یکم ربیع الاول: شب ہجرت اور حضرت علی(ع) کا تلواروں تلے بستر رسول پر سونا* یہ کسی اونچی شان سے کم نہیں کیوں کہ شب ہجرت اور حضرت علی کا آرام فرمانا یہ قوت ایمان کی نشانی ہے اور کچھ نہیں
رسول خدا کا حضرت علی کو سلانا
جب رسول خدا(ص) کو وحی کے ذریعے اس بات کا علم ہوا کہ قریش کے قبائل قتل کی سازش پر معاہدہ کر چکے ہیں تو اس وقت رسول خدا(ص) نے اپنے سب سے زیادہ قابل اعتماد، سب سے قریبی، راہ خدا میں سب سے زیادہ امتحانوں سے گزرنے والے اور خدا کی اطاعت پر فورا سر تسلیم خم کرنے والے نوجوان علی بن ابی طالب(ع) کو بلاکر فرمایا: شب ہجرت اور حضرت علی کو فرمایا
(يا علي، إنّ الروح هبط عليّ بهذه الآية آنفا، يخبرني أنّ قريشا اجتمعوا على المكر بي وقتلي، وأنّه أوحى إليّ ربّي عزّ وجل أن أهجر دار قومي، وأن أنطلق إلى غار ثور تحت ليلتي، وأنّه أمرني أن آمرك بالمبيت على مضجعي، ليُخفى بمبيتك عليه أثري، فما أنت قائل وصانع)؟ فقال علي: (أو تَسلمَنَّ بمبيتي هناك يا نبي الله)؟ قال: (نعم)، فتبسم علي ضاحكاً، وأهوى إلى الأرض ساجداً، شكراً بما أنبأه رسول الله من سلامته …)
الأمالي: ص465.
اے علی ابھی جبرائیل میرے پاس یہ آیت لے کر آیا ہے {وَإِذْ يَمْكُرُ بِكَ الَّذِينَ كَفَرُواْ لِيُثْبِتُوكَ أَوْ يَقْتُلُوكَ أَوْ يُخْرِجُوكَ وَيَمْكُرُونَ وَيَمْكُرُ اللّهُ وَاللّهُ خَيْرُ الْمَاكِرِينَ} اور اس نے مجھے بتایا ہے کہ قریش نے میرے ساتھ دغہ بازی اور میرے قتل کا فیصلہ کیا ہے اور میرے پروردگار نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں اپنے مسکن کو چھوڑ دوں اور آج ہی رات غار ثور میں چلا جاؤں اور اسی طرح خدا نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں تمہیں اپنے بستر پر رات کو سونے کا حکم دوں تا کہ تمہارے اس بستر پر سونے سے میں پوشیدہ رہوں ،اب تم بتاؤ کہ تمہارا اس بارے میں کیا ارادہ ہے ؟
تو حضرت علی (ع) نے فرمایا: شب ہجرت اور حضرت علی کا فرمان
اے اللہ کے رسول!کیا آپ کے بستر پر میرے سونے سے آپ کی جان محفوظ ہوجائے گی
تو رسول خدا(ص) نے فرمایا: ہاں اس طرح سے میری جان بچ جائے گی ۔
جب حضرت علی(ع) نے رسول خدا(ص) کی یہ بات سنی تو مسکرائے اور اس خوشی میں کہ رسول خدا (ص) کی جان بچ جائے گی شکر کے طور پر زمین پہ سجدہ ریز ہو گئے۔
اس کے بعد حضرت علی(ع) کے حق میں یہ آیت نازل ہوئی:
{وَمِنَ النَّاسِ مَن يَشْرِي نَفْسَهُ ابْتِغَاء مَرْضَاتِ اللّهِ وَاللّهُ رَؤُوفٌ بِالْعِبَادِ}
البقرة: 207.
ترجمہ: اور لوگوں میں ایک شخص ایسا ہے کہ جو خدا کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے اپنی جان بیچ ڈالتا ہے اور خدا بندوں بہت مہربان ہے۔
ایک روایت میں ہے کہ رسول خدا(ص) نے حضرت علی(ع) سے فرمایا: شب ہجرت اور حضرت علی پر
(نَم على فراشي واتشح ببردي الحضرمي الأخضر فنم فيه فإنه لا يخلص إليك شيء تكرهه منهم)
تاريخ الطبري: ج2، ص 99،
السيرة النبويّة لابن هشام: ج2، ص333.
میرے بستر پر سوجاؤ اور میری سبز حضرمی چار اوڑھ لو اور جس چیز کو دشمنوں سے تم ناپسند کرتے ہو وہ تم تک نہ پہنچے گی۔
رسول خدا(ص) نے حضرت علی (ع)کورسول و رسالت کے قتل کے لئے تیاربے نیام تلواروں کی دھاروں کے سامنے اپنے آپ کو پیش کرنے کے لئے کہا اور حضرت علی(ع) نے اس امتحان کو باخوشی قبول کیا، رسول خدا(ص) کے بستر پر خدا کی اطاعت و فرمانبرداری کرتے ہوئے سو گئے اور رسول و رسالت کی حفاظت کے لیے خود کو پیش کر دیا۔ اپنی زندگی کو قربانی کے لیے پیش کردینے سے بڑھ کر کوئی ایسا درجہ نہیں ہے کہ جسے کوئی صابر حاصل کرسکتا ہے ،یا جسے کوئی طالب پا سکتا ہے یا جس تک کوئی سخی اپنی سخاوت سے پہنچ سکتا ہے ۔
رسول خدا(ص) نے شب ہجرت فقط حضرت علی(ع) کو اپنے بستر پر سونے کا اس لیے حکم دیا تھا کیونکہ رسول خدا (ص) باخوبی جانتے تھے کہ اس امتحان اور اس مرتبہ کی اہلیت فقط اور فقط حضرت علی(ع) میں ہی ہے۔
علماء کہتے ہیں: شب ہجرت اور حضرت علی پر
إنّ فضيلة أمير المؤمنين(ع) تلك الليلة، لا نعلم أحداً من البشر نال مِثلَها، فإنّه ما تلكّأ ولا تَتعْتَع، ولا تغيّر لونه ولا اضطربت أعضاؤه. ولا يصبر على ثقل هذه المحنة أو يتقدّم نحو هذا الموقف إلاّ مَن خصّه الله تعالى بالصبر على مشقّة ذلك والفوز بفضليته، وله من جنس ذلك أفعالٌ كثيرة.
شرح نهج البلاغة لابن أبي الحديد: ج13، ص258-261.
حضرت علی(ع) نے شب ہجرت جس فضیلت کو حاصل کیا ہے ایسی فضیلت آج تک کسی انسان کو حاصل نہیں ہوئی ہے حضرت علی(ع) نے اس حکم کے ملنے کے بعد نہ تو تردد و سستی کا مظاہرہ کیا، نہ ہی خوف و قلق کا شکار ہوئے، نہ ان کا رنگ متغیر ہوا اور نہ ان کے اعضاء و جوارح میں اضطراب پیدا ہوا۔ اس امتحان کے بوجھ تلے وہی صبر کرسکتا ہے اور خود کو عمل کے لیے فقط وہی پیش کرسکتا ہے جس کو اللہ تعالی نے اس مشقت پر صبر کرنے اور اس فضیلت کو حاصل کرنے کے لیے مختص ہے شب ہجرت اور حضرت علی یہ ہے شان مولی علی