حضرت تارک سلطنت مخدوم اشرف سمنانی کی زندگی کی مقبول اشعار میں سے سرورا شاہا کریما کو ایک الگ ہی مقام ھاصل ہے جس کی بنیاد پر اس کو سب سے زیادہ پڑھا جاتا ہے
سرورا شاہا کریما
سرورا شاہا کریما دستگیرا اشرفا
حرمتِ روح پیمبر یک نظر کن سوئے ما
جب سے میں مخدومِ سمناں کا دِوانہ بن گیا
خُلد میں جانے کا دیکھو میرے رستہ بن گیا
چھوڑ دی تُو نے شہنشاہی خدا کے نام پر
پھر خدا کے فضل سے عالم کا شاہا بن گیا
تیری سیرت اور صورت میں نبی کی ہے ضیاء
جس نے بھی دیکھا تجھے وہ مصطفٰی کا بن گیا
آئے ہیں بن کر براتی انبیاء و اولیاء
عُرس آیا پھر مرا مخدوم دولہا بن گیا
آئے تھے چوکھٹ پہ تیری ہم اِسی باعث شہا
سلسلہ تیرا ہمیں رب تک وسیلہ بن گیا
کی نہ پھر جرأت ستانے کی کسی شیطان نے
جب سے میں بندہ تِرا اے میرے آقا بن گیا
دی دُہائی جب شہہِ سمناں کے پیارے نام کی
جو بھی تھا بگڑا ہوا وہ کام میرا بن گیا
جس پہ بھی آقا عنایت کی نظر تیری پڑی
وہ تِرا پھر مصطفٰی کا پھر خدا کا بن گیا
اس عمیؔر اشرف نے جب سے تھاما ہے دامن ترا
سلسلہ اس پر بھی پھر تیری عطا کا بن گیا
حافظ عمیؔر اشرف رضوی