شعبان پر اشعار جو ہنگامہ برپا کردے

اس شعبان پر اشعار کے حسین گلدستہ ضرور پڑھیں اور دل ودماغ کو معطر کریں اس سے قبل شب برات کے پربہار موقع پر کچھ چننددہ اور انمول مضامین کو لکھ دیا گیا ہے اس کو بھی پڑھیں

فضا اک بار پھر ابْرِ کرم سے پُر معطّر ہے
حصولِ رحمتِ رب کا حسیں موقع میسر ہے

گناہوں سےہوں نادم اورتائب ہوں معاصی سے
کسی کو کیا خبر یہ “شب” بھلا پھرکب مقدّر ہے

زمانے کی وہ نظروں میں٬ سراپا فخرکیوں نہ ہو
کہ جس کا دل خدا کی یاد سے ہردم منوّر ہے

اُٹھاکر ہاتھ تُم دیکھوں ، وہ برلائے مرادیں سب
یہ شعبان المعظّم میں٬ کرم رب کا سبھی پر ہے

بروزِ حشر گر چاہو , رسولِ پاک کی صحبت
تو تھامو آپؐ کی سنّت, اسی میں فوز مضمر ہے

نہ ہو کیونکر مبارکباد کا حقدار وہ جو کہ
ہوا اور خواہشوں میں بھی جسد جس کا مطہرہے

سمیع اللّٰه..! تو ,,لاتقنطوا,, کو بھول مت جانا
کہ ہرجا رب کی رحمت کا٬ سدا بہتا سمندر ہے

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x