کی نیکیوں میں سے ایک نیکی کی مثل ہیں۔
(مشکوٰۃ ، حدیث: 6068)

◾بارگاہِ رسالت میں عرض کی گئی:لوگوں میں سے آپ کو زیادہ محبوب کون ہے؟ فرمایا:عائشہ۔ دوبارہ عرض کی گئی: مَردوں میں سے کون؟ ارشاد فرمایا ان کے والد (یعنی ابوبکر صدّیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ)۔
(بخاری شریف ، حدیث:3662)

◾حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے ایک مرتبہ حاضرین سے روزہ ،نمازِ جنازہ ، مسکین کو کھانا کھلانے اور مریض کی عِیادت سے متعلّق سوال کیا کہ آج کس نے یہ اعمال کئے ہیں؟ حضرت صدّیقِ اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہر مرتبہ عرض کرتے رہے کہ میں نے یہ عمل کیا ہے۔ سرکارِ مدینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:یہ تمام اوصاف فقط اُسی شخص میں جمع ہوں گے جو جنّتی ہوگا۔ یہ ہے صدیق اکبر کی شان
(صحیح مسلم ، حدیث: 2374)

◾حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا روزِ قیامت عرشِ اعظم کے سامنے ایک ممبر میرے لیے بنا ہوگا اور ایک حضرت ابراہیم علیہ السلام کے لیے اور دونوں کے درمیان ایک کُرسی ہوگی اُس پر ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ بیٹھیں گے اور اللہ کی طرف سے ایک منادی بولے گا
صدیق تمہاری کیا عَظَمَتْ ہے تم حبیب و خلیل کے درمیان بیٹھے ہو
(الریاض النضرہ : جلد : 1 ص : 320, 321)

صدیق اکبر کی شان بروز قیامت

◾حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا اے ابوبکر! روزِ قیامت اللہ تعالٰی لوگوں پر عام تجَلِّی ڈالے گا اور تجھ پر خصوصی تجَلِّی پڑے گی(یعنی لوگوں پر عام نظرِ رحمت فرمائے گا اور اے ابوبکر! تجھ پر خاص نظرِ رحمت فرمائے گا)
(الریاض النضرہ : جلد : 1 ص : 322)

اتنی عبارتوں سے معلوم ہوگیا ہے کہ صدیق اکبر کی شان کتنی عظیم ہے اللہ تعالی ہم لوگوں کو سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے

حضرت ابوبکر صدیق کے عرس پر لاکھوں کا عظیم ترین تحفہ

عرس ابوبکر کے سنہرے موقع پرعلما اور طلبہ کے لئے راحت بھری خبر
اردو کی دنیا میں اب تک جتنی بھی مشہور و مقبول حضرت ابوبکر کے متعلق علما نے کتابیں لکھی ہیں ان تمام کتب (80 سے زائد ) کو ” سب کتب ٹیم ” نے اسلامی دنیا کی عظیم ترین لائبریری یعنی “سب کتب” ایپ میں ڈال دیا ہے
صدیق اکبر کے متعلق کسی بھی طرح کی جانکاری کے لیے اتنی کتابیں کافی ہیں وہ بھی بغیر ڈاؤنلوڈ کیے بآسانی پڑھ سکتے ہیں لنک پر کلک کرکے ضرور ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے نیچے لنک پر کلک کریں

نوٹ
اس ایپ میں لاکھوں اسلامی کتابیں بالکل مفت میں پڑھ سکیں گے ابھی شروعاتی مرحلے میں ہے ابھی فقہ کی عربی تمام کتب اور 15 سے زائد 2023 کی جنتری اور کلینڈر ڈالی جاچکی ہیں کام بہت تیزی سے چل رہا ہے آپ ہماری مدد اس مسرور کن پیغام کو شیئر کرکے ہماری حوصلہ افزائی کر سکتے ہیں تاکہ

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x