شاعر و شاعرہ کی آنکھ مچولی مزے دار اشعار

اس شاعری بھری زمانے میں شاعر و شاعرہ پر ایک زبردست مضمون جس کو پڑھنے کے عد ددل و ودماغ معططر ہوجائےگا امام المتغزلین استاد قمر جلالوی صاحب اور ملکۂ متغزلین شاعرہ وحیدہ نسیم صاحبہ دونوں ہم عصر اور دورِ غیر منقسم ہند کے مشہور شاعر و شاعرہ گزرے ہیں۔

شاعر و شاعرہ

وحیدہ نسیم صاحبہ نہایت ہی خوبرو جسامت وقدامت کے پیکر تھیں ۔فراخی وسرمہ گیں آنکھیں جیسے کشمیری چھیل میں صبح صادق کی بکھیرتیوح سورج کی روشنی کی اولین بہاریں جس میں ڈوب کر ہر کوئی نظارۂ صبح بنارس دھام کرنا چاہے۔


کمال حسن وجمال کے باوجود سراپا حیا وعفت،اور نزاکت وشرافت کے مجسمہ تھیں کیا مجال کہ کوئی سر پھرا غمازی وعاشقی کے جال میں پھانس لے۔

حتیٰ کہ شاعر مذکور کو بھی کھاتے میں نہیں لاتی اور اپنے سے کمتر سمجھتی تھیں ۔البتہ کسی مشاعرہ میں وحیدہ نسیم صاحبہ ، قمر جلالوی صاحب سے کہنے لگی کہ اگر آپ دو مصرعے میں اہل محفل کو خوش کر دیں تو میں مان جاؤں گی خیر شاعرہ صاحبہ کی شباب و بل کھاتی جوانی کس بات کے قائل ہو نگی اس راز کو افشاں نہ کرتے ہوئے میں فیصلہ ذوق قارئیں پر چھوڑ تاہوں۔

بہر کیف قمر جلالوی صاحب اٹھے اور اہل محفل سے مخاطب ہوکر کہا کہ میرے عزیزوں آج میں صرف دو لائن پڑھوں گا اور باقی تقدیر کے فیصلے آپ لوگوں کے ہاتھوں میں ہوگا۔یہ کہہ کر گویا ہوے۔

کہ
بچھتا تا ہوں نبض دکھا کر حکیم کو

یہ کہہ کر خاموش ہوگیے اتنے میں اہل محفل نے آوازیں بلند کیں کہ مصرعۂ ثانی ارشاد فرمائیں ۔کہا ٹھیک ہے ذرا غور سے سنیے گا ۔

بچھتا تا ہوں نبض دکھا کر حکیم کو
نسخے میں لکھ دیاہے وحیدہ نسیم کو

پھر تو سامعین آپے سے باہر ہوگیے اور منٹوں تالیاں بجتی رہیں ۔

اور شاعرۂ ملکۂ حسینہ کی ایسی فضیحت ہوئی ۔ اور محفل سے یوں غائب ہوئی کہ جیسے گدھے کے سر سے سینگ اور دھلی میدان سے انّا ہزارے 😄

قمر جلالوی صاحب کے چند مشہور اشعار یہ ہیں ۔

آئیں ہیں وہ مزار پہ گھونگھٹ اتار کے
مجھ سے نصیب اچھے ہیں میرےمزار کے

ذرا روٹھ جانے پہ اتنی خوشامد
قمر تم بگاڑو گے عادت کسی کی

اور

اب نزاع کا عالم ہے مجھ پر تم اپنی محبت واپس لو
جب کشتی ڈوبنے لگتی ہے تو بوجھ اتارا کرتے ہیں

جاتی ہوئی میت دیکھ کے بھی اللہ تم اٹھ کر آ نہ سکے
دو چار قدم تو دشمن بھی تکلیف گوارا کرتے ہیں

محمد طلحہ حسین کشن گنجوی

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x