شعبان المعظم کی پہلی رات ﮐﮯ اعمال اور شعبان کے ضروری اعمال
ﮐﺘﺎﺏ ﺍﻗﺒﺎﻝ ﻣﯿﮞ ﺷﻌﺒﺎﻥ ﮐﯽ ﭘﮩﻠﯽ ﺭﺍﺕ ﻣﯿﮟ ﭘﮍﮬﯽ ﺟﺎﻧﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﮐﺎﻓﯽ ﻧﻤﺎﺯﻭﮞ ﮐﺎ ﺫﮐﺮ ﮨﻮﺍ ﮨﮯ ، ﺍﻥ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ کچھ درج ذیل ہیں –
1- ماہ شعبان المعظم کی پہلی تین راتوں کی نماز اور فضیلت
رسول خدا محمد مصطفی ص نے فرمایا کہ شعبان کے پہلے 3 دن روزہ رکھے اور رات کو 2 رکعت نماز پڑھے جسکی ہر رکعت میں 11 مرتبہ سورہ قل ھو واللہ احد پڑھے – اللہ تعالی اس نماز کے پڑھنے والے کو اھل آسمان و زمین کے شر اور ظالم بادشاہ کے شر سے محفوظ رکھے گا – ستر ہزار گناہ کبیرہ معاف کر دے گا اور عذاب قبر سے محفوظ رکھے گا – ﺍﻹﻗﺒﺎﻝ ﺹ 683
2- 12 ﺭﮐﻌﺖ ﻧﻤﺎﺯ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺟﺲ ﮐﯽ ﮨﺮ ﺭﮐﻌﺖ ﻣﯿﮟ ﺳﻮﺭﮦ ﺣﻤﺪ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ 15 ﻣﺮﺗﺒﮧ ﺳﻮﺭﮦ ﻗﻞ ﻫﻮ ﺍﻟﻠﻪ ﺍﺣﺪ پڑھیں ۔اس نماز کے پڑھنے والے کو اللہ تعالیٰ 12 ہزار شہداء کا ثواب ، 12 سال کی عبادت کا ثواب اور اسکے گناہ ایسے معاف کردیگا جیسے وہ آج اپنی ماں کے پیٹ سے پیدا ہوا ہے اور اسے ہر آیت کے بدلے جنت میں ایک محل عطا کریگا –
3- دو رکعت نماز پڑھیں جسکی ہر رکعت میں الحمد کے بعد 30 مرتبہ سورہ قل ھو واللہ احد پڑھیں- نماز کے سلام کے بعد یہ پڑھیں ﺍﻟﻠَّﻬُﻢَّ ﻫَﺬَﺍ ﻋَﻬْﺪِﻱ ﻋِﻨْﺪَﻙَ ﺇِﻟَﻰ ﻳَﻮْﻡِ ﺍﻟْﻘِﻴَﺎﻣَﺔِ
اس نماز کے پڑھنے والے کو اللہ تعالی شیطان کے شر سے محفوظ اور صدیقین کی عبادت کا ثواب عطا فرمائے گا –
4- 100 رکعت ﻧﻤﺎﺯ ﺟﺲ ﮐﯽ ﮨﺮ رکعت ﻣﯿﮟ ﺍﻟﺤﻤﺪ کے بعد ﺍﯾﮏ مرتبہ ﺳﻮﺭہ قل ھو واللہ احد ﭘﮍﮬﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﻧﻤﺎﺯ ﺳﮯ ﻓﺎﺭﻍ ﮨﻮﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ 50 مرتبہ ﺳﻮﺭہ قل ھو واللہ احد ﭘﮍﮬﯿﮟ.
ﮐﺘﺎﺏ ﺍﻗﺒﺎﻝ ص 683
ﻣﺎﮦ ﺷﻌﺒﺎﻥ ﮐﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﺩﻥ ﮐﺎ ﺭﻭﺯﮦ ﺭﮐﮭﻨﮯ ﮐﯽ ﺑﮍﯼ ﻓﻀﯿﻠﺖ ﮨﮯ۔ ﺍﻭﺭ ﺍﻣﺎﻡ ﺟﻌﻔﺮ ﺻﺎﺩﻕ ع ﺳﮯ ﺭﻭﺍﯾﺖ ﮨﻮﺋﯽ ﮨﮯ ﮐﮧ ﯾﮑﻢ ﺷﻌﺒﺎﻥ ﮐﺎ ﺭﻭﺯﮦ ﺭﮐﮭﻨﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺟﻨﺖ ﻭﺍﺟﺐ ﮨﻮ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ ۔ ﺳﯿﺪ ﺍﺑﻦ ﻃﺎﺅﺱ ﻧﮯ ﺭﺳﻮﻝ ﺍﻟﻠﮧ ﺳﮯ ﻧﻘﻞ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺷﻌﺒﺎﻥ ﮐﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﺗﯿﻦ ﺩﻥ ﮐﺎ ﺭﻭﺯﮦ ﺭﮐﮭﻨﮯ ﺍﻭﺭ ﭘﮩﻠﯽ ﺗﯿﻦ ﺭﺍﺗﻮﮞ ﻣﯿﮟ 2 ﺭﮐﻌﺖ ﻧﻤﺎﺯ ﭘﮍﮬﻨﮯ ﮐﺎ ﺛﻮﺍﺏ ﺑﮩﺖ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﮨﮯ ، ﺍﺱ ﻧﻤﺎﺯ ﮐﯽ ﮨﺮ ﺭﮐﻌﺖ ﻣﯿﮟ ﺳﻮﺭﮦ ﺣﻤﺪ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ 11 ﻣﺮﺗﺒﮧ ﺳﻮﺭہ قل ھو واللہ احد ﭘﮍﮬﮯ
ﺍﮨﻞ ﺍﺳﻼﻡ ﮐﻮ ﺑﺎﻧﯽ ﺍﺳﻼﻡ ﺭﺳﻮﻝ ﺧﺪﺍ صﮐﺎ ﻣﮩﯿﻨﮧﺍﻭﺭ مومنین ﮐﻮ ﮐﺮبلا ﮐﮯ ﺗﺎﺭﻭﮞ ﮐﺎ ﺯﻣﯿﻦ ﭘﺮ ﻧﺰﻭﻝ ﮐﺎ ﻣﮩﯿﻨﮧ ﺷﻌﺒﺎﻥ ﻣﺒﺎﺭﮎ ﮨﻮ