صدیق اکبر کی زندگی کا مقصد ذات مصطفیٰ حضرت صدیق اکبر رضی ﷲ عنہ کی زندگی کا خلاصہ کیا جائے تو وہ خوشنودی مصطفیٰ ﷺ بنتی ہے ہر لمحہ ذات محبوب خدا اولیں ترجیح رہی کہ اظہار اسلام کے وقت کفار نے زد و کوب کیا لیکن ہوش آتے ہی بس ایک جملہ زبان پر تھا “میرے سرکار کیسے ہیں”
ہجرت کے وقت اونٹ بارگاہ اقدس ﷺ میں پیش کرکے عرض کی ” آقا قبول کیجیے آپ کے لئے ہی تیار کیے ہیں”
دوران سفر پروانے کی طرح آقائے دو جہاں صلی ﷲ علیہ وسلم کے گرد گھومتے ہیں کہ کوئی موذی تکلیف نہ پہنچا دے برسوں بند غار میں پہلے خود داخل ہوتے ہیں کہ اگر کوئی تکلیف پہنچے تو صدیق اکبر کو پہنچے
مدینے میں سکونت کے دوران ذات مصطفیٰ ﷺ عقیدت کا کعبہ بنی رہی کہ جب کبھی اپنی خواہش کا اظہار کیا تو کہا رخ مصطفیٰ ﷺ ہو اور ابو بکر کی آنکھیں ہوں کہ جمال یار کو تکتی رہیں،بیٹی میری ہو میرے محبوب کی زوجہ بنے اور مال میرا ہو خرچ مدینے کے چاند پر کروں
غزوہ تبوک کے موقع پر سب مال لیکر بارگاہ رسالت ﷺ میں حاضر ہوجاتے ہیں استفسار پر عرض گزار ہوئے میرے کریم آقا ﷺ میں گھر والوں کے لیے الله اور اس کا رسول چھوڑ آیا ہوں
حضرت ابوبکر صدیق کے عرس پر لاکھوں کا عظیم ترین تحفہ
آقا کریمﷺ کا وصال ہوتا ہے تو فراق مصطفی میں جسم پگھلتا رہتا ہے کہ صرف ہڈیاں رہ جاتی ہیں اور اسی میں وصال ہوجاتا ہے اور بوقت وصال بھی محبوب خدا صلی ﷲ علیہ وسلم کے آستانے مبارک کے سامنے جنازہ رکھ دینے کی وصیت فرمائی کہ کہنا “یا رسول ﷲ ﷺ آپ کا غلام ابوبکر صدیق رضی ﷲ عنہ حاضر ہے قبول فرمالیجیے”
آپ کی زندگی کے آغاز سے اختتام پر ذات مصطفیٰ ﷺ ہی اولیں ترجیح رہی پھر انعام یہ ملا کہ” ادخلوا الحبیب الی الحبیب” کا مژدہ ملا
یار کو یار سے ملا دو
تاصبح قیامت پہلوئے سرکار میں استراحت فرمارہے ہیں اور روز قیامت معیت سرکار میں سوئے حشر چلیں گے
جنت میں انبیاء کرام کے درجے کے بعد صدیق اکبر رضی ﷲ عنہ سکونت پذیر ہوں گے کہ نبوت کے بعد صدیقیت کا درجہ ہے اور پھر آپ تو تمام صدیقوں سے صدیق اکبر ہیں۔ صدیق اکبر کی زندگی کا مقصد تو آپ کو سمجھ میں آگیا ہوگا
✍️ محمد ساجد مدنی
14جنوری 2023 بروز ہفتہ
حضرت ابوبکر صدیق کے عرس پر لاکھوں کا عظیم ترین تحفہ
عرس ابوبکر کے سنہرے موقع پرعلما اور طلبہ کے لئے راحت بھری خبر
اردو کی دنیا میں اب تک جتنی بھی مشہور و مقبول حضرت ابوبکر کے متعلق علما نے کتابیں لکھی ہیں ان تمام کتب (80 سے زائد ) کو ” سب کتب ٹیم ” نے اسلامی دنیا کی عظیم ترین لائبریری یعنی “سب کتب” ایپ میں ڈال دیا ہے
صدیق اکبر کے متعلق کسی بھی طرح کی جانکاری کے لیے اتنی کتابیں کافی ہیں وہ بھی بغیر ڈاؤنلوڈ کیے بآسانی پڑھ سکتے ہیں لنک پر کلک کرکے ضرور ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے نیچے لنک پر کلک کریں
نوٹ
اس ایپ میں لاکھوں اسلامی کتابیں بالکل مفت میں پڑھ سکیں گے ابھی شروعاتی مرحلے میں ہے ابھی فقہ کی عربی تمام کتب اور 15 سے زائد 2023 کی جنتری اور کلینڈر ڈالی جاچکی ہیں کام بہت تیزی سے چل رہا ہے آپ ہماری مدد اس مسرور کن پیغام کو شیئر کرکے ہماری حوصلہ افزائی کر سکتے ہیں تاکہ